Tag: suspects arrested

  • 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    پتوکی(10 اگست 2025): پولیس نے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پرانی منڈی کا رہائشی 14 سالہ لڑکا دکان پر سامان لینےگیا تھا۔

    دکان سے ملزمان ساتھ لے گئے، یامین اور مسعود نے لڑکے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقہ راج گڑھ میں لڑکی سے دو رشتہ داروں کی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ وویمن پولیس ریس کورس نے لڑکی سے زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    https://urdu.arynews.tv/muridke-alleged-rape-girl/

    پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار ہیں، ملزمان لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

    پولیس کے مطابق والدین کی علیحدگی کے بعد متاثرہ لڑکی اپنے والد کیساتھ رہائش پذیر تھی، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کی غیر موجودگی میں زیادتی کی، متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی وطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

    کراچی: پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

    کراچی: کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے بلال کالونی مبینہ مقابلے میں 2 زخمی ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان موٹرسائیکل مکینک کو ڈکیتی کے دوران قتل کرنے میں ملوث نکلے۔

    دوران تفتیش ملزمان عبدالمنان عرف منو اور امتیاز عرف ڈاڈا نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا اعتراف کیا، ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 9 جون کو سیکٹر 5 بلال کالونی میں واردات کی تھی، مقتول ناصر سے ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے۔

    ایس ایس پی ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ ناصر نے ملزمان کا پیچھا کیا اور ان کو پکڑ لیا تھا، ملزمان نے ناصر کو 5 سے زائد گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا تاہم زخمی ناصر نے کئی گھنٹے بعد اسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔

    ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے بتایا کہ ملزمان سے واردات میں استعمال اسلحہ برآمد ہوا،  موٹر سائیکل اور مقتول کا چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان کو مقدمات درج کرکے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا۔

     دوسری جانب کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شارع فیصل پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزمان سے تین پستول چھینےگئے موبائل فونز اور دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلی، پولیس نے بتایا کہ ملزمان راشد منہاس روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-organized-crime-unveild/

  • ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی تار چوری کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان گرفتار

    ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی تار چوری کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان گرفتار

    کراچی: ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی تار چوری کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس سکھر ڈویژن نے ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی قیمتی تار کاٹ کر چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ریلویز پولیس سکھر کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے سکھر، ملتان اور لاہور ڈویژن میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری شدہ تار، کٹر اور آری وغیرہ برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار 2 ملزمان کا تعلق روہڑی، 2 گھوٹکی، 1 لیاقت پور، 2 ملتان، 2 کا لاہور سے ہے، ملزمان ملتان، سکھر،لاہور میں چوری کا مال کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-banned-organization-accused-arrested/

  • کالے ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار

    کالے ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار

    کوہستان: اپرکوہستان وائلڈ لائف ڈویژن نے تھوٹی، کندیا سے کالے ریچھ کے بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپر کوہستان کے ضلع کندیا میں 3 ملزمان نے ریچھ کے بچےگاڑی میں چھپا کر لے جارہے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کی محکمہ وائلڈ لائف نے ملزمان سے ایک لاکھ 50 ہزار جرمانہ وصول کرلیا، ریچھ کے بچوں کو سوات چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

     مزید برآں، کنزرویٹر نے ملزمان سے مکمل تفتیش کی ہدایت کی تاکہ ریچھ کے بچوں کے خاندان کا سراغ لگایا جا سکے اور انہیں ان کے قدرتی مسکن میں واپس چھوڑا جا سکے۔

  • رکشے میں سوار ہو کر واردات کرنیوالے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

    رکشے میں سوار ہو کر واردات کرنیوالے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے مختلف علاقوں میں رکشے میں سوار ہوکر واردات کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چنگ چی رکشے میں سوار ہو کر وارداتیں کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سرغنہ خلیل ساتھی مبشر اور عدنان شامل ہیں جبکہ ملزمان اب تک 43 سے زائد وارداتیں کر چکے ہیں۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان چنگ چی رکشہ پر نکلتے اور کھڑی موٹر سائیکلوں کو چوری کرتے تھے، ملزمان سے 3موبائل، 2 گھڑیاں، اسلحہ اور چنگ چی رکشہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • ممنوعہ نسل کے طوطوں کو قید کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

    ممنوعہ نسل کے طوطوں کو قید کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

    پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر راولپنڈی نے ممنوعہ نسل کے طوطوں کو قید کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر راولپنڈی نے کارروائی کرکے ممنوعہ نسل کے طوطوں کو قید کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے غیر قانونی طور پر قید ممنوعہ نسل کے طوطے برآمد کرلئے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نیاز اور عاصم نے طوطوں کے پر کاٹے اور انہیں بھوکا پیاسا بھی رکھا، اطلاع ملنے پر پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر راولپنڈی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے طوطے برآمد کر لئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف جانوروں پر ظلم سے متعلق ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات تھانہ سٹی میں درج کئے گئے ہیں، برآمد کئے گئے پرندوں کو علاج معالجہ اور تحفظ کے لئے پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر راولپنڈی میں رکھا گیا ہے۔

  • لاہور: گینگ ریپ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: گینگ ریپ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 افراد کا گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ روڑا گاؤں میں پیش آیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ ریپ میں ملوث 3 ملزمان کو ہیئر، روڑا گاؤں سے گرفتار کیا گیا، مرکزی ملزم افضال نے خاتون کو ماموں بن کر گھر سے باہر بلایا۔

    گھر سے باہر آنے پر ملزم کھیت میں لے کر گیا کھیت میں افضال کے 2 دوست پہلے ہی موجود تھے، مرکزی ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزم افضال، امانت اور ذوالفقار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ساتھ ہی گرفتاری کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔

  • عائشہ منزل پل پر ڈکیتی میں ملوث دونوں ملزمان پکڑے گئے

    عائشہ منزل پل پر ڈکیتی میں ملوث دونوں ملزمان پکڑے گئے

    کراچی: عائشہ منزل پل پر دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے والے دونوں ڈکیت کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عائشہ منزل پل پر ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو شہری نے اپنے بلڈنگ سے موبائل سے بناکر شئیر کی تھی، ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے آئے عائشہ منزل پل پر چلتی ہوئی سوزوکی روک کر سبزی منڈی کے خریداروں کی تلاشی لی اور موبائل فون نقدی باسانی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    تاہم اب ایس ایس پی ذیشان شفیق نے بتایا کہ گلبرگ پولیس نے مقابلے کے بعد پل پر ڈکیتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کی شناخت عمران ولد گداحسین اور راشد ولد صادق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوا، ملزمان پہلے بھی اسٹریٹ کرائم کے مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان نے 21 جون کو سبزی و فروٹ کے تاجروں کو عائشہ منزل پل پر لوٹا تھا۔

    ایس ایس پی ذیشان شفیق نے مزید بتایا کہ ملزمان بیوپاریوں سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے، واردات کی ویڈیو کسی شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

  • بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والا 2 ملزمان گرفتار

    بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والا 2 ملزمان گرفتار

    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں عادل علی عباسی اور محمد رفیق شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کیلئے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے درخواست موصول ہوئی، ملزمان کے موبائل فونز سے  بچوں سے متعلق قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

  • کویتی کفیل کا قاتل بھارتی شہری 10سال بعد گرفتار

    کویتی کفیل کا قاتل بھارتی شہری 10سال بعد گرفتار

    کویتی شہری کو قتل کرنے والا بھارتی ملزم دس سال بعد قانون کی گرفت میں آگیا، ملزم کیخلاف کویتی عدالت نے موت کی سزا کا فیصلہ سنایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے مرکزی تفتیشی ادارے (سی بی آئی) نے اعلان کیا کہ اس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جس کو پہلی مرتبہ 2012 میں کویتی عدالت نے اس کے کفیل کا قتل کرنے کے جرم میں اس کی غیر موجودگی میں اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش کمار رانا نامی بھارتی مجرم اپنے کفیل اور اس کی بیوی کو قتل کرنے کے بعد کویت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

    بیان میں اشارہ دیا گیا ہے کہ کویتی وزارت خارجہ نے 2016 کے آخر میں اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ اس مفرور مجرم کے خلاف ایک یادداشت درج کرائی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے مجرمانہ تبادلے کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر اس مجرم کو کویت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    مفرور مجرم کو اس کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے اس کی حوالگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان اس بنیاد پر رابطہ قائم کیا گیا کہ اس صورت میں ان کے درمیان طے پانے والے مجرمانہ تبادلے کا معاہدہ متعلقہ جرم کی سزا کے لئے ایک سال سے زیادہ قید ہو گی۔

    یاد رہے کہ 29 فروری 2012 کو کویت کی فوجداری عدالت نے ملزم کو اس کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی۔