Tag: Swara Bhasker

  • معروف بھارتی ادکارہ نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو ’انقلابی ہیرو‘ قرار دیدیا

    معروف بھارتی ادکارہ نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو ’انقلابی ہیرو‘ قرار دیدیا

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنی ایک پوسٹ میں حماس سربراہ یحییٰ سنور کو انقلابی ہیرو قرار دیا ہے۔

    بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر غزہ میں جاری تنازع کے دوران آواز اٹھاتی رہی ہیں تاہم اب انہوں نے حماس سربراہ یحییٰ سنوار کے شہید ہونے پر ایک پوسٹ کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Quotes (@thequotescom)

    انہوں نے لکھا میں یحییٰ سنوار کے بارے میں اس وقت تک کچھ نہیں جانتی تھی، جب تک کہ میں نے ان کے آخری لمحات اور صہیونی ریاست کے ہاتھوں ان کے شہادت کی فوٹیج نہیں دیکھی اور اب مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک انقلابی ہیرو تھے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ان کی خواہش، ان کے آخری الفاظ سنیں اور مجھے بتائیں کہ آپ غیر متزلزل ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے پوسٹ کے آخر میں فری فلسطین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    اس سے قبل انہوں نے ایک پوسٹ کی تھی جس میں سوارا بھاسکر نے کہا تھا کہ گزشتہ سال غزہ نسل کشی سے میں نے جو بہت سے ذاتی سبق سیکھے ہیں، جس میں سے ایم بات یہ ہے کہ اس تنازع سے معتلق سفید فام لوگوں کے بیانیے پر کبھی بھی یقین نہ کریں۔

    یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، اسرائیلی فورسز کی جانب سے یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل کی ایک ڈرون ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہیں ایک تباہ حال عمارت کی دوسری منزل پر زخمی حالت میں صوفے پر پرسکون انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اسرائیلی فورسز نے بعد ازاں یحییٰ سنوار کی ایک اور ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہیں صیہونی فورسز کے ساتھ جھڑپ کرتے اور کھڑکی سے فائرنگ کرتے دکھایا گیا۔

    یحییٰ سنوار 1962 میں غزہ شہر کے خان یونس کے ایک مہاجر کیمپ میں پیدا ہوئے، ان کا پورا نام یحییٰ ابراہیم سنوار ہے،  جو 1987 میں بننے والی تنظیم حماس کے ابتدائی ارکان میں سے ایک تھے۔

  • سوارا بھاسکر نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    سوارا بھاسکر نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

    معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم زیرو میں شاہ رخ خان کی ماں کا کردار ادا کر نے کی آفر ہوئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

    معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر دیگر بالی ووڈ اداکاراؤں کی طرح کنگ خان کی مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

    اب تک مختلف فلموں میں نہایت متنوع کردار ادا کرنے والی سوارا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں شاہ رخ کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنے کی خواہش تھی۔

    سنہ 2018 میں شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی فلم زیرو کے لیے سوارا نے اداکار سے اصرار کیا کہ وہ ڈائریکٹر آنند رائے سے کہیں کہ انہیں بھی اس فلم میں لیا جائے۔

    لیکن ساتھ ہی سوارا نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کی بہن یا بیٹی کا کردار ادا نہیں کریں گی، ڈائریکٹر آنند رائے نے کہا، تب پھر آپ کے لیے شاہ رخ کی والدہ کا کردار ہی بچتا ہے کیا آپ وہ کریں گی؟

    لیکن سوارا نے انکار کردیا کیونکہ وہ کنگ خان کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنا چاہتی تھیں۔

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم زیرو میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے تاہم یہ فلم بری طرح ناکام رہی۔ 2 ارب بھارتی روپے کے بجٹ سے بنائی گئی یہ فلم اپنے اخراجات پورے کرنے میں بھی ناکام رہی اور صرف 1.86 ارب روپے کی کمائی کرسکی۔

  • سوارا بھاسکر کا مسلمان سیاسی کارکن سے شادی کا ریسپشن، راہول گاندھی بھی شریک

    سوارا بھاسکر کا مسلمان سیاسی کارکن سے شادی کا ریسپشن، راہول گاندھی بھی شریک

    معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد نے نئی دہلی میں اپنی شادی کا ریسپشن منعقد کیا جس میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے بھی شرکت کی۔

    معروف بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر سیاسی کارکن فہد احمد کے ساتھ گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    دونوں نے عدالت میں شادی کے کاغذات پر دستخظ کیے اور اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

    اب دونوں نے اپنی شادی کا ریسپشن منعقد کیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)

    ریسپشن میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی، عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال اور راجیہ سبھا کی رکن اور سابق اداکارہ جیا بچن نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    اس موقع پر سوارا نے آتشی لہنگا جبکہ فہد نے سنہری شیروانی زیب تن کی۔

    دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر بالی ووڈ فنکار اور عام افراد اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔