Tag: swabi

  • عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    صوابی: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ضلع صوابی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تبدیلی جلد نظر آئے گی، وزیرِ اعظم کے 100 دن پلان پر مکمل عمل در آمد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں، ان کی ہر بات سنی جائے گی، اپوزیشن کے مطالبے پر ہی وزیرِ اعظم پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کریں گے۔

    اسد قیصر نے مختلف منصوبوں کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ رشکئی انٹر چینج کے قریب اکنامک زون 2 سال میں مکمل ہوگا، اس معاشی زون کے قیام سے صوبے کے عوام کو روزگار ملے گا۔

    قومی اسمبلی کے اسپیکر نے بتایا کہ سعودی سفیر سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے سلسلے میں بھی بات کی گئی، خیال رہے کہ سعودی وزیرِ اطلاعات عواد بن صالح العواد تین روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے جو آج واپس چلے گئے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگ اور پی پی کے سابقہ حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے، وزیرِ اعظم کی ہدایت


    ڈیم فنڈ کے حوالے سے اسپیکر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پہلی تنخواہ ڈیم کی تعمیر کے لیے دے چکے ہیں۔ انھوں نے کہا ’ہر پاکستانی ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے۔‘

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے تمام وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیم فنڈ کے سلسلے میں اپنی اپنی سطح پر کام کو تیز تر کریں۔

  • ایم ایم اے کی سیاست اسلام کے لیے نہیں، اسلام آباد کے لیے ہے: پرویز خٹک

    ایم ایم اے کی سیاست اسلام کے لیے نہیں، اسلام آباد کے لیے ہے: پرویز خٹک

    صوابی: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایم ایم اےکی سیاست اسلام کیے لیے نہیں اسلام آباد کے لئے ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ زرداری اور نوازشریف نے ملک کو لوٹا، ہم نے صوبے میں تعلیم اور صحت کے نظام کو ٹھیک کیا.

    وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ اے این پی کا دور ایزی لوڈ کا دور تھا، نوکریاں بکتی تھیں، کرپشن عروج پر تھی، ہمارے دور میں‌ چار ہزار ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے، پولیس میں سیاسی مداخلت بند کی گئی.

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج ملک قرضوں کے سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عمران خان جیسے ایمان دارلیڈر کے آنےسے ہی انصاف کا نظام آئے گا.

    ن لیگ نے 60 سال میں صوابی کے لئے کچھ نہیں کیا: اسد قیصر

    جلسے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے بھی خطاب کیا. انھوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے 5 سال میں اسلام کے لئے کچھ نہیں کر سکی، کے پی حکومت نے ناظرہ اور ترجمہ کو نصاب میں شامل کیا، پی ٹی آئی کی حکومت نےآئمہ کرام کا وظیفہ مقر ر کیا.

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان خود سرکاری مراعات لے رہے ہیں، ن لیگ نے 60 سال میں صوابی کے لئے کچھ نہیں کیا، ہمارے صوبے کا پانی لے کر پاور ہاؤس پنجاب میں بنا دیاگیا، اے این پی نے ہمیشہ پختونوں کا استحصال کیا. ان سے خیر کی امید نہیں.


    عمران خان کے سوا کوئی مجھے حکم نہیں دے سکتا، پرویز خٹک


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اسلام کے نام پر ووٹ لے کر عوام کو ورغلایا گیا، پرویز خٹک

    اسلام کے نام پر ووٹ لے کر عوام کو ورغلایا گیا، پرویز خٹک

    صوابی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر ووٹ لے کر عوام کو ورغلایا گیا، ہماری حکومت نے سود کا خاتمہ، جہیز کے خلاف قانون سازی کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے ادارے تباہ تھے، ہم نے اقتدار میں آکر نظام ک ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لے کر عوام کو ورغلایا گیا، پختونوں کے نام پر ووٹ لینے والوں نے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان 2018 میں وزیراعظم ہوں گے، پرویز خٹک

    انہوں نے کہا کہ چور لٹیروں کی وجہ سے دنیا میں پاکستان بدنام ہوا، ملک کو عمران خان جیسے ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے، 2018 میں عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، ملک میں افرا تفری کا عالم ہے، بیوروکریسی بھی حکومت کے احکامات نہیں مان رہی، ایسی صورتحال میں ملک نہیں چل سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے صوبے میں تبدیلی آئی، پولیس، صحت اور تعلیم کا نظام بہت بہتر ہوا، 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی جس کے بعد پورے ملک میں خوشحالی آئے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دے اور صدرامامت کرے،سراج الحق

    ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دے اور صدرامامت کرے،سراج الحق

    صوابی: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دےاورصدرامامت کرے، ن لیگ نے رات کےاندھیرےمیں ختم نبوت پرشب خون مارا۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلامی نظام چاہتےہیں، ایسانظام چاہتاہوں وزیراعظم اذان دےاورصدرامامت کرے، ن لیگ نےرات کےاندھیرےمیں ختم نبوت پرشب خون مارا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کےقانون کوچھیڑنےوالوں کوبےنقاب کیاجائے، سازش کرنے والوں کوحکومت سےنکال کرجیل میں ڈال دیں، شہبازشریف سے پوچھتا ہوں راناثنااللہ کو کب نکالو گے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا عدالت پانامامیں شامل تمام افرادکیخلاف کارروائی کرکےجیل میں ڈالے، تمام سیاستدانوں کااحتساب کیاجائے، سب سےپہلے میں خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔


    مزید پڑھیں :  مہنگائی، بیروزگاری نواز شریف کا تحفہ ہیں، سراج الحق


    یاد رہے کہ گذشتہ ر وز وہاڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے عقیدہ ختم نبوتﷺ پر شب خون مارا، مہنگائی اور بیروزگاری نواز شریف کا تحفہ ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ نواز شریف لاہور میں ایسا کوئی اسپتال بناتے تو اہلیہ کو لندن لے کر نہ جاتے، نواز شریف کو عدالت نے نہیں اللہ نے سزا دی ہے، عوام اپنے ووٹ سے اس حکومت کو ختم کرے، موجودہ حکومت ہماری نظریاتی سرحدوں کی حفاظت نہیں کرسکی، اسٹیٹس کو ختم کرنے اور انقلاب کا وقت آگیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ ملک میں غربت مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں کی مثال اس مرغی کی ہے جو دانا کہیں کھاتی ہے اور انڈہ کہیں دیتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آپریشن رد الفساد، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،10 دہشت گرد مارے گئے

    آپریشن رد الفساد، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،10 دہشت گرد مارے گئے

    صوابی : آپریشن رد الفساد کے دوران سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی میں مزید دس دہشت گرد مارے گئے، صوابی میں دو روز کے دوران انجام کو پہنچنے والے ملزمان کی تعداد پندرہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت شہر شہر چھاپے اور گرفتاریاں جاری ہے، صوابی باجابائی پاس میں دہشت گردوں کے ساتھی کی اطلاع پر خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی اس دوران آرمی اور پولیس سے مقابلے میں دس دہشت گرد مارے گئے۔

    کارروائی کے دوران تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، صوابی میں مختلف آپریشنز میں انجام کو پہنچنے والے ملزمان کی تعداد پندرہ ہوگئی۔


    مزید پڑھیں: صوابی میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

    دوسری جانب پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران بائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی، مالاکنڈ میدان لال قلعہ سے پولیس پر حملے میں ملوث دہشت گرد ثناء پکڑا گیا۔

    کراچی اتحاد ٹاؤن سے پولیس کو مطلوب تین ملزمان جنت گل ،سعید اور دانش کو گرفتار کر لیا گیا، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کی کچی آبادی سے غیرقانونی مقیم دو افغان اور ایک بنگالی شہری پکڑا گیا، اندرون سندھ کندکوٹ اورتنگوانی میں پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن میں سات ملزمان گرفتار کر کےاسلحہ برآمد کرلیا۔

    شیخوپورہ سے سیکیورٹی اداروں نے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیشی مرکز منتقل کردیا، کوٹ مومن سے چھ مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی، پتوکی میں بڑے کریک ڈاؤن کے دوران دس ملزمان گرفت میں آئے۔

  • کرنل شیر خان کیڈٹ کالج، مضرصحت کھانے سے سینکڑوں طلبا کی حالت غیر

    کرنل شیر خان کیڈٹ کالج، مضرصحت کھانے سے سینکڑوں طلبا کی حالت غیر

    صوابی: کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضر صحت کھانا کھانے سے سینکڑوں طلباء کی طبیعت ناساز ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی کے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں مضرِ صحت کھانا کھانے کے باعث 160 سے زائد طلباء کی حالت غیر ہوگئی جنہیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔

    ڈی پی او صوابی اور اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم صوتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور چلڈرن وارڈ خالی کروالیے گئے ہیں۔

    College

    کیڈٹ کالج میں 590 طلبا زیر تعلیم ہیں دیگر متاثرہ بچوں کے میڈیکل چیک اپ کے لیے انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی ٹیموں کو کالج میں طلب کرلیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے مضر صحت کھانے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’متاثرہ بچوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے نوشہرہ اور مردان سے ایمبولینسز طلب کرلی گئی ہیں جبکہ مضر صحت کھانا کھانے سے بچوں کو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں جن کی تعداد 180 تک پہنچ گئی ہے‘‘۔

  • صوابی میں پولیس نےبارود سے بھری دوگاڑیاں پکڑلیں

    صوابی میں پولیس نےبارود سے بھری دوگاڑیاں پکڑلیں

    صوابی : پولیس نے بارود سے بھری دو گاڑیاں پکڑلیں، پولیس نے ایک مشکوک ٹرک کو چیک کیا جس میں سے چھ سو گرام بارودی مواد سے بھری بوریاں ملیں۔

    بوری میں گیارہ ہزار گز سیفٹی فیوز بھی تھا۔ ایک دوسری کارروائی میں موٹر کار سے پچیس ہزار دو سو فٹ سیفٹی فیوز برآمد کیا جبکہ ملزم نواز خان کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی پی او صوابی نے کامیاب کارروائیوں پراہلکاروں کی فرض شناسی کی تعریف کی۔

     

  • کیمسٹری کے پروفیسر سید حامد حسین بھی چارسدہ سانحے میں شہید

    کیمسٹری کے پروفیسر سید حامد حسین بھی چارسدہ سانحے میں شہید

    چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پروفیسرسید حامد حسین نے حال ہی میں برطانیہ سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کی تھی۔

    ابتدائی تعلیم انہوں نے اپنے شہر کے گورنمنٹ ہائی اسکول سے حاصل کی، جس کے بعد پشاور یونیورسٹی سے شعبہ کیمیا میں بیچلر اور ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ وہ باچا خان یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے تعینات تھے۔

    پروفیسرحامدحسین کےدوبچےہیں، وہ طلبا میں انتہائی مقبول تھے، پروفیسرڈاکٹرسیدحامد حسین باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں علم کی روشنی بانٹ رہے تھے۔ دہشت گردوں نے موت بانٹی تو وہ بھی گولی کانشانہ بن گئے۔

    تعلیم کا زیوربانٹنے والے استاد نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پرجو آخری پوسٹ کی وہ بھی تعلیم سے ہی متعلق تھی۔ اسسٹنٹ پروفیسرحامد حسین نے 17 جنوری کو صبح 8 بج کر41 منٹ پرآخری پوسٹ کی جس میں انہوں نے پاکستانی طلبا کو ورلڈ بینک فیلو شپ کی ترغیب دی۔

    ان کے ایک کزن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرحامد چاہتے تودنیا میں کہیں بھی جاسکتے تھے۔ لیکن انہوں نےاپنےملک اوراپنےصوبے کوترجیح دی، دہشت گردوں نے ایک استاد کو شہید نہیں کیا۔ امید حوصلےاورروشنی کاچراغ گل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔