Tag: swabi

  • گاؤں ادینہ میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی

    گاؤں ادینہ میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی

    صوابی: خیبر پختون خوا کے شہر صوابی میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جس کے خواتین پر ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے شہر صوابی کے گاؤں ادینہ میں علاقہ مکینوں نے خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم کر رکھا ہے، گاؤں والوں کے فیصلے کے مطابق خواتین ووٹ نہیں ڈال سکتیں۔

    گاؤں ادینہ این اے 20 کا انتخابی حلقہ ہے، جہاں ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر عملہ تو موجود ہے مگر ووٹ ڈالنے والی خواتین غائب ہیں۔

    ادھر دقیانوسی روایات کے تحت این اے 59 تلہ گنگ میں بھی خواتین ووٹرز غائب ہیں، 4 پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں 3101 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں لیکن ایک نے بھی ووٹ نہیں ڈالا۔

    گاؤں ادینہ میں 6 ہزار کے قریب خواتین ووٹ رجسٹر ہیں، تاہم آج جمعرات کو عام انتخابات کی جاری پولنگ میں کوئی بھی خاتون حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھر سے نہیں نکلی ہے۔ واضح رہے کہ اس حلقے میں پہلے بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جاتا رہا ہے تاہم اس مسئلے کے سد باب کے لیے حکومت پاکستان یا الیکشن کمیشن کی جانب سے خاطرہ خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

    ضلع صوابی کی تاریخ میں پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کل 86 امیدواروں میں سے 5 خواتین الیکشن کے میدان میں ہیں، مخصوص نشستوں پر سابق صوبائی وزیر رہنے والی ستارہ ایاز نے صوابی کے روایتی معاشرے میں گلی گلی جا کر انتخابی مہم چلائی تھی۔

  • صوابی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر صوابی میں پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے ہنڈ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، بعد ازاں دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا جسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج سہ پہر صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی مسجد میں دوران نماز دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

  • عمران خان آج صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

    عمران خان آج صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

    صوابی: پاکستان تحریک انصاف آج کے پی کے میں میدان سجائے گی، عمران خان چار سال بعد آج صوابی پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گوہاٹی اسٹیڈیم صوابی میں تحریک انصاف آج جلسہ کرے گی، جلسے سے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت خطاب کرےگی، جلسے کے لئے ساٹھ فٹ چوڑا جبکہ تیس فٹ بڑا اسٹیج تیار کیا جاچکا ہے۔

    صوابی والے چیئرمین عمران خان کیا فقید المثال استقبال کرنے کے لئے بے تاب ہیں کیونکہ وہ چار سال بعد صوابی کا دورہ کررہے ہیں۔

    جلسے کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیےگئے ہیں اور سیکیورٹی کے لئے ایک ہزار چھ سو انہتر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جلسے میں حکومتی رکاوٹیں، عمران خان کا اہم بیان

    گذشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گوہاٹی گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گوہاٹی گراؤنڈ صوابی کا سب سے بڑا گراؤنڈ ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف 16 مئی کو 4 بجے ایک بڑا سیاسی اجتماع منعقد کرنے جا رہی ہے۔ جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔

     

  • پاکستان: 2 ہزار سال قدیم آثار دریافت

    پاکستان: 2 ہزار سال قدیم آثار دریافت

    پشاور: صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر صوابی میں قدیم آثار دریافت ہوئے ہیں، جن میں بدھ مت کی یادگار اسٹوپا بھی شامل ہے، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 18 سے 19 سو سال پرانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزم خیبر پختون خوا کو آثار قدیمہ کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، 6 ماہ قبل صوابی کے ایک گاؤں باہو ڈھیری میں کھدائی شروع کرنے کے بعد اب محکمے نے تقریباً دو ہزار سال قدیم اسٹوپا دریافت کر لیا ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر عبدالصمد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ صوابی کے گاؤں باہو ڈھیری میں محکمہ آرکیالوجی کو کچھ عرصہ قبل قدیم آثار ملے تھے، اس جگہ پر 6 مہینے کھدائی کر کے ہمیں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    ڈاکٹر صمد نے بتایا کہ محکمہ آرکیالوجی نے سائنٹیفک طریقے سے اس جگہ پر کھدائی کی تاکہ نوادرات کو کوئی نقصان نہ پہنچے، اس وجہ سے کھدائی کو مکمل کرنے میں 6 مہینے لگے۔

    محکمے کے مطابق دریافت شدہ اسٹوپا میں 4 سو سے زائد نواردات ملے ہیں، جو 18 سے 19 سو سال پرانی ہیں، خیبر پختون خوا میں جتنے اسٹوپا ہیں یہ ان سب میں سے بڑا ہے، ڈاکٹر صمد نے بتایا کہ اتنی پرانی اور بڑے اسٹوپا کی دریافت آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

    اس علاقے کے آس پاس اور بھی آرکیالوجیکل سائٹس موجود ہیں، ڈاکٹر صمد نے بتایا کہ نئے اسٹوپا سے جو نوادرات ملے ہیں ان پر مزید ریسرچ کی جائے گی، اس سے علاقے اور خیبر پختون خوا کے تاریخ کا پتا چلے گا۔

    ڈائریکٹر آرکیالوجی نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ اب اس سائٹ کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات کر رہا ہے۔

    خیبرپختونخوا: قبرستان سے برآمد ہونے والی شے نے ہوش اڑا دیے

    ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ صوابی کے اس علاقے میں غیر قانونی کھدائی کی جا رہی ہے، جس پر ہم نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کارروائی کی اور غیر قانونی کھدائی پر پابندی لگا کر وہاں پر عالمی معیار کے مطابق کھدائی شروع کر دی تھی۔

  • مردان میں زیر تعمیر پل ٹوٹنے کا سخت نوٹس، ناقص مٹیریل کے استعمال کی انکوائری کی جائے گی

    مردان میں زیر تعمیر پل ٹوٹنے کا سخت نوٹس، ناقص مٹیریل کے استعمال کی انکوائری کی جائے گی

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے مردان میں زیر تعمیر پل ٹوٹنے کا سخت نوٹس لے لیا، ناقص مٹیریل کے استعمال کی انکوائری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مردان صوابی روڈ منصوبے پر زیر تعمیر پل ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا، اور پراونشل انسپکشن ٹیم سے معاملے کی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا۔

    معاملے پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکریٹری کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انسپیکشن ٹیم 15 دنوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا زیر تعمیر پل ٹوٹنے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے رپورٹ دی جائے، پل کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص مٹیریل کے استعمال کی انکوائری کی جائے، تعمیراتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ناقص مٹیریل کا استعمال ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ صوابی مردان روڈ زیر تعمیر پل پر ابھی انسان نے پاؤں بھی نہیں رکھا تھا کہ گر گیا، 42 کلو میٹر طویل صوابی مردان ڈبل روڈ 10 ارب روپے سے بن رہا ہے، پرانا پُل تاحال کھڑا ہے جب کہ نیا پُل زمین بوس ہو گیا۔

    خیال رہے کہ ضلع صوابی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا آبائی علاقہ ہے، جہاں مردان صوابی روڈ کو دو رویہ کرنے کے لیے پرانے پل کے ساتھ نئے پل کے بیم ڈالے گئے تھے۔

  • صوابی: ا ے ٹی سی جج آفتاب آفریدی پر حملہ کرنے والے ٹارگٹ کلر گرفتار

    صوابی: ا ے ٹی سی جج آفتاب آفریدی پر حملہ کرنے والے ٹارگٹ کلر گرفتار

    گ

    صوابی: کے پی پولیس مقتول اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے اور بزدلانہ واقعے میں ملوث سفاک ملزمان کو گرفتار کررہی ہے۔

    ایسی ہی ایک کارروائی آج صوابی میں کی گئی، کامیاب کارروائی کے دوران مزید دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ڈی پی او صوابی نے تفصیلات میڈیا سے شیئر کیں۔

    ڈی پی او صوابی نے بتایا کہ آج خفیہ کارروائی کے دوران اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں ذاکر اور شہزاد شامل ہے، دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹارگٹ کلر ذاکر نےگاڑی پر فائرنگ کرکے چار افرادکو شہیدکیاتھا جبکہ دوسرا ٹارگٹ کلر شہزاد جج کی گاڑی پر فائرنگ کررہا تھا، ملزم ذاکر نےعدالت کے روبرو جرم کاا عتراف کر لیا ہے۔

    دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد اےٹی سی جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، اس سے قبل نو اپریل کو صوابی پولیس نے اہم ملزم بلال آفریدی کو گرفتار کیا تھا، ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا اہم ملزم گرفتار ، اعترافِ جرم کرلیا

    سات اپریل کو اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کے قتل میں عزیز اور داؤد نامی ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی تھی اور ملزمان نےدوران تفتیش تمام حقائق اگل دیئے تھے۔

    یاد رہے جج آفتاب آفریدی کو اہلخانہ سمیت صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ، بعد ازاں واقعہ کامقدمہ درج کیا گیا ، جس میں اہلخانہ نے سپریم کورٹ بارکے صدر لطیف آفریدی دیگرافراد کومقدمے میں نامزد کیا تھا۔

  • صوابی میں زمینی تنازعہ آٹھ  زندگیاں نگل گیا

    صوابی میں زمینی تنازعہ آٹھ زندگیاں نگل گیا

    صوابی: صوبہ خیبر پختونخواہ میں زمینی تنازعے نے آٹھ افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق زمینی تنازعے سے متعلق دونوں فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا، جرگے میں دونوں فریقین اپنی بات پر قائم رہے، جس کے باعث فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو بعد ازاں خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ڈی پی او صوابی کے مطابق جرگے کے دوران ہی فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں، فائرنگ کے باعث علاقے میں سخت خوف ہراس پھیل گیا ہے ، پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو چھوٹا لاہور کے مختلف علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں جرگے کے ذریعے جھگڑوں کو نمٹانے کا سلسلہ عرصہ دراز سے چلا آ رہا ہے تاہم جرگوں میں فائرنگ کے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان آج  صوابی  کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج صوابی کا دورہ کریں گے

    صوابی : وزیراعظم عمران خان آج صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسزکےاکیڈمک بلاک کاافتتاح کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے ، جہاں صوابی کے علاقے توپی میں غلام اسحاق خان یونیورسٹی جائیں گے اور انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز کے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کریں گے۔

    ازیراعظم یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے، اس موقع پرخیبرپختونخواکابینہ عمران خان کے ہمراہ ہوگی۔

    خیال رہے وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کریں گے، خطاب شام ساڑھے 5 بجے نشر کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : مسئلہ کشمیر: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

    چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کے پی میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاق اورصوبوں کو پولیو کےخلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت کی تھی۔

    یاد رہے پشاور میں خیبرپختونخوا کی کابینہ اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کرپٹ سیاسی مافیا سے نجات سے ہی ممکن ہوگی، کرپٹ سیاسی مافیا حالیہ اقتصادی بحران سے حکومت کو بلیک میل کرناچاہتا ہے۔

    میں پاکستانی عوام کے ساتھ کبھی بےوفائی نہیں کرونگا، ملک میں عارضی معاشی بحران ہے۔

  • صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    صوابی: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے یوسی سوڈھیر سلو میں مکان کی چھت گرنے سے ماں، بیٹی اور 2 بیٹوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    لاہورمیں مکان کی چھت گرگئی‘4 افراد زخمی

    لاہور کےعلاقے جنوبی چھاؤنی میں رواں ماہ 10 جنوری کو مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

    قصورمیں مکان کی چھت گرنےسے3 بچے جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں قصور کے نواحی علاقے گنڈا سنگھ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق چھت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بھائی اور بہن شامل تھے۔

    لاہور: مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 6 جنوری کو لاہور کے علاقے اندرون دہلی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1250 ارب ہے: وزیر توانائی

    توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1250 ارب ہے: وزیر توانائی

    صوابی: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1250 ارب ہے۔ گرمیوں سے پہلے پہلے وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1250 ارب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک پر مجموعی قرضہ 29 ہزار ارب روپے ہے، 5 سال پہلے یہ قرضہ 14 ہزار ارب تھا۔

    وزیر توانائی نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں غریبوں کو ٹیکس سےاستثنیٰ دیں، سرمایہ کاروں پر ٹیکس لگائے جائیں گے۔ صوابی میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کے لیے منظوری دے دی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں سے پہلے پہلے وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا، تربیلا ڈیم اور غازی بروتھا کے متاثرین کے مسائل حل کیے جائیں گے۔