Tag: SUSPECT ARRESTED

  • کراچی : دو بچوں کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی : دو بچوں کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی کے علاقہ ماری پور روڈ کے قریب مچھر کالونی میں کلینک سے دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ پولیس نے بچوں کی لاشیں ان کے والدین کی موجودگی میں کلینک کا دروازہ توڑ کر نکالیں۔

    بچوں کی عمریں آٹھ سے دس سال کے درمیان ہیں، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، بچوں کے نام احمد اور حسن بتائے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث عبدالکریم نامی شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم اتائی ڈاکٹر اور کورنگی کا رہائشی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے پوری واردات سنادی، ملزم عبدالکریم نے پولیس کو بتایا کہ بچوں کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے بچوں کو لسی میں نیند کی گولیاں ملا کے کھلائیں، ملزم نے بچوں کے مرنے کے بعد بچوں کی لاشیں ہاتھ پاؤں باندھ کر کلینک کے کبرڈ میں چھپادی تھیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم خود بھی بچوں کے والد کے ساتھ مل کر انہیں تلاش کرتا رہا، شک کی بنیاد پر ملزم سے تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

  • لندن : تین خواتین کے قتل میں ملوث ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

    لندن : تین خواتین کے قتل میں ملوث ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

    لندن : برطانوی پولیس نے گزشتہ روز تیر کمان سے حملہ کرکے بی بی سی کے ریڈیو کمنٹیٹر کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیوں کو قتل کرنے میں مبینہ ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق این فیلڈ سے تعلق رکھنے والے ایک 26 سالہ شخص کو گزشتہ شام قتل کے تین الزامات کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے خواتین کے تہرے قتل میں ملوث مشتبہ ملزم کائل کلفورڈ کو زخمی حالت میں بدھ کو سرچ آپریشن کے دوران اسپتال سے گرفتار کیا۔

    BBC commentator

    تہرے قتل کی تفتیش کرنے والے بیڈ فورڈ شائر، کیمبرج شائر اور ہرٹ فورڈ شائر میجر کرائم یونٹ کے جاسوس سپرنٹنڈنٹ روب ہال کا کہنا ہے کہ تفتیش تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس کے نتیجے میں ہم نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، ملزم کائل کلفورڈ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔”

    رپورٹ کے مطابق قتل کی واردات لندن سے باہر ایک قصبے میں ہوئی، پولیس نے بتایا کہ لندن سے 20 میل شمال مغرب میں واقع بی بی سی کے کمنٹیٹر بوشے کے گھر میں 25، 28 اور 61 سال کی عمر کی تین خواتین کو شدید زخمی حالت میں پایا جو کچھ دیر بعد موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

  • کراچی پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، ملزم گرفتار

    کراچی پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، واردات میں 5 سے 6 خواتین بھی ملوث ہیں، رقیہ نامی خاتون کی لاش سپر ہائی وے سے ملی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 50 سالہ رقیہ نامی خاتون کو 14فروری کو کورنگی سے مفت راشن دلانے کے بہانے اغواء کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق رقیہ نامی خاتون کو قتل کرکے لاش سپر ہائی وے پر پھینک دی گئی تھی، ملزمان نے خاتون کے پہنے ہوئے زیورات لوٹنے کی کوشش کی تھی۔

    خاتون نے زیورات اتروانے کی کوشش پر شور مچادیا جس پر ملزمان نے اسے قتل کردیا، ملزمان نے اغوا اور قتل کی واردات میں ہائی روف کا استعمال کیا تھا۔

    پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ قتل کی واردات میں5سے6خواتین بھی ملوث ہیں، سچل پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    ملزمان کا گروہ مفت راشن کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹ مار کی نیت سے اغواء کرتا تھا، مقتولہ کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کیا تھا۔

  • ایف آئی اے ایکشن، ابوظبی سے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار

    ایف آئی اے ایکشن، ابوظبی سے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ابوظہبی سے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم  پولیس کو مطلوب تھا۔

    اشتہاری ملزم تصور حسین کو ابوظبی سے گرفتار کرکے فیصل آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا، گرفتار ملزم قتل سمیت مختلف مقدمات میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

    ملزم کےخلاف جہلم کے مقامی تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    ایف آئی اے این سی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے فیصل آباد سرکل نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لیے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

  • سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    پشاور : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کی ٹیم نے اسلام آباد میں کامیاب کارروائی کرکے جنسی ہراسگی اوربلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کاشان ساجد نے شکایت کنندہ کے گھر والوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کا ای میل، فیس بک اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد تصاویر اور ویڈیوز شکایت کنندہ کے اکاؤنٹس سے حاصل کیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کی آڑ میں شکایت کنندہ کو بلیک میل کر رہا تھا، چھاپے کے دوران ملزم کاشان ساجد سے موبائل فونز، مختلف سمز ،ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے ہیں، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب سے آنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    سعودی عرب سے آنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپور ٹ پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ایف آ ئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اللہ داد سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم اللہ داد قتل کے مقدمے میں تھانہ لکھی گیٹ شکار پور پولیس کو مطلوب تھا، امیگریشن آرائیول اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسعود شیخ کے مطابق آئی بی ایم ایس ڈیٹا بیس کٹیگری میں ملزم کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔

    اللہ داد کیخلاف سال 2017 سے قتل کا مقدمہ درج تھا گرفتار ملزم کو متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیاہے۔

    اس کے علاوہ ایس ایس پی شکار پور نے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے کہ ملزم اللہ داد کا پاسپورٹ بلاک کردیا جائے ملزم کیخلاف 2017 میں قتل کی دھمکی، ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہنچانا کے تحت مقدمات درج ہیں۔

  • سفاک باپ نے کئی دنوں تک بیٹی کو زنجیروں سے باندھے رکھا

    سفاک باپ نے کئی دنوں تک بیٹی کو زنجیروں سے باندھے رکھا

    ظلم و ستم پر مبنی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آگیا ہے، عراق میں ایک بے رحم باپ نے اپنی جوان بیٹی کو لوہے کی زنجیروں سے جکڑ کر ایک ماہ تک قید کیے رکھا۔

    کرکوک گورنری میں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ایسی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں مقامی پولیس اہلکار کو ایک نوجوان لڑکی کو زنجیروں سے آزاد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون کو اس کے بے رحم اور سفاک والد نے تقریباً 30 دنوں تک اپنے گھر میں "قید” کر رکھا تھا، اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز حرکت میں آئیں اور لڑکی کو آزاد کرا دیا۔

    لڑکی

    کرکوک پولیس کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مقامی پولیس کو مصدقہ خفیہ اطلاع ملی کہ ایک باپ نے اپنی بیٹی کو گھر کے اندر قید کر رکھا ہے اور اس کے پاؤں اور ہاتھوں کو زنجیروں میں جکڑ کر تالا لگایا ہوا ہے۔ والد نے خاندانی وجوہات کی بنا پر بیٹی کو قید کر رکھا تھا۔

    پولیس فوری طور پر اس گھر پر پہنچ گئی اور لوہے کو کاٹنے کے لیے ایک ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے نوجوان خاتون کو تالا کاٹ کر آزاد کیا اور اسے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

    زنجیروں

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے مذکورہ خاتون کے والد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کیخلاف ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ عدالت منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ عراق میں گھریلو تشدد کے واقعات 15 ہزار سالانہ سے تجاوز کرگئے ہیں، گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے ایک بل حکومتی کابینہ نے سال 2020 میں منظور کیا تھا لیکن اس بل کو تاحال پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا جاسکا۔

  • مظفرگڑھ : تین کمسن بہنوں کا قاتل بھائی نکلا

    مظفرگڑھ : تین کمسن بہنوں کا قاتل بھائی نکلا

    مظفرگڑھ : گزشتہ روز تھرمل کالونی میں قتل ہونے والی تین بچیوں کا قاتل کوئی اور نہیں ان کا اپنا بھائی نکلا، جس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران شک کی بنیاد پر تین بھائیوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو معاملہ کچھ دیر میں ہی حل ہوگیا۔

    ایک بھائی نے اپنی3بہنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا،قاتل بھائی کے مطابق اس کے گھر والے ان تینوں بہنوں سے زیادہ پیار کرتے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے بیان سے لگتا ہے وہ احساس کمتری کا شکار ہے، قاتل بھائی سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ قاتل کو پب جی کھیلنے کا بہت شوق تھا اس لیے قتل کرنے میں آسانی ہوئی۔

    واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، فرانزک کے عمل کے دوران تینوں بھائیوں کے ناخنوں پر خون کے نشانات پائے گئے اس کے علاوہ گزشتہ روز جب پولیس لاپتہ بچیوں کو تلاش کررہی تھی تو دونوں بھائی اس خالی مکان پر جانے سے روک رہے تھے جس سے شک کو مزید تقویت ملی۔

    مقتولین فاطمہ عرشیہ اور زہرا 7 بہن بھائیوں میں تین بہنیں تھیں، ان کا ایک بھائی اپنی شادی کے بعد کراچی میں رہائش پذیر ہے جبکہ باقی تین بھائی ساتھ ہیں اور ان کے والد اپنی ملازمت کے سلسلے میں فیصل آباد میں ہوتے ہیں۔

  • جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار

    جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کرجانے والوں میں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک خاتون کی تلاش جاری ہے۔

    اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ملزم جبران عرف جمی اور سحرش نامی خاتون لاش کو جناح اسپتال چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق مفرور خاتون کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم جمی سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ متوفیہ عائشہ کی موت کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گلستانِ جوہر کا رہائشی جمی لڑکی کو چند ماہ سے پارٹیوں میں بھیجا کرتا تھا، مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    یاد رہے کہ جناح اسپتال کراچی میں عائشہ نامی ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی لاش والے واقعے کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اس کو 4 مزید لڑکیوں کے ساتھ ایک بنگلے پر پہنچایا گیا تھا، ٹک ٹاکر لڑکی کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔

    ڈیفنس میں اسٹریٹ 32 پر قائم بنگلے کو واقعے کے بعد خالی کردیا گیا اس کے مکین گھر سے فرار ہوگئے، ذرائع کے مطابق لڑکی کی طبعیت نشے کی زیادتی کی وجہ سے بگڑ گئی تھی، تاہم گزشتہ روز پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لڑکی میں نشے کے اوور ڈوز یا اس پر تشدد کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

  • محنت کش بچے پر بہیمانہ ظلم، ہاتھ کھولتے ہوئے تیل میں ڈال دیے

    محنت کش بچے پر بہیمانہ ظلم، ہاتھ کھولتے ہوئے تیل میں ڈال دیے

    ملتان : پنجاب میں چھوٹے بچوں سے جبری مشقت اور ان پر مظالم کی خبریں عام ہوتی جارہی ہیں، اسی نوعیت کا دلخراش واقعہ ملتان میں بھی پیش آیا ہے۔

    ملتان کے علاقے چار فیض میں 5سالہ طالب علم پر پہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ قدیر نامی حلوائی نے بچے کو برتن دھونے کیلئے بلایا اور پیسے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

    بعد ازاں لین دین کے معاملے پر حلوائی نے بچے پر تشدد کیا اور اس کے ہاتھ ابلتے ہوئے تیل میں ڈال دیئے تھے جس سے اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

    بچے کے دونوں ہاتھ جھلس گئے، بچہ مقامی اسپتال کے برن یونٹ میں زیرعلاج ہے، تھانہ بستی ملوک پولیس نے ملزم قدیر کو گرفتار کرلیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔