Tag: suspect escaped

  • دلت نوجوانوں کی الٹا لٹکا کر پٹائی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    دلت نوجوانوں کی الٹا لٹکا کر پٹائی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    ممبئی : اونچی ذات کے ہندوؤں نے بکری اور کبوتر چوری کا الزام لگا کر دلت نوجوانوں کو درخت سے الٹا لٹکا کر بہیمانہ تشدد کیا، ویڈیو وائرل ہونے پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں ہندو دلت ہونا نوجوانوں کے لیے جرم بن گیا، اونچے ذات کے ہندوؤں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی ویڈیو بھی بنائی۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اعلیٰ ذات کے ہندوؤں نے چند بکریوں اور کبوتروں کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے چار دلت نوجوانوں کو بے دردی سے پیٹا گیا، اس وحشیانہ واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی یہ واقعہ احمد نگر ضلع کے ہرے گاؤں میں پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اپنی بکریوں اور کبوتروں کے نظر نہ آنے پر ہرے گاؤں سے تعلق رکھنے والے چھ افراد نے دلت خاندان کے چار نوجوانوں پر بکریوں اور کبوتروں کی چوری کا الزام عائد کیا۔

    ملزمان ان کو اپنے ساتھ گھر لے گئے اور مسروقہ مال واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دلت نوجوانوں کو درخت سے الٹا لٹکا کر تشدد کیا۔ اس سارے واقعے کی ملزمان میں شامل ایک ملزم نے ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

    پولیس نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر فرار ہوگئے، ملزمان کیخلاف اقدام قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوعمر طالب علم جاں بحق

    شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوعمر طالب علم جاں بحق

    اوکاڑہ : شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے نوعمر طالب علم جاں بحق ہوگیا، خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں رسم حنا کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے آٹھویں جماعت کا طالب علم سمیت دو افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

    دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا جہاں آٹھویں جماعت کا طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے قتل کے الزام میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزم دولہا کا دوست بتایا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دیگردوستوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی تھی جس دوران ایک گولی لڑکے کو جالگی جس سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

    جاں بحق طالب علم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا، جسے بعد ازاں مقامی قبرستان مین سپردخاک کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا دوسرا زخمی لاہور کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی تھی جس میں پسٹل اور کلاشنکوف کا آزادانہ استعمال کیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب : مسجد کے باہر بھکاری کے روپ میں بیٹھا شخص کون ہے ؟ جانیے

    سعودی عرب : مسجد کے باہر بھکاری کے روپ میں بیٹھا شخص کون ہے ؟ جانیے

    جدہ : سعودی عرب کی جدہ گورنری میں سیکیورٹی حکام نے ایک یمنی بھکاری کو مسجد کے سامنے سے گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک لاکھ دس ہزار ریال کی رقم ضبط کی گئی، ملزم نے یہ رقم مبینہ طورپر بھیک مانگ کرجمع کی ہے۔

    سعودی پبلک سیکیورٹی نے جمعہ کو "ٹویٹر” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ یہ رقم اس کی بھیک مانگنے اور نمازیوں سے ہمدردی کے نتیجے میں حاصل کی ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنرل سیکیورٹی نے اعلان کیا تھا کہ مجاز سیکیورٹی حکام ہراس شخص کو گرفتار کریں گے جو بھیک مانگنے میں ملوث ہوں گے اور انہیں مجاز حکام کے پاس بھیجیں گے۔

    شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ اور سرکاری پلیٹ فارم سے اپنے صدقات خیرات جمع کرائیں تاکہ مملکت میں گداگری کی حوصلہ شکنی ہو۔

    قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنا، اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں ممنوع ہے۔ بھیک مانگنا، بھکاریوں کا انتظام کرنا، دوسروں کو اس کی ترغیب دینا۔

    ان سے معاہدے کرنا، یا ان کی کسی بھی طرح سے مدد کرنا قابل سزا جرم ہے۔اس جرم پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

    سعودی عرب کی جدہ گورنری میں سیکیورٹی حکام نے ایک یمنی بھکاری کو مسجد کے سامنے سے گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک لاکھ دس ہزار ریال کی رقم ضبط کی گئی۔ ملزم نے یہ رقم مبینہ طورپر بھیک مانگ کرجمع کی ہے۔

    سعودی پبلک سیکیورٹی نے جمعہ کو "ٹویٹر” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ یہ رقم اس کی بھیک مانگنے اور نمازیوں سے ہمدردی کے نتیجے میں حاصل کی ہے۔

    ہ بات قابل ذکر ہے کہ جنرل سیکیورٹی نے اعلان کیا تھا کہ مجاز سیکیورٹی حکام ہراس شخص کو گرفتار کریں گے جو بھیک مانگنے میں ملوث ہوں گے اور انہیں مجاز حکام کے پاس بھیجیں گے۔

    شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ اور سرکاری پلیٹ فارم سے اپنے صدقات خیرات جمع کرائیں تاکہ مملکت میں گداگری کی حوصلہ شکنی ہو۔

    قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنا، اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں ممنوع ہے۔ بھیک مانگنا، بھکاریوں کا انتظام کرنا ، دوسروں کو اس کی ترغیب دینا۔

    ان سے معاہدے کرنا، یا ان کی کسی بھی طرح سے مدد کرنا قابل سزا جرم ہے، اس جرم پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔