Tag: Sussex

  • ویڈیو: برطانیہ میں بھی سڑکوں پر گڑھے، لیکن شہریوں کا رویہ پاکستانیوں سے بالکل الگ

    ویڈیو: برطانیہ میں بھی سڑکوں پر گڑھے، لیکن شہریوں کا رویہ پاکستانیوں سے بالکل الگ

    آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ برطانیہ کے مشہور علاقے سسیکس کی سڑکوں پر بھی گڑھے پڑے نظر آتے ہیں، لیکن حیران کن بات یہ بھی ہے کہ وہاں شہریوں کا رویہ پاکستانیوں سے بالکل الگ ہے۔

    صرف پاکستان ہی نہیں برطانیہ میں بھی لوگ گڑھوں سے پریشان ہیں، لیکن ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق سسیکس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنی کونسل کے خلاف انتہائی غیر معمولی انداز میں جنگ لڑ رہا ہے، اس نے سڑک پر بنے گڑھوں میں پھول دار پودے لگانے کی مہم شروع کر دی ہے۔

    سڑکوں پر پڑے گڑھوں پر ناراض نوجوان ہیری اسمتھ ہاگٹ نے سسیکس کے علاقے ہورشم کی سڑکوں پر ہریالی اگانے کی جدوجہد شروع کی ہے، تاکہ کونسل کی توجہ ان سڑکوں کی ’گھناؤنی‘ حالت کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔

    یہ نوجوان سڑک کے گڑھوں پر باغبانی کر کے اس کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کر دیتا ہے، اس کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور اسے 2.7 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

    ہیری اسمتھ کا کہنا ہے کہ پھول دیکھ کر لوگ گڑھوں کے پاس نہیں جائیں گے اور ان پھولوں سے انتظامیہ کو گڑھوں کی خوش بو آتی رہے گی۔ دوسری طرف ویسٹ سسیکس کاؤنٹی کونسل نے گڑھے ٹھیک کرنے کی بجائے شہریوں کو تجویز دی ہے کہ وہ ان سڑکوں پر نہ جائیں بلکہ ہائی ویز سے سفر کریں، شہریوں نے اس پر تنقید کی ہے کہ اس طرح ان کی جان خطرے میں ڈالی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اتھارٹی اپنے بجٹ کا 6.7 فی صد ہائی ویز اور ٹرانسپورٹ پر خرچ کرتی ہے، اور اس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شہریوں کے غصے اور مایوسی کو سمجھ رہی ہے، اور گڑھوں سے نمٹنے کے لیے وسائل میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہیری اسمتھ نے بی بی سی کو بتایا کہ لوگ برسوں سے ان گڑھوں کی شکایت کر رہے ہیں، آخر تنگ آ کر میں نے انھیں پھولوں سے بھرنا شروع کر دیا۔

    ہیری اسمتھ ہاگٹ گڑھوں میں پھول لگاتے وقت اپنی بنوائی ہوئی گلابی بنیان پہنتے ہیں، جس کی پشت پر ’پریٹی پاٹ ہولز‘ لکھا ہوتا ہے۔

    @harry_pretty_potholes Pretty potholes!#foryourpage #foryou #fyp #goviral #viralvideo #fyppppppppppppppppppppppp #potholes #prettypotholes #fypp ♬ original sound – Harry_pretty_potholes

  • انگلش ٹی ٹوئٹنی ٹورنامنٹ، محمد رضوان آتے ہی چھاگئے

    انگلش ٹی ٹوئٹنی ٹورنامنٹ، محمد رضوان آتے ہی چھاگئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنے ڈیبیو کو یادگار بنالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ میں سیسکس کی نمائندگی کررہے ہیں، جہاں انہوں نے گلمورگن کے خلاف ڈیبیو میچ میں 81 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کے مجموعے کو قابل قدر مجموعے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کی ڈیبیو اننگز میں تین بلند وبالا چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، اس کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور کرنے والے پاکستانی  بنے۔

    اس سے قبل عمر اکمل نے دو ہزار پندرہ میں لیسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ ڈیبیو پر ناقابلِ شکست 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے پر محمد رضوان نے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹر محمد رضوان کو ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

    یاد رہے کہ سال دو ہزار اکیس محمد رضوان کے لیے یادگار ترین سال ثابت ہوا تھا، جس میں انہوں نے 29 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سنچری اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1326 رنز بنائے تھے، جو گذشتہ سال کسی بھی بیٹسمین کے بنائے گئے سب سے زیادہ رن تھے۔

  • انگلش کاؤنٹی میں پاک بھارت جوڑی کا چرچا، تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی

    انگلش کاؤنٹی میں پاک بھارت جوڑی کا چرچا، تصویر سوشل میڈیا پر چھا گئی

    لندن: انگش کاؤنٹی میں پاک بھارت جوڑی کی شراکت توجہ کا مرکز بن گئی، تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کرکٹرز سسیکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں، گذشتہ روز ڈرہم کے خلاف میچ کے دوسرے روز آخری سیشن میں پاکستانی کرکٹ اسٹار محمد رضوان نے سنچری میکر بھارتی بلے باز چتیشور پجارا کو جوائن کیا تو اس دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    کھیل ختم ہونے تک چتیشور پجارا 128 جبکہ محمد رضوان 5 پر ناٹ آؤٹ تھے،پاک بھارت جوڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    سسکیس نے ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل کی تھی لیکن گزشتہ ماہ ہیڈ نے انٹرنیشنل ذمے داریوں کے سبب ڈربی شائر کی نمائندگی سے معذرت کر لی تھی اور ڈربی شائر نے ان کی جگہ پجارا کی خدمات حاصل کی تھیں۔

    چونتیس سالہ بھارتی بلے باز 95 ٹیسٹ میچوں میں 44 کی اوسط سے 6 ہزار 713 رنز بنا چکے ہیں جبکہ انتیس سالہ محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں 43 کی اوسط سے رنز بنانے کے ساتھ ساتھ ٹی20 اور ون ڈے میں بھی بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔

    سسیکس کے ہیڈ کوچ آئن سیلسبری کا کہنا ہے کہ میں رضوان اور پجارا جیسے معیار کے کھلاڑیوں کا اپنی ٹیم کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں۔

    https://twitter.com/NoBeL172904/status/1520100187875782668?s=20&t=1X7hA1Ntus06NGalgpS6Fw