Tag: suspect killed

  • راولپنڈی: انتہائی مطلوب ملزم سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں مارا گیا

    راولپنڈی: انتہائی مطلوب ملزم سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں مارا گیا

    راولپنڈی(17 اگست 2025): ٹیکسلا میں سی سی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم عامر شاہ ہوگیا۔

    کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم عامر شاہ ہلاک اور اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم عامر شاہ راولپنڈی اور سرگودھا میں قتل کے بارہ مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا، ملزم نے دینہ کے قریب اے این ایف اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، ملزم سوشل میڈیا پر پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

    واضح رہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو رواں سال میں وزیراعلٰی مریم نواز کی ہدایت پر قائم کیا گیا۔ اس کا مقصد منظم جرائم جیسے ڈکیتی، قتل، زیادتی، قبضہ مافیا، اور گینگسٹر ریکٹ کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کرنا ہے۔

    سی سی ڈی ساڑھے چار ہزار افسروں اور اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ اس کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک پھیلا ہوا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، جیسے ڈرون سرویلنس، اور ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے یہ شعبہ جرائم پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم، اس کے قیام کے چند ماہ بعد ہی اس کی کارروائیوں، خاص طور پر پولیس مقابلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    سی سی ڈی کی کارروائیوں میں متعدد مشہور جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں لاہور کے بادامی باغ میں عرفان عرف عفی (65 مقدمات میں مطلوب)، احمد پور شرقیہ میں چھ سالہ بچی سمیرا کے قاتل، اور چارسدہ میں پولیس اہلکار کے قاتل اسماعیل اور حمزہ شامل ہیں۔

    ان مقابلوں سے متعلق جو بیان جاری کیا جاتا ہے وہ تقریباً ایک ہی طرح کا ہوتا ہے۔ ’ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران، جب وہ مبینہ طور پر فائرنگ کرتے ہیں، تو جوابی کارروائی میں وہ اپنے ہی ساتھیوں کے فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔‘

  • اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک

    اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک

    لاہور : سی آئی اے اقبال ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے میں شہریوں کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم مارا گیا، دوملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3شہریوں کو قتل کرنے والا ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم عمر گجر ہلاک ہوگیا۔

    سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ٹارگٹ کلر کا تعلق لالہ شہباز شوٹر گینگ سے تھا، ملزم پہلے بھی3 شہریوں کو قتل کرچکا ہے جس کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم عمرگجر مزید2شہریوں کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، ملزم کےدیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی برقع پہن کر ایک شہری کو قتل کرنے کی فوٹیج بھی منظرعام پرآئی تھی۔

  • پشاور: ائیرپورٹ حملے کا دہشت گرد ساتھیوں سمیت مارا گیا

    پشاور: ائیرپورٹ حملے کا دہشت گرد ساتھیوں سمیت مارا گیا

    پشاور: ائیرپورٹ پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کیمیا گل دو ساتھیوں سمیت مارا گیا، دہشت گرد نے جون دو ہزار چودہ میں ائیرپورٹ پر حملہ کیا تھا۔

    پشاور متنی سے ملنے والی لاشیوں کی شناخت ہوگئی،  تینوں لاشیں مطلوب دہشت گردوں کی ہیں، جو باچا خان ائر پورٹ حملے سمیت پولیس فورسسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    پشاور میں جون دو ہزار چودہ میں باچا خان ائیر پورٹ پر جہاز پر فائرنگ کے واقعے میں انکشافات اس وقت سامنے آئے جب 6 روز قبل متنی کے علاقے سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنھیں تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کیا گیا تو 6 روز بعد لاشیوں کی شناخت ہوئی۔

    جس  سے پتہ چلا کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد تھے اور یہ دہشت گرد ایئر پورٹ حملے میں بھی ملوث تھے، جن کے نام کمیا گل اور اس کے دو ساتھیوں نور محمد اور شیر محمد ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تینوں دہش گردوں کا تعلق خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم سے ہے ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کیمیا گل اور ہلاک دو ساتھی کوہاٹ روڈ پولیس اورشیخ محمد گرڈ اسٹیشن حملوں سمیت دہشتگردی کے متعددوارداتوں میں مطلوب تھے، کیمیا گل اور اسکے ساتھیوں نے جون دو ہزار چودہ میں باچا خان ائیر پورٹ پر جہازوں پر بھی فائرنگ کی تھی۔ دہشت گرد پر پشاور کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات بھی درج تھے۔