Tag: SUSPECT ARRESTED

  • لاہور پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ، زخمی ملزم گرفتار

    لاہور پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ، زخمی ملزم گرفتار

    لاہور : ہربنس پورہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، ملزم پولیس کو دیگر سنگین مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس اہلکاروں نے شاہراہ پر قائم ایک ناکے پر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا، اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے جواب میں اہلکاروں نے بھی گولیاں چلائیں۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ایس پی کینٹ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ڈاکوعلی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل اور اسلحہ دونوں کسی واردات میں چھینے گئے تھے۔

    اس کے علاوہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے بارے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔

    ایس پی سی آئی اے نے لاہور میں میڈیا کو بتایا کہ زیرِ حراست ملزم عادل کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ کاہنہ میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے کوئی اہل کار زخمی نہیں ہوا، البتہ ملزم عادل اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔

    ایس پی سی آئی اے نے مزید بتایا کہ اسپتال لے جاتے ہوئے ملزم عادل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم عادل کو ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

  • ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، ویڈیو دیکھیں

    ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، ویڈیو دیکھیں

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن سے بیرون ملک جانے والے ایک مسافر سے تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی۔

    اس حوالے سے کسٹم ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی جانے والے ایک مسافر سے تلاشی کے دوران دو کلوسے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔

    مذکورہ مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے دبئی جانا چاہتا تھا، مسافر نے ہیروئن کو بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔

    برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت دوکروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے، ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

     کراچی : جوہرآباد کی حدود میں قائم منی مارٹ میں گزشتہ دنوں ہونے والی ڈکیتی کا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا، ملیر میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہرآباد کی حدود میں قائم منی مارٹ میں ڈکیتی کے مفرور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دوران ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا جبکہ ملزم کا دوسرا زخمی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کے ہاتھ میں گولی لگی تھی، واقعے کا مقدمہ تھانہ جوہرآباد میں درج ہے، گرفتار ملزم کی شناخت مقصودعرف رمیز کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزم مقصود سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو تفتیش کے بعد جوہرآباد انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس اہلکار شہید

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں گزشتہ رات پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

    زخمی پولیس اہلکار فرحان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، شہید اہلکار کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • ایف آئی اے آفیسر نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اے آفیسر نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، اشتہاری ملزم گرفتار

    اسلام آباد : ایف آئی اے آفیسر نے چھٹی کے دن بھی اپنے فرائض سے غفلت نہ برتی انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹیوں کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا، سب انسپکٹر اسفندیار اپنی شادی کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار میں موجود تھا کہ اس دوران اس نے ماسک پہنے اشتہاری ملزم کو پہچان لیا۔

    سب انسپکٹر نے اپنی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکمت عملی کے ساتھ اپنی فیملی کو چھوڑ کر ملزم کو قابو میں کرلیا۔ ملزم ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

    سب انسپکٹر اسفندیار کی حاضر دماغی اور فرائض کی لگن پر ڈائریکٹر اسلام آباد کی جانب سے انہیں نقد انعام دیا گیا۔

  • دل دہلا دینے والا واقعہ : 4 سالہ بچی سے 12 سالہ ملزمان کی ذیادتی

    دل دہلا دینے والا واقعہ : 4 سالہ بچی سے 12 سالہ ملزمان کی ذیادتی

    لودھراں : نہ آسمان گرا نہ زمین پھٹی، پنجاب میں کمسن بچی کے ساتھ ذیادتی کا اور المناک واقعہ پیش آیا ہے، چار سالہ بچی کھیتوں سے بے ہوشی کی حالت میں ملی۔

    لودھراں کے نواحی علاقے میں دو سفاک ملزمان نے 4 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کرڈالی، دونوں ملزمان بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فصلوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ سے بچی کو بے ہوشی کی حالت ریسکیو کیا گیا اور فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی سے ذیادتی کرنے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ لودھراں پولیس کے مطابق ملزمان کی عمریں بھی13 اور12 سال ہیں۔

    ،ڈی پی او کی لودھراں نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ دوسرے ملزم کو بھی فوری گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ، قاتل 41 سال بعد حیرت انگیز طور پر گرفتار

    اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ، قاتل 41 سال بعد حیرت انگیز طور پر گرفتار

    کنساس : امریکہ میں تحقیقاتی اداروں نے انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خاتون کا قتل کرنے والے شخص کو بالآخر 41 سال بعد حراست میں لے لیا۔

    آج سے 41 سال قبل سال‏1979ء میں ایک خاتون کے ساتھ ذیادتی اور قتل میں ملوث ملزم ڈی این اے ڈیٹابیس کی مدد سے بالآخر پکڑا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنساس میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر  الزام ہے کہ اس نے 1979ء میں کولوراڈو میں ایک خاتون کو ذیادتی کے بعد قتل کیا ہے۔

    64سالہ ملزم جیمز ہرمن ڈائی کو مقتولہ خاتون جوایولن کیڈے کے قتل پر گرفتار کیا گیا ہے جنہیں نومبر1979ء میں ریپ کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ تک کہہ دیا ہے کہ وہ مقتولہ خاتون کو جانتے تک نہیں اور نہ ہی اس قتل میں ان ہاتھ ملوث ہے۔

    اطلاعات کے مطابق وقوعہ کے وقت خاتون کی عمر 29 سال تھی اور وہ ایک مقامی کالج میں رات کے اوقات میں کام کرتی تھیں انہیں آخری بار 26 نومبر 1979ء کی رات 10 بجے چند طلبہ نے کیمپس کی پارکنگ میں دیکھا گیا تھا۔

    گھر نہ پہنچنے پر اگلے روز ان کے شوہر نے گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی، اسی روز شام ساڑھے 5 بجے خاتون کے دفتری ساتھیوں کو ان کی گاڑی ملی جس کے پچھلے حصے میں ان کی لاش پڑی تھی۔ خاتون کو اوور کوٹ کے بیلٹ سے گلا گھونٹ کر مارا گیا تھا۔

    اس وقت کے حکام نے شواہد جمع کیے اور معاملے پر کچھ پیشرفت بھی ہوئی لیکن کبھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ گزشتہ سال ایک نجی سراغ رساں نے مطالبہ کیا کہ اس کے ڈی این اے شواہد جمع کئے جائیں اور اسے کمبائنڈ ڈی این اے انڈیکس سسٹم سے ملایا جائے۔

    یہ ایک ایسا ڈیٹا بیس ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہزاروں ڈی این اے پروفائلز چیک کرنے کی اجازت دیتا ہے، ڈی این اے نمونے مقتولہ کے کوٹ کی آستین اور ان کے ناخنوں سے حاصل کیے گئے۔

    نجی سراغ رساں نے یہ بھی پتہ چلایا کہ جیمز ڈائی ایک طالب علم کی حیثیت سے 1979ء میں کالج میں داخل بھی ہوئے تھے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد 22 مارچ کو چند پولیس اہلکاروں نے جیمز کو گرفتار کیا ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ مذکورہ خاتون کو نہیں جانتا۔

  • کالے جادو کیلئے بچوں کا استعمال، گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشاف

    کالے جادو کیلئے بچوں کا استعمال، گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشاف

    نئی دہلی : جادو کے ذریعے علاج کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد عاملین لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں اور اپنی شعبدہ بازیوں کے بعد یہ نو سرباز عاملین لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔

    آپ نے مگرمچھ کے بچوں کو کالے جادو کے لئے استعمال کرنے کے بارے میں نہیں سنا ہوگا لیکن ایسا ہی معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کرائم برانچ پولیس نے ایک نوجوان کو مگرمچھ کے بچوں کے ساتھ پکڑ لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں

    مگر مچھ کے بچوں کو کالے جادو کے لئے استعمال کرنے والے ملزم کو کرائم برانچ پولیس نے گرفتار کیا ہے جس سے مگرمچھ کے 7 بچے بر آمد کئے گئے ہیں۔ کرائم برانچ کی ٹیم تحقیقات کررہی ہے کہ اسے کون خریدنا چاہتا تھا اور کیوں؟

    پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ مگرمچھوں کے بچوں کو کچھ لوگوں کو فروخت کرنے کے لئے لے جا رہا تھا جسے وہ کالے جادو میں استعمال کرنے والے تھے۔ ان مگرمچھ کے بچوں کو تھانہ کرائم برانچ نے ممبرا سے گرفتار ثقلین نامی نوجوان سے مگرمچھ کے سات بچے برآمد ہوئے ہیں۔

    ملزم کچھ لوگوں کو 3 لاکھ روپے میں فروخت کرنے جارہا تھا۔ کالے جادو میں ان مگرمچرچھ کے بچوں کا استعمال ہونے والا تھا.سنجے شندے تفتیشی افسر تھانہ سٹی پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ایک نوجوان مگرمچھ کے بچے فروخت کرنے آرہا ہے۔

    اس کی بنیاد پر پولیس نے جال بچھایا اور اس نوجوان کو گرفتار کرلیا جس سے سات مگرمچھ کے بچے ملے ہیں۔ اسے ان بچوں کو اچھی قیمت مل رہی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ مگرمچھ کالے جادو میں استعمال ہونے والے تھے۔

  • موبائل چور سمجھ کر نوجوان کا بہیمانہ قتل، تین ملزمان گرفتار

    موبائل چور سمجھ کر نوجوان کا بہیمانہ قتل، تین ملزمان گرفتار

    ممبئی : بھارت میں ایک نوجوان کو موبائل چور سمجھ کر مار مار کر لہولہان کردیا گیا، پولیس نے قتل کے الزام میں3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے ورلی علاقہ میں ایک25 سالہ جوان کو موبائل چور سمجھ کر لوگوں نے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سنسنی خیز واقعہ گزشتہ صبح چار سے چھ بجے کے درمیان پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ایک 25 سالہ نوجوان کو ایک کنسٹرکشن سائٹ پر دیکھا گیا تو اس کو پکڑ لیا گیا اور ایک درخت سے باندھ کر لاٹھی اور لوہے کی سلاخوں سے اس پر بے پناہ تشدد کیا گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہیں قریبی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور زخمی حالت میں نوجوان کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن علاج سے قبل ہی ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    علاقہ پولیس نے قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • ماں کی گلی سڑی لاش کے ساتھ کئی دن رہنے والا ملزم گرفتار، ماجرا سامنے آگیا

    ماں کی گلی سڑی لاش کے ساتھ کئی دن رہنے والا ملزم گرفتار، ماجرا سامنے آگیا

    نئی دہلی : بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی ماں کی گلی سڑی لاش کے ساتھ ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزارا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    آپ نے ایسی فلمیں تو اکثر دیکھی ہوں گی جس میں مردہ لوگوں کو گھر میں ہی چھپا کر رکھا جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون کی لاش کو ایک ہفتے سے گھر میں ہی رکھا گیا تھا۔

    دہلی کے رہائشی ایک 54 سالہ شخص نے اپنی ماں کے مرنے کے بعد اس کی لاش کو ایک ہفتے سے زائد عرصے تک گھر میں ہی رکھا، اس دوران ماں کی لاش بری طرح گل سڑ چکی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمال مشرقی دہلی کے علاقے عثمان پور میں پیش آیا تھا گزشتہ روز پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر تو خاتون کی موت کی صحیح تاریخ کا پتہ نہیں چل سکا۔ تاہم لاش کے سڑنے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ خاتون کم از کم ایک ہفتہ یا دس دن قبل ہی ہلاک ہوگئی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کے مطابق اس شخص کو آخری بار دس دن پہلے دیکھا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 54 سالہ ملزم بے روزگار ہے اور اس کی دماغی حالت بھی تسلی بخش نہیں یہ شراب نوشی کا عادی ہے۔

    دہلی پولیس کے مطابق خاتون کی ہلاکت فطری وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے۔ اس کے دوبچے اور بھی تھے لیکن وہ ان کے ساتھ رابطے میں نہیں تھے اور موت کے وقت وہ اپنے54 سالہ بیٹے کے ساتھ رہ رہی تھی۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

  • سبزی کاٹنے والی چھری نے نوجوان کو موت کے قریب کیسے پہنچایا؟

    سبزی کاٹنے والی چھری نے نوجوان کو موت کے قریب کیسے پہنچایا؟

    حیدرآباد : بھارت میں معمولی سی بات نے دوست کو دوست کا دشمن بنا دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔،

    بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے سنت نگر میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک دوست نے دوسرے دوست کو معمولی سی بات پر چھری سے حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ میں اترپردیش کے رہائشی دو دوست سلمان اور فیروز جو حیدرآباد کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔

    ان دونوں نے وہاں رہائش کیلئے مشترکہ طور پر ایک کمرہ بھی کرائے پر لیا ہوا ہے، جہاں وہ روز معمول کے مطابق کام سے واپس آنے کے بعد وہ کھانا بھی پکاتے تھے۔

    یہ دونوں افراد گزشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب کمرے میں تھے کہ سلمان نے فیروز سے کھانا پکانے کے لئے سبزیاں کاٹنے کو کہا۔

    جس پر فیروز نے اس کی بات کو نظر انداز کردیا جس ہر غصہ میں سلمان نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے فیروز پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    فیروز کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مقامی افراد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔