Tag: Suspend

  • انتخابات میں پری پول ریگنگ ، ملک بھرمیں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ

    انتخابات میں پری پول ریگنگ ، ملک بھرمیں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ملک بھرمیں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، معطلی کی صورت میں بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری بھرتیوں پر پابندی کے بعدالیکشن کمیشن نے ایک اور بڑا اقدام اٹھالیا، قبل از انتخابات میں دھاندلی کے امکانات ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کو کام سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کی معطلی سے متعلق الیکشن کمیشن نےتیاریاں مکمل کرلیں ہیں، معطلی کا نوٹیفکیشن آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

    معطلی کی صورت میں بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کرسکیں گے اور تمام ترقیاتی منصوبے و کام بھی روک دیے جائیں گے۔

    یاد رہے عام انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی تھی، پابندی کا اطلاق وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پر ہوگا، صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔


    مزید پڑھیں : انتخابات میں پری پول ریگنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن نےسرکاری ملازمتوں‌ پر پابندی عائد کردی


    چیف جسٹس نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پرپابندی کاازخودنوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا اور وضاحت طلب کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ جمہوری تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر میں عام انتخابات رواں سال منعقد کیے جائیں گے، اس سے قبل نگراں حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کرینہ سے تعلقات کا دعویٰ بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا

    کرینہ سے تعلقات کا دعویٰ بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا

    ممبئی: بھارتی اداکار  کمال آر خان (کے آر کے)  کو کرینہ سے تعلقات کا بے بنیاد دعویٰ مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار اور اداکار کے آر کے نے 10 اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے اور کرینہ کپور کے مابین چار سال تک تعلقات رہے تاہم اُن کے پاس سوائے ایک تصویر کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

    بالی ووڈ اداکار نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ لائیو ٹی شو کے دوران اپنے اور کرینہ کے رشتے سے متعلق مزید انکشافات کریں گے۔

    کے آر کے کو کرینہ سے مبینہ تعلقات کا دعویٰ مہنگا پڑ گیا کیونکہ کرینہ کے مداحوں کی جانب سے اُن کے اکاؤنٹ کو مستقل رپورٹ کیا گیا جس کے بعد  ٹوئٹر انتظامیہ نے اُن کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کو ہراساں کرنے کے الزام میں بند کردیا تاہم بھارتی اداکار نے پہلے سے ہی دوسرا اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جسے وہ اب استعمال کررہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے دوسرے اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے آر کے کے اکاؤنٹ سے کسی کو گالی نہیں دی گئی اُس کے باوجود انتظامیہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا یہ ایک بلیک میلنگ کا طریقہ ہے۔

    انہوں نے میڈیا نمائندگان، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کے نام ایک تفصیلی خط بھی تحریر کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پانی بحران کا خطرہ، 16 اکتوبر کو پانی  نہیں ملے گا

    کراچی میں پانی بحران کا خطرہ، 16 اکتوبر کو پانی نہیں ملے گا

    کراچی : شہرقائد والے ہوشیار ہوجائیں، سولہ اکتوبر کو پانی کی ایک بوند نہیں ملے گی۔ ملک کا سب سے بڑا شہر بارہ گھنٹے تک پانی سے محروم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پر پر پانی بحران کا خطرہ پھر منڈلانے لگا، واٹر بورڈ کراچی نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ 16اکتوبرکوصبح 6 سےشام6بجےتک پانی کی فراہمی بندرہےگی۔

    کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ پیر کے دن دھابیجی اور گھارو سے سپلائی بند رہے گی، بجلی تعطل کے باعث دھابیجی،گھارواسٹیشنز سے پانی سپلائی نہیں ہوگا اور بارہ گھنٹے تک شہر کو پینتیس کروڑ گیلن پانی نہیں ملے گا، این ٹی ڈی سی کے ترقیاتی کام کے سبب پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بند رہے گی، 350سے400ملین گیلن پانی کی عدم فراہمی سےتمام علاقے متاثر ہونگے۔

    واٹر بورڈ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری پانی کی قلت سے محفوظ رہنے کیلئے پانی کا ذخیرہ کرلیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکا اور ترکی میں سفارتی کشیدگی،  شہریوں کے لیے ویزا سروسز معطل

    امریکا اور ترکی میں سفارتی کشیدگی، شہریوں کے لیے ویزا سروسز معطل

    واشنگٹن : امریکا اور ترکی کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے سفارتخانوں نے ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزا سروسز معطل کردی۔

    امریکہ اور ترکی کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کر گیا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے ویزا سروسز معطل کر دی، گزشتہ ہفتے ترک پولیس نے فتح اللہ گولن کی تنظیم سے روابط پر ایک امریکی سفارتی اہلکار کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد امریکا نے ترکی شہریوں کے لیے ’نان امیگرینٹ‘ ویزا سروس بند کر دی۔

    امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ وہ سفارتی عملے کے رکن کی گرفتاری پر تشویش ہیں جبکہ انہوں نے ترکی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔

    ترک صدر نے امریکی اقدام کو مایوس کن قرار دے دیا۔

    ترکی نے بھی جوابی ردعمل میں بلکل اُسی طرح کا بیان جاری کیا جو ترکی میں موجود امریکی سفارتخانے نے جاری کیا، ترکی نے امریکی شہریوں کو ویزا دینا سے انکار کردیا ہے، امریکا میں ترک سفارتخانے نے آن لائن ویزا، الیکٹرانک ویزا اور سرحدوں پر دیئے جانے والی ویزا سروس معطل کردی ہے اور کہا کہ یہ اقدام امریکی اقدام کا جواب ہے۔

    امریکی حکومت نے امریکی حکومت نے اس اقدام کو بے بنیاد اور دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔

    خیال رہے کہ ترکی نے گزشتہ سال صدر رجب طیب ایردگان کی حکومت کے خلاف ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار فتح اللہ گولن کو ٹہرایا تھا اور فتح اللہ گولن کی تحریک کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

    ترک حکومت کئی عرصے سے امریکہ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ امریکا میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کر دے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: موبائل فون سروس کی بندش سے بینکوں کی اے ٹی ایم سروس متاثر

    کراچی: موبائل فون سروس کی بندش سے بینکوں کی اے ٹی ایم سروس متاثر

    کراچی : محرم میں سیکیورٹی کے باعث کراچی،حیدرآباد، لاہور پشاور سمیت مختلف شہروں میں آج بھی موبائل فون سروس معطل ہیں ، موبائل فون سروس کی بندش سے مختلف بینکوں کی اےٹی ایم سروس متاثر ہوا، جب کہ ٹریکروالی گاڑیاں بھی جام ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیشِ نظر کراچی،حیدرآباد، لاہور پشاور سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی، سروس رات12بجے تک بندرہے گی۔

    موبائل فون سروس کی بندش سے مختلف بینکوں کی اےٹی ایم سروس متاثر ہوا، جس سے عوام کو اے ٹی ایم کے ذریعے رقوم کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریکروالی گاڑیاں بھی جام ہوگئیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریکر کمپنیوں میں شکایات کی بھرمار ہے،ٹریکر کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں گاڑیاں جام ہونے پر صارفین کے فون آ رہے ہیں ٹریکر میں بھی سم استعمال ہوتی ہے اورہمیں نہیں بتایا گیا تھا کہ آج ہی موبائل سروس بند کر دی جائے گی۔

    دوسری جانب ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں کراچی سمیت مختف شہروں میں تین دن تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو اور ملتان کی میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی۔

    جلوس کی گزرگاہیں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے جبکہ جلوس کی گزرگاہوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نےعمران خان کےوارنٹ گرفتاری معطل کردیے

    اسلام آباد ہائی کورٹ نےعمران خان کےوارنٹ گرفتاری معطل کردیے

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کےوارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کو چلینج کیا ، جس پر جسٹس عامر فاروقی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

    بابر اعوان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طریقے سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ، عمران خان نے غیر مشروط طور پرمعافی نامہ جمع کرایا ہے۔

    لارجر بینچ نے سماعت کے بعد عمران خان کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا عمران خان کی گرفتاری کا حکم نامہ معطل کردیا اور الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

    عدالت نے عمران خان کو ہداہت کی کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دیں، جس پر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں شو کاز نوٹس کا جواب داخل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

    کیس کی سماعت کے دوران نعیم الحق بھی عدالت میں موجود تھے۔

    یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بغیراختیار گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے، الیکشن کمیشن کا کام صاف اور شفاف انتخابات کرانا ہے، الیکشن کمیشن صرف عمران خان کو ٹارگٹ کررہا ہے،  22سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھا چکی ہیں، عمران خان کے خلاف جاری غیرقانونی وارنٹس کو رد کیا جائے۔


    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری


    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور عمران خان کو پچیس ستمبر تک ایک لاکھ رو پے کے2 مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔

    الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو حکم جاری کیا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کر کے 25 ستمبر کوپیش کیا جائے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران خان کو ضمانت کے لیے 1 لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں دینا ہونگی، مچلکے جمع کرائے گئے تو ٹھیک ورنہ گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔

    واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چودہ ستمبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل

    آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مستقل آئی جی پنجاب کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کی۔ پنجاب حکومت نے جواب میں عدالت کو بتایا کہ عثمان خٹک کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

    عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ عدالت کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، مستقل آئی جی پنجاب کی ملازمت قانون کے تحت تین سال ہونی چاہیئے، پنجاب حکومت نے بظاہر توہین عدالت کی ہے۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی اور پنجاب حکومت نے مشاورت نہیں کی۔

    دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے عثمان خٹک کی بطور آئی جی تعیناتی کا نوٹفکیشن معطل کر دیا اور 26 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی خاتون پرسرکو معطل کرا دیا

    مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی خاتون پرسرکو معطل کرا دیا

    کراچی : سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی ایک خاتون ملازم (پرسر) کو معطل کرا دیا، خاتون پرسر کا جرم یہ تھا کہ اس نے سینیٹر کے بڑے سوٹ کیس کی طیارے میں موجودگی پر اعتراض کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرمشاہد اللہ خان ایک بڑے سوٹ کیس کے ساتھ تاخیر سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے، قوانین کے مطابق وقت مقررہ پر بند بورڈنگ کاؤنٹر سے سامان بک نہیں کیا گیا۔

    مذکورہ سینیٹر پرواز کی روانگی سے صرف 5 منٹ قبل بڑے سوٹ کیس کے ساتھ طیارے کے اندر پہنچے، ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ خان پرواز نمبر پی کے 369 پر اسلام آباد سے کراچی سفر کے خواہش مند تھے۔

    khatoon-post-02

    سینیٹر کے ساتھ  موجود اعجاز نامی ٹریفک اہلکار نے کریو کو مذکورہ سوٹ کیس ایڈجسٹ کرنے کے لئے کہا اور پھر سینیٹر کی جانب سے بڑا سوٹ کیس بطور کیبن لیگج ایڈجسٹ کئے جانے پراصرارکیا گیا۔

    khatoon-post-01

    سوٹ کیس کو ایڈجسٹ نہ کئے جانے پرسینیٹر نے خاتون سے برہمی کا اظہار کیا اور سیخ پا ہوگئے، سینیٹر مشاہد اللہ خان کے چیخنے چلانے کا ذکر کپتان کی ڈی بریف میں بھی موجود ہے۔

    khatoon-post-03

    اس واقعے کا ذکر بزنس کلاس کی ایک خاتون مسافر نے کمنٹس کارڈ میں بھی تحریر کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے پر پرواز کی نازش نامی سینیئر پرسر کو مبینہ طور پر معطل کرا دیا گیا۔

  • اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر 336 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

    اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر 336 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

    اسلام آباد: اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے سینیٹ و قومی اور صوبائی اسمبلی کے 336 اراکین کی رکنیت معطل کردی جن میں 22 سینیٹرز، 66 اراکین قومی اسمبلی جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں پنجاب اسمبلی کے 137، سندھ کے 49 اراکین شامل ہیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے اراکین کی رکنیت معطل کرتے ہوئے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’معطل ارکانِ پارلیمنٹ کی قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے‘‘۔

    الیکشن کمیشن نے اراکین کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کے لیے آج تک کی مہلت فراہم کی گئی تھی تاہم اثاثہ جات کی تفصیل نہ دینے والے اراکین کی رکنیت معطل کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے،معطل ہونے والے ممبران میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی، فہمیدہ مرزا ، پی ٹی آئی کے اعظم سواتی جبکہ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، بیرسٹر سیف سمیت حکومت کے کئی اہم رہنماؤں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی، سینیٹر نہال ہاشمی، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر، مائزہ حمید، طارق فضل چوہدری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سینیٹرز و اراکین اسمبلی کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروادیں، ان احکامات پر عمل کرتے ہوئے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے 1100 سے زائد اراکین نے اپنے اثاثہ جات کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کردیں تھیں جن میں وزیر اعظم نوازشریف اور عمران خان بھی شامل ہیں۔

  • معطل ایس ایس پی راؤ انوار دبئی روانہ

    معطل ایس ایس پی راؤ انوار دبئی روانہ

    کراچی: معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ دبئی جانے کا مقصد کسی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات نہیں تاہم وہاں میرےبچے مقیم ہیں جن سے ملنے جارہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے معطل ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ’’کسی بھی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملنے نہیں، وہاں میرے بچے مقیم ہیں جن سے ملاقات کرنے جارہا ہوں تاہم واپس آکر اپنا مقدمہ لڑوں گا‘‘۔

    پڑھیں:   متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن کو رہا کردیا گیا

    معطل ایس ایس پی  آج سندھ پولیس میں دھڑے بندیوں کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس مؤخر کرکے دبئی روانہ ہوئے تو خبریں آئیں کہ وہ دبئی میں مقیم پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مفاہمت اور ملاقات کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راؤانوار نے اس بات کی تردید کی اور اپنی روانگی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے روانگی کو غلط رنگ نہ دیا جائے ، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت لندن میں مقیم ہے اور میرے پاس وہاں جانے کا ویزہ موجود نہیں ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  پولیس کے ہاتھوں خواجہ اظہار گرفتار، ایس ایس پی راؤ انوار معطل

    راؤ انوار نے دبئی دورے پر مزید صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ’’دو روز میں واپس آکر اپنے حق کے لیے ہر فورم پر جاؤں گا ، انہوں نے کہا کہ ’’اگر واپس وطن نہ آؤں تو عوام سمجھ لے میں جھوٹا ہوں‘‘۔

    یاد رہے راؤانوار کو خواجہ اظہار الحسن کی بغیر اجازت گرفتاری پر وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر معطل کیا گیا تھا، جس کے اگلے روز مراد علی شاہ بھی اچانک دبئی کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  آئی جی سندھ کا خواجہ اظہار کو رہا کرنے کا حکم

    معطلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی نے سندھ گورنمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’مجھے اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکا گیا ہے تاہم اگر مجھے ہٹایا گیا تو کراچی آپریشن کے منفی نتائج سامنے آنے لگیں گے‘‘۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’مجھے کسی گورنمنٹ کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، پولیس کے اندر گروہ بندی ہے اور ایک گروپ میرے خلاف سرگرم ہے جنہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو میرے بارے میں غلط آگاہی دی جبکہ خواجہ اظہار کی گرفتار ی کے بعد سیکریٹری سندھ کو اطلاع دے دی گئی تھی‘‘۔