Tag: sweaters

  • سوئیٹر پر نکلنے والا رواں کیسے صاف کیا جائے؟

    سوئیٹر پر نکلنے والا رواں کیسے صاف کیا جائے؟

    ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما شروع ہوچکا ہے اور گرم کپڑوں کا استعمال شروع کیا جاچکا ہے، مستقل استعمال سے سوئیٹر پر رواں نکل آتا ہے جو سوئیٹر کی ظاہری شکل ماند کردیتا ہے۔

    صرف روواں نکلنے پر سوئیٹر پھینک دینا فضول خرچی ہے، ذرا سی کوشش سے آپ ایسے سوئیٹر کو پھر سے نیا بنا سکتے ہیں، اس کے لیے یہ طریقے آزمائیں۔

    پہلا طریقہ

    روئیں والا سوئیٹر لیں اور اس کو سیدھا کرکے چاروں طرف سے کھینچ لیں تاکہ کپڑے میں شکنیں نہ آئی، اب ایک الیکٹرک شیونگ مشین لیں اور اسے ہلکے ہاتھ سے روؤں کی سمت کی جانب استعمال کریں۔

    دوسرا طریقہ

    سوئیٹر کو اسی طرح پھیلا کر رکھیں، اب ایک ریزر لیں اور اسے سوئیٹر میں لگے روؤں کی مختلف سمتوں میں آہستگی کے ساتھ ٹھہرا کر استعمال کریں۔

    ریزر کو آہستگی کے ساتھ مزید ٹیڑھا کرتے ہوئے سوئیٹر کے دھاگوں کو کاٹیں تاکہ جتنا زیادہ ممکن ہو سکے رواں صاف ہو جائے۔

    تیسرا طریقہ

    ایک کاٹن ٹیپ لیں اور اس کے کچھ حصے کو قینچی کی مدد سے کاٹ لیں۔

    اس کے چپکنے والے حصے کو سوئیٹر کی سمت میں کر کے لگائیں اور اپنی انگلیوں کی مدد سے اسے مزید دبائیں، اسے کپڑے کے مختلف سمتوں کی جانب سے نکالیں اور یہی عمل بار بار کریں جب تک کہ سارا رواں ختم نہ ہوجائے۔

  • 42 ہزار ڈالر : خاتون کو اس کی ایمانداری کا صلہ مل گیا

    42 ہزار ڈالر : خاتون کو اس کی ایمانداری کا صلہ مل گیا

    اوکلا ہاما : امریکہ میں غریبوں کے لیے عطیہ کیے جانے والے سویٹروں میں سے 42 ہزار ڈالر برآمد ہوئے، ملازمہ نے رقم کے اصل مالک کو تلاش کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے اسٹور میں جب عطیہ کردہ کپڑے کھولے گئے تو ان میں سے ایک سویٹر میں100 ڈالر کے بہت سے نوٹ برآمد ہوئے۔

    اس حوالے سے اسٹور کی ملازمہ اینڈریا لیسنگ کا کہنا تھا کہ کپڑوں کے چھانٹی کے دوران دو سویٹرز کے درمیان کچھ لپٹا ہوا نظر آیا۔ پہلے میں تو سمجھی کہ شاید کتابیں ہوں گی لیکن جب انہیں کھول کر دیکھا تو ہزاروں ڈالر کی رقم موجود تھی۔

    میڈی اسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے تو میں یہ سمجھی کہ شاید یہ جعلی نوٹ ہیں لیکن وہ اصلی رقم تھی جنہیں گنتی کیا گیا تو 42 ہزار ڈالر تھے۔

    اسٹور مالک کا کہنا تھا کہ اینڈریا اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں اور وہ اسے اپنے پاس چھپا کر بھی رکھ سکتی تھیں  لیکن انہوں نے مجھے سارا احوال بتا دیا۔ حیرت انگیز طور پر رقم کے ساتھ عطیہ کرنے والے کا نام اور پتا بھی موجود تھا۔

    اینڈریا نے بتایا کہ وہ رقم کے اصل مالک کو تلاش کیا گیا تو انہوں نے بھی وہ رقم عطیہ کرنے کو کہا۔ رقم کے اصل مالک کی اجازت سے اینڈریا کو ایک ہزار ڈالر کی رقم دی گئی جبکہ دیگر رقم کو عطیہ کر دیا گیا۔ اینڈریا رقم ملنے پر آبدیدہ ہو گئیں۔