Tag: suspended

  • چترال : بے قصورطالبہ کو اسکول سے نکالنے پرخاتون ٹیچر معطل

    چترال : بے قصورطالبہ کو اسکول سے نکالنے پرخاتون ٹیچر معطل

    چترال : پرائمری جماعت کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بے جا اسکول سے بے دخل کرنے پر خاتون ٹیچر کو ملازمت سے معطل کردیا گیا، مذکورہ ٹیچر کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکول کے اساتذہ طلباء سے ذاتی کام کرانے لگے، طلباء و طالبات کے ساتھ نوکروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، جس کی مثال چترال کے ایک اسکول میں دیکھی گئی۔

    گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول شغور لوٹکوہ کی خاتون ٹیچر رضیہ بی بی نے تیسری کلاس کی طالبہ کو ذاتی کام ٹھیک سے نہ کرنے پر اسکول سے نکال دیا۔

    معصوم طالبہ کا قصور محض اتنا تھا کہ اس نے ٹیچر کی چند ماہ کی بچی کی صحیح دیکھ بھال نہیں کی اور وہ جھولے سے گر گئی، جس پر ٹیچر نے طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنا کراسکول سے بھی بے دخل کردیا۔

    سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر چترال نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او فیمیل کو خاص ہدایات جاری کیں۔


     مزید پڑھیں: چترال میں پہلی بار محافظ دارالا طفال یتیم خانے کا آغاز


    ڈی سی کی ہدایت پر ای ڈی او فیمیل بی بی حلیمہ نذیر نے خاتون ٹیچر رضیہ بی بی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور اس کیخلاف انکوائری شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند

    کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند

    کراچی :  کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آٹھ محرم الحرام کے دوران موبائل سروس بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 8 محرم الحرام کے جلوس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی، سکھر ،حیدر آباد ،شکار پورمیں موبائل فون سروس بند کردی گئی جبکہ چکوال، فیصل آباد اور بھکر میں بھی موبائل فون خاموش ہوگئے، غیر اعلانیہ موبائل سروس کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب موبائل فون کے ساتھ ٹریکروالی گاڑیاں بھی جام ہوگئیں ، جس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں سے ٹریکر کمپنیوں میں شکایاتوں کی لائن لگ گئی، ٹریکر کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیاں جام ہونے پر صارفین کے فون آرہے ہیں، ٹریکر میں بھی سم استعمال ہوتی ہے، ہمیں نہیں بتایا گیا تھا آج بھی سروس بند کی جائے گی۔

    ٹریکر کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ آج صرف جلوس کے راستوں پر موبائل جام ہونا تھی، متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے ٹریکرسم کھلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں آٹھ سے دس محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی ہے جبکہ جلوس کے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دئیے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : یوم عاشور: کراچی میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر8اور9محرم الحرام کو سندھ میں جلوسوں کی گزرگاہوں پرموبائل سروس بند رہے گی، جبکہ دس محرم کو کراچی میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس دوران انٹرنیٹ ڈیوائسز اور وی وائرلیس سروس بھی معطل رہے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسلام آباد میں یوم دفاع پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں یوم دفاع پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیلولر سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 6 ستنبر کے موقع پر سیکیورٹی نقطہ نظر سے اسلام آباد میں 3 گھنٹے کے لئے موبائل سروس بند کی جائے گی۔

    موبائل سروس کی بندش صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی۔

    سیلولرسروس کی بندش سے متعلق سمری وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے جو کہ اس فیصلے کی باضابطہ منظوری دے کر پی ٹی اے کے لئے حکم نامہ جاری کرے گی۔

    اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیرٹی نقطہ نظر سے موبائل سروس بند کی جاتی رہی ہے تاہم اس بار اس بندش کا دورانیہ انتہائی مختصر ہے۔

    واضح رہے کہ اس سال یوم دفاع پر 1965 کی جنگ کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

  • پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 ماہ کیلئے معطل

    لاہور: پنجاب میں صعنتوں اورسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اگلے چار ماہ کے لئے بند کردی گئی۔

    موسم سرما میں بجلی کے ساتھ ساتھ عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ بھی برداشت کرنی پڑے گی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب میں سی این جی اور انڈسٹری کواگلے چار ماہ کے لئے گیس معطل کردی۔

    ایس این جی پی این کا موقف ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے،گھریلو صارفین اور پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنا پڑ رہی ہے، لیکن وزارت خزنہ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے کی جانے والی لوڈشیڈنگ کو معطل کردیا گیا ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی رضامندی سے کیا ہے،ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا حتمی فیصلہ متعلقہ وزراء کی وطن واپسی پر کیا جائے گا۔

  • مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    مسائل حل نہ ہوئےتو دھرنے کا اعلان کریں گے،سی این جی ایسوسی ایشن

    کراچی: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ دس دن میں درپیش مسائل حل نہیں ہوئےتوبیس نومبرکوایس ایس جی سی کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے۔

    آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون اورآل کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کے بعد دونوں تنظیموں کے صدور نےمشترکہ نیوزکانفرنس میں بتایاکہ حکومت نےنجی کمپنی کے ذریعے ایل این جی متعارف کرنےکافیصلہ کیاہے جوسی این جی گیس ٹیرف سےتین گناہ مہنگی ہوگی۔

    اُن کاکہناتھاکہ ایل این جی آنےسےسی این جی کی فی کلوقیمت 110روپےتک پہنچ جائیگی، انہوں نےمزیدبتایاکہ ہفتےمیں سی این جی کی تین روزہ بندش کےبعد ایس ایس جی سی اب چار روزکیلئے سی این جی اسٹیشنز بندکرنے کیلئے پرتول رہی ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نےحکومت سےمطالبہ کیا ہےکہ مسائل کےحل کیلئے وزارت پیٹرولیم،ایم ڈی ایس ایس جی سی اور سندھ کے اسٹیک ہولڈرزپرمشتمل کمیٹی بنائی جائے ورنہ پورےکراچی میں احتجاج ہوگا۔

  • پنجاب: سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    پنجاب: سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند

    پنجاب: موسم سرما میں پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر اور کھاد بنانے والی کمپنیوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے، دوسری جانب سندھ نے وفاق کو گیس ٹیکس کا معاملہ حل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    وزارتِ پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے مطابق نومبر سے جنوری تک پنجاب بھر میں صنعتی سیکٹر ، کھاد بنانے والی کمپنیوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند رہے گی، وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق گھریلو صارفین اولین ترجیحی ہیں اور ان کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

    دوسری جانب سندھ حکومت نے گیس انفراسٹرکچر دیویلپمنٹ سیس کا معاملہ نمٹانے کیلئے وفاق کو خط ارسال کر دیا ہے، وزیرِاعلی سندھ کے مشیر مراد علی شاہ کے مطابق جی آئی ڈی سی پر تاجر برادری کی جانب سے کافی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور سندھ حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کا مقدمہ بخوبی لڑ رہی ہے۔