Tag: SUSPECT ARRESTED

  • سعودی عرب : مفت میں پیٹرول بھروانا شہری کو مہنگا پڑگیا

    سعودی عرب : مفت میں پیٹرول بھروانا شہری کو مہنگا پڑگیا

    ریاض : سعودی پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی گاڑی میں ایک پیٹرول پمپ سے ٹنکی فل کروائی اور بغیر پیسے دیئے فرار ہوگیا۔

    اس حوالے سے ابہا بولیس نے میڈیا کو مطلع کیا ہے کہ گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کے بعد پیسے دیئے بغیر پمپ سے فرار ہونے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک شہری نے ابہا کے ایک پٹرول پمپ سے گاڑی میں تیل ڈلوایا تھا اور جب مطلوبہ رقم دینے کی باری آئی تو اس نے کارکن کو چھری دکھائی اور دھمکی دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔

    اس سسلے میں ابہا پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی مذکورہ پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے مفرور شہری کی فوری طور پر شناخت کرلی گئی اور بعد ازاں ریکارڈ وقت میں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ لوگوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کے علاوہ چوری کے الزام میں اسے پبلک پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

  • کینیڈا : چھریوں کے وارسے دو افراد ہلاک، 5 زخمی، ملزم گرفتار

    کینیڈا : چھریوں کے وارسے دو افراد ہلاک، 5 زخمی، ملزم گرفتار

    کیوبک : کینیڈا میں چھرا گھونپنے کی واردات میں دو افراد ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ہیلووین کی مناسبت سے لباس پہنا ہوا تھا۔

    کینیڈا کے شہر کیوبک میں بھوتوں اور جنوں کی مناسبت سے ہونے والے تہوار ہیلووین کے موقع پر اسمبلی کی عمارت کے باہر ایک شخص نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے دو افراد کو قتل جبکہ پانچ کو زخمی کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیس سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم حملے کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    واقعہ بھوتوں اور جنوں کے تہوار ہیلووین کے موقع پر کیا گیا حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی مداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

    کینیڈا کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملے چاؤ فرنٹیونک نامی شہر کے قریب ریو ڈیس رامپارٹس پر ہوئے اور مشتبہ شخص کو
    بعد میں شہر کے پرانے بندرگاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

    کیوبک سٹی پولیس سروس نے اعلان کیا ہے کہ ہم شہریوں سے گھر پر رہنے اور دروازے بند رکھنے کی اپیل کر رہے ہیں کیونکہ ابھی ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • فیصل آباد : بھاری مالیت کا سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    فیصل آباد : بھاری مالیت کا سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    فیصل آباد : ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، فیصل آباد ایئر پورٹ سے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا، ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے سونا برآمد ہوا۔

    اےایس ایف حکام کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی حسن حبیب نے بیگ میں سونا چھپا رکھا تھا جس کی تلاشی کے دوران وہاں سے 4کلو524گرام سونا برآمد ہوا۔

    ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی کے لئے سونا اسمگلر حسن حبیب کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیا۔

  • امریکہ : سفاک باپ نے دس سالہ بیٹے کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا

    امریکہ : سفاک باپ نے دس سالہ بیٹے کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا

    واباش : امریکہ میں سفاک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے دوران بیٹے کو چھریاں مار کر زخمی کردیا جو بعد ازاں چل بسا، پولیس آنے پر ملزم نے افسر پر بھی فائرنگ کردی۔

    امریکی ریاست انڈیانا کے شہر واباش میں بیوی سے جھگڑے کے بعد بیٹے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، پولیس پہنچنے پر ملزم نے افسر کی ٹانگ پر گولی ماردی۔

    انڈیانا اسٹیٹ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جمعہ کے روز صبح 7 بجے کےقریب 294 ایسٹ میپل اسٹریٹ واباش میں32سالہ شخص ولیم سنیلباچ کی اپنی بیوی سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحث کے دوران ملزم نے طیش میں آکر اپنے دس سالہ بیٹے کیڈن سنیلباچ کے سینے پر پے در پے چھریوں کے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    زخمی لڑکے کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم سے تفتیش کرنا چاہی تو ملزم نے پولیس افسر کی ٹانگ میں گولی ماردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا۔

    انڈیانا اسٹیٹ پولیس کے پبلک انفارمیشن آفیسر سارجنٹ ٹونی سلوکوم نے کہا کہ یہ ایک المناک صورتحال ہے، یہ بات ذہنوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہے کہ کیوں کوئی اپنے دس سالہ بچے کو چھرا گھونپتا ہے اور پھر پولیس افسر پر بھی گولی چلانا چاہتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اب ملزم سے قتل کی تفتیش جاری ہے حالانکہ اس وقت ولیم سنیلباچ پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔ ملزم کو جائے وقوعہ سے فورٹ وین اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے ولا افسر بروبیکر صحت یاب ہو رہا ہے۔

  • سعودی عرب : پولیس کی بڑی کارروائی، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    سعودی عرب : پولیس کی بڑی کارروائی، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    ریاض : سعودی پولیس نے اے ٹی ایم میں واردات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم گاڑیوں کے شیشے توڑنے میں بھی ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض پولیس نے دو اے ٹی ایم توڑنے والے سعودی شہری کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، اس نے دارالحکومت ریاض کے التلال محلے میں کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے تھے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے سرکاری اسنیپ اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اے ٹی ایم اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے سعودی شہری کی عمر چالیس سال سے زائد ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ نے بیان میں مزید بتایا ہے کہ ملزم کے طبی معائنے سے پتہ چلا کہ واردات کے وقت وہ ہوش میں نہیں تھا، اسے حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ نے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ دو اے ٹی ایم میں توڑ پھوڑ مچانے اور کئی گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے شہری کا واردات کے وقت ہوش میں نہ ہونے کی اصل وجہ کیا تھی۔

  • کراچی : جعلی شادیاں کرکے خواتین کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : جعلی شادیاں کرکے خواتین کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن پولیس نے خواتین کو دھوکہ دے کر ان شادیاں کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم ناصر کی ایک بیوی نے اسے دیکھتے ہی احاطہ عدالت میں تھپڑ جڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے جعلی شادیاں کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، دھوکہ دہی اور فراڈ کرکے متعدد خواتین سے جعلی شادیاں کرنے میں ملوث ملزم ناصر کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    عدالت نے پولیس کو ملزم کے خلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا، مقدمے کی سماعت کے موقع پر ملزم کی ایک بیوی نے اسے دیکھتے ہی احاطہ عدالت میں تھپڑ جڑ دیا اور کھری کھری سنائیں۔

    میڈی اسے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم ناصر کے ساتھ 2014 میں نکاح ہوا تھا، کچھ روز بعد ملزم کاروبار کے سلسلے میں مجھ سے8 لاکھ روپے لے کر غائب ہوگیا۔

    ،متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے جعلی نکاح نامہ بنوا کر مجھ سے دھوکہ دہی کی، اس نے جعلی شادیاں کرنے کے لیے ایک گروہ بنا رکھا ہے، ملزم اس سے قبل بھی اس طرح کئی لڑکیوں کی زندگیاں خراب کرچکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم ناصر کے خلاف مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج ہے، ملزم کا اصل نام عبد الماجد ہے اور یہ نام بدل بدل کر شادیاں کرتا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر مزید دوخواتین نے پولیس سے رجوع کرلیا۔

  • کراچی : باپ کے قتل میں ملوث بیٹا ڈرامائی انداز میں گرفتار

    کراچی : باپ کے قتل میں ملوث بیٹا ڈرامائی انداز میں گرفتار

    کراچی : سفاک بیٹا 80 سالہ باپ کو قتل کرکے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرانے کلفٹن تھانے پہنچ گیا، پولیس نے کمال ہوشیاری سے ملزم سے سچ اگلوالیا۔

    کراچی کے علاقے کلفٹن شیریں جناح کالونی میں 80 سالہ شخص کے قتل کا واقعہ پیش آیا  ہے یہ قتل کسی اور نے نہیں بلکہ مقتول کے بیٹے نے کیا۔

    جلاد بیٹے نے پہلے80سالہ بوڑھے باپ شہزاد گل کو قتل کیا اور پھرخود ہی مظلوم بن کر مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا، ملزم یاسر نے باپ کو قتل کرکے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

    لیکن اس کی چالاکی زیادہ دیر نہ چل سکی اور پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی ملزم کی ہوشیاری پکڑلی، اور مقتول کے بیٹے یاسر کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے میڈیا کو بتایا کہ80سالہ شہزاد گل کی لاش گزشتہ روز ملی تھی، ملزم یاسر نے اپنے بوڑھے والد کو گھریلو تنازع پر قتل کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم یاسر پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جس پر اس کا والد راضی نہیں تھا، اس کے علاوہ باپ کی جانب سے گھر فروخت کرنے کے حوالے سے بھی تنازع چل رہا تھا، ملزم نے قتل کے بعد تھانے آکر نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

  • پشاور یونیوسٹی : طالبات کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    پشاور یونیوسٹی : طالبات کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    پشاور : پولیس نے پشاور یونیوسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ملزم کی گرفتاری کا سبب بنی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور یونیوسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، کیمپس پولیس نے انعام کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ویڈیو میں ایک شخص مبینہ طالبات کو نازیبا اشارے کرکے ہراساں کررہا تھا، ویڈیووائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں نے سوشل میڈیا پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے، یونیورسٹی میں ایسی کوئی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : بس ڈرائیورز کا یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں سندھ یونیورسٹی جامشورو میں بس ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا.

    جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے کر فوری رپورٹ بھی طلب کی تھی جبکہ یونیورسٹی کے محکمۂ ٹرانسپورٹ کے انچارج رحمت اللہ شر نے بس ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

  • جرمنی : سائیکل پر دو بینک لوٹ کرجانے والا ڈاکو ڈرامائی انداز میں گرفتار

    جرمنی : سائیکل پر دو بینک لوٹ کرجانے والا ڈاکو ڈرامائی انداز میں گرفتار

    برلن : جرمنی کی پولیس نے دو بینکوں کا صفایا کرکے سائیکل پر فرار ہونے والے ڈاکو کو اگلے ہی روز ڈرامائی انداز میں حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تھوڑے سے ہی وقت میں دو بینک لوٹ کر سائیکل پر فرار ہونے والا ڈاکو اگلے ہی روز گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی جس کی پولیس نے مالیت نہیں بتائی۔

    پولیس کے مطابق یہ ملزم جو ایک سائیکل پر سوار تھا اور جس نے چہرے پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ماسک بھی پہنا ہوا تھا، کل منگل پچیس اگست کو شہر کے شوئنے بیرگ کہلانے والے علاقے میں ایک بینک میں گیا۔ وہاں اس نے بینک کیشیئر کو خنجر دکھا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور رقم کا مطالبہ کر دیا۔

    اس بینک سے رقم لوٹنے کے کچھ ہی دیر بعد یہ ملزم برلن کے دوسرے علاقے شارلوٹن برگ میں کُوڈام کی مشہور شاہراہ پر بھی ایک بینک میں چلا گیا۔

    وہاں بھی اس نے اسی طرح کیشیئر کو ڈرا کر اس سے رقم لی اور فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق عجیب بات یہ تھی کہ ان دونوں وارداتوں کے دوران ملزم نے ہوائی چپل پہنی ہوئی تھی اور وہ دونوں بینک لوٹ کر اپنی سائیکل پر فرار ہوا تھا، دونوں بینکوں نے ان وارداتوں کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دی تھی۔

    ان وارداتوں کی تفتیش اور ملزم کی تلاش کا کام پولیس کے اسپیشل آپریشنز یونٹ کو سونپا گیا، جس کے ماہرین کی مشتبہ ڈاکو کی شناخت میں فیصلہ کن مدد بینکوں میں لگے سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج نے کی۔

    نتیجہ یہ نکلا کہ آج بدھ چھبیس اگست کی صبح آٹھ بجے کے قریب اس 39 سالہ مبینہ ڈاکو کو اس کے فلیٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

    اس ملزم کو برلن کے علاقے شوئنے بیرگ سے ہی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی رہائش گاہ لوٹے گئے دونوں بینکوں سے زیادہ دور نہیں تھی۔ پولیس نے تاہم پرسنل پرائیویسی کے جرمن قانون کے تحت ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اس نے دونوں وارداتوں میں کل کتنی رقم لوٹی تھی۔

  • امریکا : سفاک ماں نے چار سالہ بیٹی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا

    امریکا : سفاک ماں نے چار سالہ بیٹی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا

    فورٹ ورتھ : امریکہ میں چار سالہ معصوم بچی اپنی سفاک ماں کے ہاتھوں قتل ہوگئی، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں بچی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چار سالہ بچی کو اس کی ماں نے قتل کیا ہے۔

    فورٹ ورتھ پولیس کے مطابق افسران کو گزشتہ روز صبح 11بجے اطلاع ملی کہ ہرلی ایونیو کے 2100 بلاک پر قتل کی واردات ہوئی ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقتولہ بچی کی ماں 34سالہ کرسٹل لیوینڈوسکی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، بچی کی والدہ نے اپنی چار سالہ بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ملزمہ لیوینڈوسکی نے گزشتہ رات اپنی بیٹی کے گلے پر چھری پھیر کر اسے قتل کیا اور اس کی لاش پچھلے صحن میں رکھے کچرے کے ڈبے میں ڈالنے کا اعتراف کیا ہے۔

    اس حوالے سے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے بچی کے قتل سے متعلق مختلف بیانات دیئے ہیں ملزمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے کسی نے ایسا کرنے کا کہا تھا تاہم کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔