Tag: SUTTON

  • لندن: گھر میں خوفناک آتشزدگی، 4 بچے جھلس کر جاں بحق

    لندن: گھر میں خوفناک آتشزدگی، 4 بچے جھلس کر جاں بحق

    جنوبی لندن میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھر میں آتشزدگی کے باعث چار بچے جاں بحق ہوگئے ہیں

    لندن فائرکمشنر کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوبی لندن کے رہائش علاقے سٹن میں پیش آیا، شام سات بجے ہمیں اطلاع فراہم کی گئی کہ سٹن کے علاقے میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ہے، اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی۔

    لندن فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کی شدت تیز تھی، تاہم امدادی ٹیمیں جان پر کھیلتے ہوئے متاثرہ گھر میں داخل ہوئے اور چار کمسن بچوں کو شدید زخمی حالت میں نکالا اور موقع پر طبی امداد دی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘ہانگ کانگ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    برطانو ی میڈیا کے مطابق آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کو بجھانےکیلئے آٹھ فائر انجن اور ساٹھ فائر فائٹر نےحصہ لیا، پولیس کا کہنا ہےکہ آگ لگنےکی وجوہات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں بچے آپس میں رشتہ دار تھے تاہم ان کا تعلق کہاں سے تھا؟ یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

    لندن پولیس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلخراش واقعے پر متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • بی بی سی کی سابق صحافی اتاترک ایئرپورٹ پرمردہ پائی گئیں

    بی بی سی کی سابق صحافی اتاترک ایئرپورٹ پرمردہ پائی گئیں

    استنبول: برطانوی دفترِ خارجہ نے ترکی جے اتا ترک ایئرپورٹ پر بی بی سی سے تعلق رکھنے والے صحافی جیکولین سوتان کے مردہ پائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

    برطانوی اور ترک میڈٰیا کے مطابق 50 سالہ برطانوی صحافی ایئرپورٹ کے بیت الخلاء میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

    ترکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جیکولین اپنی پرواز نکل جانے کے سبب تناؤ کا شکار تھیں اور ان کے پاس نیا ٹکٹ خریدنے کےلئے بھی پیسے نہیں تھے۔

    انکی وفات پرانکے ساتھیوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کیا، واضح رہےکہ جیکولین انسٹی ٹیوٹ آف وار اینڈ پیس رپورٹنگ کی قائم مقام سربراہ رہی ہیں اور بی بی سی میں پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔