Tag: Suspicious

  • آکلینڈ: پولیس نے ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہونے والے مشکوک بیگ ناکارہ بنادئیے

    آکلینڈ: پولیس نے ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہونے والے مشکوک بیگ ناکارہ بنادئیے

    ولنگٹن : نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہونے والے مشکوک بیگوں کو پولیس نے محدود  دھماکوں سے ناکارہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے آکلینڈ شہر کے وسط میں جمعے کی شام اہم شاہراہ پر دو مشکوک بیگ برآمد ہوئے تھے جس کے باعث علاقہ مکینوں اور ارد گرد موجود افراد میں شدید خوف پھیل گیا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آکلینڈ پولیس کا اسپیشل سرچ گروپ نے مشکوک بیگز کو کنٹرول دھماکوں سے تباہ کردیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بیگز مشکوک نہیں تھے بیگز کے اندر عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا۔

    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع 2 مساجد اور ایک اسپتال میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، افسوس ناک واقعے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

    غیرم لکی میڈیا کے مطابق نمازجمعہ کے دوران مساجد میں موجود نمازیوں پرفائرنگ کی گئی، حملہ آوروں نے النورمسجد اور لِین وڈ میں نمازیوں کونشانہ بنایا گیا۔

    مزید پڑھیں : آج کا دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعظم نیوزی لینڈ

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہناہے کہ کے مطابق مسجد میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے جو اس واقعے میں محفوظ رہے۔

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈن کا کرائسٹ چرچ مسجد پر مسلح افراد حملے کو پُر تشدد کارروائی قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ہماری پوری کوشش ہے کہ شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کریں۔

  • کراچی:مشکوک پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، آئی جی کا نوٹس

    کراچی:مشکوک پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، آئی جی کا نوٹس

    کراچی: ناتھا خان پل کے قریب پولیس نے مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس مقابلہ مشکوک ہونے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ناتھا خان پل کے قریب مویشی منڈی جانے والے شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ملزمان سے پولیس اہلکاروں کا مقابلہ ہوا جس میں ایک زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ اس دوران ملزم نے دم توڑدیا،واقعے کا مدعی بھی موجود ہے اور ہلاک ملزم سے برآمد ہونے والی رقم بھی مدعی کے حوالے کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ہلاک ملزم علی رضا کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے پولیس نے جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔

    اس حوالے سے چلنے والی خبروں کا آئی جی سندھ نے ایس ایس پی کورنگی سے واقعے کی چوبیس گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کی اور کہا ہے کہ تفتیش کو ہر زاویئے سے انتہائی غیر جانب دارانہ اور موٴثر بناتے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ، عوام اور پولیس کے مابین اعتماد کی فضا کو مذید مستحکم بنایا جاسکے۔