Tag: suspects arrest

  • سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    کراچی : ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے لاہور ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے ایس ایف کے عملے نے لاہور سے ریاض جانے والے مسافر سے 2.198 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

    مسافر طارق محمود نے ہیروئن ٹرالی بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 9 کلو ہیروئن کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، ویڈیو دیکھیں

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق تصور نامی مسافر غیر ملکی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے میلان جارہا تھا۔

  • کراچی : فائرنگ کے واقعات میں بچی جاں بحق پولیس اہلکار زخمی

    کراچی : فائرنگ کے واقعات میں بچی جاں بحق پولیس اہلکار زخمی

    کراچی : شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات میں ایک بچی جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پیرآباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے10سالہ بچی کی موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کی نشاندہی پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دن ہونے والی شادی میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر مدیحہ نامی بچی جاں بحق ہوئی تھی۔

    پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم شاکر خان دولہے کا بھائی ہے اور ملزم کا تعلق ایک سیاسی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن کی مدینہ کالونی میں فائرنگ سے مبشرخان نامی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار تھانہ سمن آباد میں تعینات ہے جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا

    کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا

    اسلام آباد: پولیس نے کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والےملزمان کوگرفتارکرلیا ، متاثرہ کنیڈین خاتون نےملزمان کی شناخت کرلی ہے ، آئی جی اسلام آباد نے  24 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کینیڈین خاتون کوہراساں کرنےوالےملزمان کوگرفتارکرلیا ، ملزمان کی شناخت حمزہ سہیل اورانس کامران کےنام سےہوئی، متاثرہ کنیڈین خاتون نےملزمان کی شناخت کرلی ہے۔

    گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تھانہ سہالہ کی حدود میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو لڑکوں نے راستہ روک کر کینیڈین خاتون کو گاڑی میں بیٹھنے کو کہا تھا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا خاتون کے مطابق ملزمان نے گاڑی کا پیچھا کیا اور مسلسل ہراساں کرتے رہے اور ڈرائیور سے بار بار منزل کا پوچھتے رہے، خاتون نے ملزمان کے ڈر سے ایک شاپنگ سینٹر میں چھپ کر جان بچائی۔

    مزید پڑ ھیں : اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

    آئی جی اسلام آباد نے کینیڈین خاتون کوہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہراساں کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ جب ہیلپ لائن 15 پر فون کیا گیا تو کہا گیا تھانے میں فون کریں اور اپنی شکایت کی درخواست جمع کرائیں، جس کے بعد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی، پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلقہ شکایت ایس پی کو بھجوائی گئی۔

    خیال رہے گزشتہ سال وفاقی محتسب نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ 4 سال میں ہراساں کرنے کے 220 واقعات رپورٹ ہوئے۔

  • ڈیفنس میں نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

    ڈیفنس میں نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی : ڈیفنس فیز سکس میں گاڑی سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور راہگیر زخمی ہوگیا، پولیس نے ایک ملزم کو نجی اسپتال سے گرفتار کرلیا دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیزسکس خیابان بخاری میں نشے میں دھت نوجوانوں کی اندھادھند فائرنگ فائرنگ کی جس کی زد میں آکر درخشاں تھانے کا اہلکار خالد اورراہگیر رمضان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی جو درخشاں تھانے میں تعینات تھا جب کہ دیگر دو شہریوں کی شناخت رمضان اور سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، بعد ازاں پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نذیر قتل کے ایک اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا گاڑی سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی ہے، پولیس گاڑی کے مالک تک پہنچ گئی

    اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس اہلکار کو نشانہ بنانے والے ملزم کو اسٹیڈیم روڈ کے نجی ہسپتال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پیر محمد شاہ کے مطابق واقعے میں دو ملزمان ملوث تھے جن میں سے ایک ملزم نذیر کو گرفتار کرلیا جب کہ دوسرا مفرور ہے۔ پیر محمد شاہ نے بتایا کہ ملزم نذیر کا ساتھی اسے ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوا، ملزم نذیر نشے کی حالت میں تھا جس نے فائرنگ کی اور پہلے پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کیا جس کے بعد جو بھی اس کے سامنے آیا اسے نشانہ بنایا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ قریبی قونصلیٹ کے سیکورٹی گارڈز نے ملزمان کو روکنے کی بھی کوشش کی، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی جس کے نام پر رجسٹرڈ تھی اس کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ بعد ازاں پولیس گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرمیں جاں بحق پولیس اہلکار کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔