Tag: -suspicious-death

  • ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، پولیس نے کیا کہا؟

    ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، پولیس نے کیا کہا؟

    بھارت کے حیدرآباد کے میاں پور پولیس اسٹیشن کی حدد میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، جہاں ایک ہی خاندان کے 5 افراد مردہ پائے گئے۔ مرنے والوں میں ضعیف جوڑا (ساس اور سسر)، ان کا بیٹا، بہو اور دو سالہ پوتا شامل ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ابتدائی تفتیش میں اس واقعہ کو اجتماعی خودکشی سمجھا جارہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنے والے کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے سیڑم منڈل کے رنجولی گاؤں کے رہنے والے تھے۔

    مرنے والوں کی شناخت نرسمہا، وینکٹماں، کویتا، انیل اور دو سالہ اپو کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر 4 بچے جان سے گئے

    بھارت کے مہاراشٹر کے یوت مال ضلع کے دوارہا میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ریلوے فلائی اوور کی تعمیر کے لیے کھودے گئے ایک گہرے گڑھے میں ڈوب کر 4 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچے فلائی اوور تعمیر کے مقام کے قریب کھیل رہے تھے۔ کھمبے لگانے کے لیے کھودا گیا بڑا گڑھا بارش کے پانی سے بھر گیا تھا۔

    خدشہ ہے کہ بچے کھیلتے کھیلتے اس میں گر گئے یا ممکنہ طور پر تیرنے کی کوشش میں ناکام رہنے کی وجہ سے ڈوب گئے۔ آس پاس کے لوگوں نے بچوں کو گڑھے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق مرنے والے بچوں کی شناخت ریحان اسلم خان (13)، گولو پانڈرنگ نارن ورے (10)، سومیا ستیش کھڈسن (10) اور ویبھو آشیش بودھلے (14) کے طور پر ہوئی ہے۔

    پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، وہیں انتظامیہ نے تعمیراتی کمپنی کی لاپروائی کی بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • شادی کے فوراً بعد دولہا دلہن کی پراسرار اور سفاکانہ موت

    شادی کے فوراً بعد دولہا دلہن کی پراسرار اور سفاکانہ موت

    بنگالورو: شادی کے چند گھنٹے کے بعد تلخ کلامی پر دلہے نے دلہن پر حنجر سے حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چند گھنٹے قبل ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا وعدہ لینے کے بعد بعد دولہا دلہن نے ایک دوسرے کی جان لے لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق  26 سالہ نوین اور لکھیتا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، گھر والوں کی رضا مندی کے بعد انہوں نے 7 اگست کو شادی کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد وہ خوشحال تھے لیکن اچانک شادی کی رات نوین اور اس کی بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، اس جھگڑے کے دوران نوین نے اپنی بیوی پر خنجر سے حملہ کر دیا۔

    اہلخانہ کا کہنا ہت کہ لکھیتا کی چیخ و پکار سن کر جب ہم کمرے میں داخل ہوئے تو ہم نے دیکھا کہ دلہن کی نعش خون میں میں لت پت پڑی ہوئی ہے جبکہ نوین زخمی حالت میں بے ہوش ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوین کو فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں جمعرات کو اس کی بھی موت ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ فوری یہ پتہ نہیں چل سکا کہ دلہن کے قتل کے بعد دلہے نے اسی خنجر سے خود کو زخمی کیا یا پھر ان دونوں نے ایک دوسرے پر قاتلانہ حملہ کیا ہے تحقیقات جاری ہے۔