Tag: SUSPECT ARRESTED

  • پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا سنگ دل دادا گرفتار

    پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والا سنگ دل دادا گرفتار

    لاہور : پولیس نے چھ سالہ پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے سنگ دل دادا کو گرفتار کرلیا، ملزم کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پولیس نے اپنے 6سالہ پوتے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے دادا کو گرفتار کرلیا ہے، ایس پی احمد زنیر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کا خواہشمند تھا۔

    سفاک ملزم نے اپنے پوتے کو اغواء کرکے اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا اور کہا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے اور بات نہ ماننے کی صورت میں ملزم اپنے ہی پوتے غلام مصطفیٰ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

    ایس پی کے مطابق ملزم نے مرضی کے نتائج نہ ملنے پر اپنے پوتے کو قتل کر کے لاش چائنا اسکیم گندے نالے کے قریب پھینک دی۔ قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، جس کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی گرفتاری ممکن ہوئی۔

  • رحیم یارخان : کمسن ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والی مالکن گرفتار

    رحیم یارخان : کمسن ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والی مالکن گرفتار

    رحیم یارخان میں کمسن گھریلو ملازمہ پرتشدد کا واقعے کا آئی جی پنجاب عثمان انور نے سختی سے نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے تشدد میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں چوری کا الزام لگا کر مالکن نے کم عمر ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

    بچی کے والدین نے الزام عائد کیا کہ 10سالہ مہرین پر بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بازو کو استری سے جلایا گیا، بچی کو لوہے کےراڈ کے ذریعے ٹانگوں اور جسم پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والی 10سالہ ملازمہ مہرین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی بچی کی آنکھ ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق بچی کے والد نے ملزمان کی طرف سے دھمکانے پر درخواست واپس لے لی
    والدین کا کہنا ہے کہ بااثر ملزمان نے زبردستی صلح نامہ لکھوا کر بچی واپس دی، انہوں نے اپیل کی کہ ڈی پی او رحیم یارخان بچی کو انصاف فراہم کریں۔

    بعد ازاں آئی جی پنجاب عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے آرپی او بہاولپور کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ڈی پی او رحیم یارخان نے مالکن اور شوہر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بچی پر تشدد میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی پی او رحیم یار خان نے میڈیا کو بتایا کہ مالکن نے چوری کاالزام لگا کر کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کانشانہ بنایا۔

  • امریکہ : امام مسجد پر حملہ کرنیوالے کو کم از کم کتنی سزا ہوگی؟

    امریکہ : امام مسجد پر حملہ کرنیوالے کو کم از کم کتنی سزا ہوگی؟

    نیوجرسی : امریکی ریاست نیوجرسی کی مسجد میں فجر کی نماز کے دوران امام مسجد پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو جرسی کی مسجد کے امام پر حملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ آور بتیس سالہ صریف زوربہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم کیخلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں اقدام قتل، غیر قانونی مقصد کے لیے ہتھیار رکھنا اور ہتھیار کے غیرقانونی استعمال کی دفععات شامل کی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے پاسیک کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر کیمیلیا ایم ویلڈیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر جرم ثابت ہوگیا تو اسے 20 سال قید تک سزا ہوسکتی ہے تاہم غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات میں مزید چھ سال تک کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

    بتیس سالہ ملزم سیرف زوربا کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا، مقدمے کی سماعت نیو جرسی کی اعلیٰ عدالت کے جج کے سامنے ہوئی جہاں اس پر باضابطہ طور پر سنگین الزامات عائد کیے گئے، عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزم کو باقاعدہ گرفتاری کا حکم دیا

    علاوہ ازیں زخمی امام النقیب شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ان کے مکمل صحت یاب ہونے کی قوی امید ہے۔

    حکام کے مطابق پیٹرسن کے میئر آندرے سائیگ، جو رومن کیتھولک اور عرب امریکی ہیں، نے پیر کی صبح ہسپتال میں امام النقیب سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی۔

    یاد رہے کہ اتوار کے روز پیٹرسن شہر کی عمر مسجد کے امام پر فجر کی نماز کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے امام پر چاقو کے کئی وار کیے، وہاں موجود نمازیوں نے امام کی جان بچائی، تاہم امام اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے امام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

     

  • گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    پولیس نے مقامی سوسائٹی میں ایک گھر سے ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی لڑکی کو بازیاب کروا کر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی نجی سوسائٹی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم گرفتار کرلیا گیاہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا اور ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ کو گرفتارکرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گھر کے سیکیورٹی گارڈ شہباز نے ریسکیو آپریشن کے دوران مزاحمت کی تھی، ریسکیو کیلئے پی آر یو سیکٹر انچارج چوہنگ، ڈولفن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی۔

    آپریشن کے بعد پولیس ٹیم نے مریم کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے کراس کے اہلخانہ سے رابطہ کیا بعد ازاں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اس کے والد کو بلوا کر لڑکی کو حوالے کردیا گیا۔

     

  • شیخوپورہ میں 5سالہ مغوی بچی بازیاب، اغواء کار گرفتار

    شیخوپورہ میں 5سالہ مغوی بچی بازیاب، اغواء کار گرفتار

    شیخوپورہ : پولیس نے پانچ سالہ مغوی بچی کو بازیاب کروا کر ایک ملزم گرفتار کرلیا، ملزمان نے اہل خانہ سے دو کوروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    شیخوپورہ میں فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرکے 2کروڑ روپے تاوان کیلئے ایک ماہ قبل اغواء کی گئی5سالہ بچی بازیاب کرلی۔

    اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ میاں کالونی سے ایک ماہ قبل گلی میں کھیلتی بچی کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا، بعد ازاں اغواء کاروں نے بچی کے اہل خانہ کو مختلف جگہوں سے واٹس ایپ کال کرکے2کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاہنہ سے بچی کو بازیاب کروا کر اغواء کارکو گرفتار کرلیا، ڈی پی او نے پریس کانفرنس میں 5سالہ بچی کو والدین کے حوالے کیا۔

  • سکھر : سماجی کارکن کے قتل کا معمہ چند گھنٹے میں حل، ملزم گرفتار

    سکھر : سماجی کارکن کے قتل کا معمہ چند گھنٹے میں حل، ملزم گرفتار

    سکھر : سماجی تنظیم کے رکن حسیب جونیجو کے قتل کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے آج ہی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے قادر پوربند کے قریب ملنے والے شخص کی تشدد زدہ لاش کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔

    پولیس نے قتل میں ملوث ملزم صابر کھوکھرکو10گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا، مقتول حسیب جونیجو کی لاش قادرپوربند کے قریب سے ملی تھی۔

    لاش ملنے کے بعد ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے واقعے کا فوری نوٹس لے کرپولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے چند گھنٹوں بعد ہی نیوپنڈ سے قتل میں ملوث مرکزی ملزم صابر کھوکھر کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے، صابرکھوکھر کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • کراچی : محلے میں کرکٹ کھیلنے کے دوران گولیاں چل گئیں، دو زخمی

    کراچی : کرکٹ کھیلنے کے دوران ہونے والی تلخ کلامی خونی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، بال گاڑی پر لگنے کے بعد پڑوسی نے فائرنگ کردی جس سے دو لڑکے زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ میں گاڑی پر بال لگنے کے بعد محلے میں گولیاں چل گئیں، فائرنگ کا واقعہ گلی میں کرکٹ کھیلنے کے دوران پیش آیا۔ مشتعل مکینوں نے فائرنگ کرنے والے کے گھر کو احتجاجاً کئی گھنٹے تک گھیرے میں لیے رکھا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چند لڑکے گلی میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس دوران بال پڑوسی کی گاڑی پر لگ گئی۔

    گاڑی کے مالک سہیل کی گاڑی کو بظاہر تو کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن وہ آواز سن کر گھر سے باہر آیا اور مغلطات بکنے لگا، جس پر وہاں موجود لڑکوں اور سہیل میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

    سہیل غصے میں واپس جا کر گھر سے پستول نکال لایا اور گولیاں چلا کر2لڑکوں کو زخمی کردیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم سہیل الیاس کو گرفتارکرلیا ہے،زخمی ہونے والوں کی عمریں25اور40سال ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 24دسمبر بروز ہفتے کو راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں والی بال میچ جاری تھا کہ معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں جس سے ایک مقامی کھلاڑی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

  • پٹرولیم کمپنی کی لائن سے آئل چوری کرنیوالا گروہ کا ملزم گرفتار

    پٹرولیم کمپنی کی لائن سے آئل چوری کرنیوالا گروہ کا ملزم گرفتار

    کراچی : ملیر پولیس نے ایک ڈرائیور کو آئل ٹینکر سمیت حراست میں لیا ہے، ٹینکر میں لاکھوں روپے مالیت کا پائپ لائن سے چوری کیا جانے والا خام تیل موجود تھا، پانچ ملزمان فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پٹرولیم کمپنی کی پائپ لائن سے آئل چوری کرنے والے گروہ کا ملزم حراست میں لے لیا۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا کو بتایا کہ چوری کا کروڈ آئل لے جانے والے ٹینکر کو ڈرائیور سمیت پکڑا اور ٹینکر کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ ان کا گروہ پٹرولیم کمپنی کی لائن سے خام تیل چوری کرتے ہیں، ملزم کی نشاندہی پر کھدائی گئی گئی تو پائپ میں لگے غیرقانونی کنکشن پکڑے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر پانچ ساتھی داؤد، دلاور، یاسر، نورلاشاری اور ظہیر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پکڑے گئے آئل ٹینکر میں 5ہزار لیٹر آئل موجود ہے جس کی مالیت 26لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    واردات کا مقدمہ پٹرولیم کمپنی کے ایک مجاز افسر کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، آئل ٹینکر، برآمد کئے گئے پائپ اور دیگر سامان پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

  • فیصل آباد : ٹک ٹاکر نایاب کے قتل کا ڈراپ سین، 18روز میں معمہ حل

    فیصل آباد : ٹک ٹاکر نایاب کے قتل کا ڈراپ سین، 18روز میں معمہ حل

    فیصل آباد پولیس نے 15 سالہ ٹک ٹکر نایاب کے قتل کا معمہ 18 دن بعد حل کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں مقتول کا بھائی نکلا۔

    اس حوالے سے پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتول ٹک ٹاکر نایاب کا چھوٹا بھائی تیمور ہی اس کا قاتل ہے۔

    پولیس کے مطابق نایاب کو اس کا بھائی تیمور10نومبر کو اپنے ساتھ لے کر گیا تھا، تیمور نے گلے پر چھری کے وار کرکے بھائی کو جان سے مار ڈالا۔

    فیصل آباد: پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم تیمور نے5نامعلوم افراد پر قتل کا الزام لگایا اور اپنے اوپر بھی تشدد کئے جانے کا ڈرامہ رچایا تھا۔

    تاہم 18 روز کی تفتیش کے دوران ملزم کے بیانات میں تضاد پایا گیا جس کی وجہ سے شک یقین میں بدل گیا اور بعد ازاں ملزم نے جرم قبول کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم تیمور نے اپنے والد کے سامنے بھائی کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت کروالی ہے۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم تیمور نے بتایا کہ اس نے بھائی نایاب کی مقبولیت سے حسد کرتے ہوئے اسے قتل کیا۔

  • خواتین کا میک اپ کرنے والی بیوٹیشن ’مرد‘ نکلی

    خواتین کا میک اپ کرنے والی بیوٹیشن ’مرد‘ نکلی

    جڑانوالہ : پنجاب میں پولیس نے عورت کا روپ دھار کر دھوکہ دینے والے مرد کو گرفتار کرلیا، ملزم تعلیم یافتہ اور میک اپ آرٹسٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے ڈاکخانہ بازار کے تھانہ سٹی پولیس نے بیوٹی پارلر سے ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ عورت کے روپ میں خواتین کا میک اپ کرتا تھا۔

    پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر بیوٹی پارلر پر چھاپہ مار کر عبایہ میں ملبوس نقاب پوش ملزم کو حراست میں لیا اور مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا۔

    جڑانوالہ میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے ملک نعیم وفا نے مزید بتایا کہ پولیس کے مطابق ملزم کا نام ارسلان ہے اور اس نے ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی ہے۔

    پولیس نے ملزم ارسلان کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے باقاعدہ عدالت میں پیش کردیا ہے۔