Tag: sweden

  • سوئیڈن میں ماحول دوست برقی سڑک کا افتتاح

    سوئیڈن میں ماحول دوست برقی سڑک کا افتتاح

    اسٹاک ہوم: یورپی ملک سوئیڈن میں پہلی برقی سڑک کھول دی گئی جو برقی گاڑیوں کی بیٹریوں کو چارج کرے گی۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی سڑک ہے۔

    سوئیڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بنائی جانے والی یہ سڑک 2 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ بذات خود سڑک نہیں ہے تاہم یہ بجلی کی حامل پٹی ہے جو سڑک پر نصب کی گئی ہے۔

    اس سڑک کا مقصد برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ فیول کے دھوئیں سے چھٹکارا پا کر ماحول اور فضا کو صاف رکھا جائے۔

    ٹریک پر چلنے والی برقی گاڑیوں سے ایک حرکت کرنے والا آلہ اس ٹریک سے کنیکٹ ہوجائے گا جس کے ذریعے گاڑی کی بیٹری چارج ہوتی رہے گی۔ جیسے ہی گاڑی رک جائے، بجلی کی فراہم بھی معطل ہوجائے گی۔

    سوئیڈش حکومت ملک بھر میں ایسی مزید سڑکوں کی تنصیب کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ماحولیاتی نقصانات اور فضائی آلودگی میں کمی کی جاسکے۔

    اس سلسلے میں سوئیڈن اپنی توانائی کی زیادہ تر ضروریات قدرتی ذرائع یعنی سورج، ہوا اور پانی سے پوری کرتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حواس باختہ امریکی صدر ٹرمپ نے سیہون کو سویڈن کہہ دیا

    حواس باختہ امریکی صدر ٹرمپ نے سیہون کو سویڈن کہہ دیا

    فلوریڈا : امریکی صدر ٹرمپ نے سیہون کو سویڈن کہہ دیا، ایک ریلی سے خطاب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا دیکھیں سویڈن میں کل رات کیا ہوا، ان کے اس بیان پر سوئڈش حکام نے وضاحت مانگ لی کہ ہمارے ملک میں کیا ہوا ہے۔

    ایک ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئیڈن کو دہشتگردی سے متاثرہ ملکوں میں شامل کرلیا، سوئیڈش حکومت نے وائٹ ہاؤس سے وضاحت طلب کرلی کہ نئے صدر کہنا کیا چاہتے ہیں ؟ سوئیڈن میں کون سی دہشتگردی ہورہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے سیہون شریف میں ہونے والے حملے کو سویڈن میں حملہ کہہ دیا، دو روز قبل فلوریڈا میں اپنے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں اور آپ دیکھئے کہ جرمنی میں کیا ہورہا ہے۔ آپ دیکھیں کہ پچھلی رات سویڈن میں کیا ہوا۔

    اس بیان پر سویڈن نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا اور امریکا میں سویڈش سفارت خانے نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے وائٹ ہاؤس سے ٹرمپ کے بیان کی وضاحت طلب کرلی ہے کہ نئے صدر کہنا کیا چاہتے ہیں ؟ سوئیڈن میں کون سی دہشتگردی ہورہی ہے۔

    امریکی صدر کے بیان پر سویڈن کے سابق وزیراعظم کارل بلڈٹ بھی حیران رہ گئے اور اپنے بیان میں کہا کہ سویڈن اور حملہ؟ کب ہوا؟

    سوشل میڈیا پر ٹرمپ سمیت امریکی دفتر خارجہ کا بھی خوب مذاق اڑایا جارہا ہے، جنہیں پاکستان کے صوبہ سندھ کے سیہون اور یورپی ملک سویڈن میں فرق نہیں پتہ جبکہ سویڈن کے عوام نے امریکی صدر کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں کہا کہ سویڈن میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا کیا امریکی صدر کو معلوم نہیں کہ حملہ کہا ہوا؟

    ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وضاحت کی کہ ان کا بیان ’’فوکس نیوز‘‘ پر تارکین وطن اور سوئیڈن سے متعلق نشر ہونے والی خبر کے تناظر میں تھا۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے صدر کے بیان پر سویڈن حکام سے معذرت کرلی ہے۔

  • سویڈن میں گھروں کی چھتوں پر سولر پینل سسٹم متعارف

    سویڈن میں گھروں کی چھتوں پر سولر پینل سسٹم متعارف

    اسٹاک ہوم: توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے سویڈن کے ایک شہر میں گھروں کی چھتوں پر سولرپینل سسٹم لگانے کی جدیدٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے.

    توانائی کا بحران اور اس پر قابو پانا صرف ترقی پذیر ملک نہیں بلکہ ترقی یافتہ ملکوں کیلئے بھی ایک اہم مسئلہ ہے، سویڈن کے ایک ٹاؤن مالمونے اس مسئلے پر قابو پانے کا بہترین حل تلاش کرلی ہے۔

    اسمارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رہائشی مکانات کی چھتوں پرسولر پینل لگایا گیا ہے ، اب گھروں کےاندرہی ایک ایسا چارجنگ اسٹیشن ہوگا، جہاں الیکٹرونک اورگیس سےاستعمال ہونیوالی چیزوں کوسولرسسٹم کےتحت چارج کیا جائیگا۔

    اس سسٹم کے تحت یہ بھی پتا لگایا جاسکتا ہے کہ گھرکے کس حصے میں کتنی توانائی استعمال ہورہی ہے۔

  • زندگی کے کتنے دن باقی گھڑی بتائے گی

    زندگی کے کتنے دن باقی گھڑی بتائے گی

    اسٹاک ہوم: سویڈن کے ایک موجد نے ایک ایسی گھڑی ایجاد کرلی ہے، جو کسی شخص کی متوقع عمر کا حساب رکھتی ہے بلکہ یہ تو آپ کی موت کی گھڑیاں بھی گنتی ہے، اس  کو ”موت کی گھڑی“ کا نام دیا گیا ہے۔ جسے فیڈرک کالٹنگ نے ایجاد کیا ہے۔

    مسٹر کالٹنگ اسے ہیپی نیس واچ کے نام سے یاد کرتا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ اس گھڑی کو لوگوں کی مدد کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ زندگی کا باقی ماندہ وقت صحیح کاموں پر خرچ کر سکیں۔ جب ہم اس گھڑی کو سیٹ کرتے ہیں تو یہ آپ کو ایک سوال نامہ دیتی ہے، جس میں آپ سے آپ کی میڈیکل ہسٹری، بیماریوں اور الرجی وغیرہ کے بارے میں معلومات پوچھی جاتی ہے۔

    آپ سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ  آپ سگریٹ یا شراب نوشی تو نہیں کرتے اور کیا آپ کی فیملی میں زیا بیطس، کینسر یا دیگر بیماریوں کی کوئی مثال تو موجود نہیں ہے اور یہ بھی سوال کیا جاتا ہے کہ آپ کتنی ورزش کرتے ہیں اور آپ کا وزن کتنا ہے۔

    آپ کی موت کی تاریخ کا تعین کرنے کے لئے آپ کی موجودہ عمر اس گھڑی سے کاٹ لی جاتی ہے اور یوں یہ گھڑی باقاعدگی سے آپ کی موت کی گھڑیاں گننا شروع کر دیتی ہے۔ یہ گھڑی فروخت کے لئے انٹرنیٹ پر پیش کر دی گئی ہے جس کی قیمت49.99 ڈالر ہے۔

    اس گھڑی کے موجد کا کہنا ہے کہ جب میرے دادا کا انتقال ہوا تو میرے ذہن میں خیال آیا کہ ہم سب کو اپنی موت کا علم وقت سے پہلے ہونا چاہئے۔

  • سویڈن کا فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنےاعلان

    سویڈن کا فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنےاعلان

    استوكهولم: اہم یورپی ملک سویڈن نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے اعلان کردیا۔

    سویڈن جو تاریخی طور پر غیرجانبدار ممالک کی فہرست میں صف اول کا ملک ہے نے ایک مرتبہ پھر انسان دوستی کا ثبوت دیتے ہو ئے فلسظین کوعلیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا فلسطینی حکام نے سویڈن کے اعلان کو تاریخی قرار دیا ہے سویڈن یورپی یونین کا اہم مغربی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے فلسطین کو باقاعدہ طور پر علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے سویڈن کے فیصلے کو جرات مندانہ اور تاریخی قرار دیتے ہوئے دوسرے ممالک سے بھی اس تقلید کرنے کا کہا ہے۔ سو یڈن کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب اسرا ئیلی ریا ست فلسطین کے نہتے عوام کو اپنے ظلم و رتشدد کا نشانہ بنا ئے ہو ئے ہے ہیں اور اسرائیل نے مسجد اقصی اور دیگر عبا دت گا ہوں میں مسلما نوں کے جا نے پر پابندی عائد کردی ہے مسجد اقصی کو مسلمان کعبہ اور مسجدِ نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام مانتے ہیں۔

  • سویڈن نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

    سویڈن نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

    اسٹاک ہوم: سویڈن کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی نو منتخب حکومت نے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے،اعلان نئے وزیراعظم اسٹیفن لوف وین کی جانب سے کیا گیا اوراس طرح یورپین یونین کے نمایاں ممالک میں سویڈن فلسطین کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دوہزار بارہ میں فلسطین کو متنازع آزاد ملک کا درجہ دیا تھا لیکن یورپین یونین اوراوراس کے بیشتر ممالک نے تاحال فلسطین کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

    سویڈن کے وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ میں اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ فلسطین اوراسرائیل کے درمیان تنا زعہ صرف دو علیحدہ مملکتوں کی صورت میں ہی حل ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو مملکتی حل صرف اورصرف دوںوں کی باہمی رضامندی اورمسئلے کا پرامن حل نکالنے کی صورت میں ممکن ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔

    مزید ازاں سویڈن کو اپنے اس فیصلے کی نتیجے میں اسرائیل، یورپین یونین اور امریکہ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    اگر سویڈن کی نومنتخب حکومت فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر قائم رہی تو یورپین یونین کے ممبرممالک میں سویڈن فلسطین کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔