Tag: Suzuki

  • ٹویوٹا، ہنڈا سستی، سوزوکی گاڑیاں مہنگی ہو گئیں

    ٹویوٹا، ہنڈا سستی، سوزوکی گاڑیاں مہنگی ہو گئیں

    کراچی: ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کے ساتھ ہی کچھ گاڑیوں کی قیمتیں کم اور کچھ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا اور ہنڈا کار کمپنیوں کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے، جب کہ دوسری طرف ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود سوزوکی کار کمپنی نے کاروں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

    انڈس موٹرز ٹویوٹا یارس

    انڈس موٹرز نے ٹویوٹا یارس کے مختلف نوعیت کی اقسام کی قیمتوں میں کمی کی ہے، ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 43 لاکھ 99000 سے کم کر کے 43 لاکھ 26000 کر دی گئی، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی قیمت 46 لاکھ 59000 سے کم کر کے 45 لاکھ 86000 کر دی گئی۔

    ٹویوٹا یارس تمام اقسام میں 73 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ہائی 48 لاکھ 99000 سے کم کر کے 47 لاکھ 66000 کر دی، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی میں 1 لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

    ہنڈا اٹلس سٹی کار

    ہنڈا اٹلس کار کمپنی نے بھی ہنڈا سٹی کار کی قیمت میں کمی کر دی ہے، ہنڈا سٹی ایم ٹی کی قیمت میں 50 ہزار روپے کم کر کے 46 لاکھ 49 ہزار روپے کر دی گئی، ہنڈا سٹی سی وی ٹی کی قیمت میں 1 لاکھ 40 ہزار کی کمی سے اس کی نئی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود سوزوکی کار کمپنی نے کاروں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، سوزوکی کار کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 65 ہزار سے 3 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا ہے۔

    سوزوکی آلٹو

    آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 80 ہزار اضافے سے قیمت 23 لاکھ 31 ہزار ہو گئی، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 95 ہزار اضافہ کیا گیا، جس سے اس کی قیمت 27 لاکھ 7 ہزار ہو گئی ہے، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں 95 ہزار اضافے سے قیمت 28 لاکھ 94 ہزار ہو گئی، آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں 1 لاکھ 10 ہزار اضافے سے قیمت 30 لاکھ 45 ہزار ہو گئی۔

    سوزوکی کلٹس

    کلٹس وی ایکس آر 1 لاکھ 40 ہزار اضافے سے 38 لاکھ 58 ہزار روپے کر دی گئی، کلٹس وی ایکس ایل 1 لاکھ 60 ہزار اضافے سے 42 لاکھ 44 ہزار روپے کی ہو گئی، کلٹس ای جی ایس 1 لاکھ 80 ہزار اضافے سے 45 لاکھ 46 ہزار روپے کی ہو گئی۔

    سوزوکی سوئفٹ

    سوئفٹ جی ایل 85 ہزار اضافے سے 44 لاکھ 21 ہزار روپے کی ہو گئی، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی 65 ہزار اضافے سے 47 لاکھ 19 ہزار روپے کی ہو گئی، سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمتوں میں دس دن کے دوران دو بار اضافہ کیا گیا، یکم مارچ کو سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت 85 ہزار اضافے سے 51 لاکھ 25 ہزار روپے کی گئی تھی، 11 مارچ کو دوسری بار سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 3 لاکھ 4 ہزار روپے اضافے سے اس کی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار روپے کر دی گئی۔

  • سمندروں کی صفائی کرنے والا منفرد آلہ تیار

    سمندروں کی صفائی کرنے والا منفرد آلہ تیار

    آٹو موبائل کمپنی سوزوکی نے سمندری آلودگی میں کمی کے لیے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو سمندر سے پلاسٹک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے صاف کرسکے گا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق جاپان کی سوزوکی موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک آلہ تیار کیا ہے جو کشتیوں کے باہر نصب موٹر کو مائیکرو پلاسٹک جمع کرنے کے قابل بناتا ہے۔

    مائیکرو پلاسٹک، پلاسٹک کے ننھے ننھے ٹکڑے ہوتے ہیں، چونکہ یہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں لہٰذا یہ ہر قسم کے فلٹر پلانٹ سے باآسانی گزر جاتے ہیں اور جھیلوں اور دریاؤں میں شامل ہو جاتے ہیں جہاں سے یہ سمندری حیات کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں۔

    سوزوکی کمپنی پلاسٹک کے کوڑے سے ہونے والی آبی آلودگی کے مسئلے کے حل کے لیے کئی سال سے تحقیق کر رہی تھی۔

    موٹر گاڑیاں بنانے والی اس کمپنی کے مطابق اس نے کشتیوں اور بحری جہازوں کے باہر لگی ہوئی ان موٹروں پر توجہ مرکوز کی جو انجن کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ٹنوں کے حساب سے پانی پمپ کرتی ہیں۔

    سوزوکی کا بنایا جانے والا یہ نیا آلہ ان پمپس سے خارج ہونے والے پانی کو فلٹر کرے گا اور پانی میں موجود کچرے کو جمع کرے گا۔ کمپنی کے مطابق، محض کشتی چلانے سے ارد گرد پانی کی سطح پر موجود مائیکرو پلاسٹک جمع کیا جا سکے گا۔

    منگل کے روز سوزوکی کے عملے نے شزواوکا پریفیکچر میں واقع جھیل ہامانا میں نئے آلے کی آزمائش کی۔ آلے نے مائیکرو پلاسٹک باور کیے جانے والے اجزا کے علاوہ کائی اور ریت بھی جمع کی۔

    سوزوکی کمپنی، اس نئے آلے کو اگلے سال کے اندر اندر فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • ملزمان کی عدالت میں پیشی کیلئے رکشے، سوزوکی، ہائی روف اور ٹیکسی کا استعمال

    ملزمان کی عدالت میں پیشی کیلئے رکشے، سوزوکی، ہائی روف اور ٹیکسی کا استعمال

    کراچی: حکومت کا سندھ پولیس کو جدید کرنے کا دعوہ دھراکا دھرا رہے گیا ، سندھ پولیس کے حالات اس قدر خراب ہوگئے کہ نہیں ملزمان کی عدالت میں پیشی کیلئے پرائیوٹ گاڑیوں کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے، ملزمان عدالت میں پولیس موبائل کی بجائے رکشا پہ سوار ہوکر آئے۔

    سندھ پولیس کے پاس خطرناک ملزمان کوعدالت پیش کرنے لئے گاڑیاں نہیں ہیں مگر کروڑوں روپے کے بجٹ سے خریدے جانے والی پولیس موبائلز پروٹوکول کے لئے ہر جگہ دستیاب ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چارسو سے زائد موبائلز وی آئی پیز کے پروٹوکول میں مصروف ہیں۔

    سندھ پولیس تھانہ پیرآباد کے اہلکار اس قدر لاچار ہے کہ انکے پاس نہ گاڑی ہے، نہ موبائل نہ ہی کار ہے، بھتہ خوری کے ملزمان راشد اور طیب کو عدالت رکشہ میں بٹھا کر لائے۔

    پوری سندھ پولیس کا ایک ہی حال ہے، ایک کے بعد ایک نیا انداز اپنا رہے ہیں، رکشہ کے بعد کچھ ملزمان کو ہائی روف اور کچھ کو سوزوکی میں عدالت لایا گیا جبکہ کسی کے حصے میں ٹیکسی آئی۔

    پولیس کے حالات اتنے خراب ہوئے کہ ساری موبائلز خاص لوگوں کےاستعمال میں ہیں اور بے چاری پولیس کے حصے خراب موبائلز آئیں۔

    ملزمان جتنے بھی خطرناک ہوں حالات چاہے جتنے بھی خراب ہوں، کوئی ٹینشن نہیں پولیس عدالت میں پیشی کیلئے رکشے، سوزوکی ، ہائی روف یا ٹیکسی میں بٹھا اپنے فرائض انجام دیتی ہے۔

  • سانحہ پشاورمیں زیراستعمال گاڑی تھانے منتقل

    سانحہ پشاورمیں زیراستعمال گاڑی تھانے منتقل

    پشاور: دہشت گردوں کی زیراستعمال گاڑی تھانے منتقل کردی گئی، سفید رنگ کی سوزوکی کیری کا مالک بشیرعنایت نامی شخص ہے، انسداد دہشت گردی ٹیم نےآرمی پبلک اسکول میں تفتیش کاآغازکردیا،غیرملکی ایئرلائنز نےپشاورمیں فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور واقعے میں دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی تھانے منتقل کر دی گئی، انسداد دہشت گردی کی ٹیم نےجائے وقوعہ پر تفتیش بھی شروع کر دی، پشاور واقعے میں دہشت گردوں کے زیراستعمال کیری ڈبہ متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گاڑی نمبر ون ایٹ سیون ،چیچس اور انجن نمبر بھی حاصل ہوگیا ہے،گاڑی کی تصدیق کےلیے مختلف اداروں کو چیچس نمبر ارسال کردیئے گئے ہیں۔.

    سوزوکی کیری کا رنگ سفید اور بشیر عنایت نامی شخص کی ملکیت ہے،انسداد دہشت گردی نے ٹیم جائے وقوعہ پر تفتیش شروع کر دی ہے۔تحقیقاتی ٹیم اسکول کے مختلف اطراف کی فوٹو گرافی بھی کرے گی۔