Tag: sweep

  • برتن دھوئیں، جھاڑو لگائیں، کھانا پکائیں اور صحت پائیں، نئی تحقیق

    برتن دھوئیں، جھاڑو لگائیں، کھانا پکائیں اور صحت پائیں، نئی تحقیق

    امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گھریلو امور انجام دینے والی خواتین کے دل زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ساڑھے پانچ ہزار خواتین کا مطالعہ کیا جنہیں ایک ہفتے کے لیے حرکت ٹریک کرنے والے گیجٹس پہنائے گئے۔

    ایک ہفتے بعد جب ان کے نتائج اخذ کیے گئے تو پتہ چلا کہ جو خواتین روزمرہ کی زندگی میں کم از کم چار گھنٹے متحرک رہیں ان میں دل کے دورے یافالج سے مرنے کے امکانات ان خواتین کے مقابلے میں دو تہائی تک کم ہوگئے جو گھریلو امور کی انجام دہی میں دلچسپی نہیں لیتیں اور اس حوالے سے متحرک بھی نہیں ہوتیں۔

    سائنسدانوں کے مطابق روزمرہ حرکات کا مطلب وہ گھریلو سرگرمیاں جن میں گھر کے کام، کھانا پکانا، صفائی کرنا، برتن دھونا ودیگر امور شامل ہیں۔

    جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدہ ورزش کرنے سے محنت طلب سرگرمیاں بھی ممکنہ طور پر خواتین کے لیے صحت مند اور طویل زندگی میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

    اس سے پہلے ہونے والی تحقیق میں یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ باقاعدگی سے ورزش دل کی صحت کے لیے اہم ہوتی ہے۔

    واضح ہے کہ امریکا اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کی اموات میں سرفہرست وجہ امراض قلب ہیں۔

  • امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گورنر اور میئر کے انتخابات، ڈیموکریٹک نے میدان مارلیا

    امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گورنر اور میئر کے انتخابات، ڈیموکریٹک نے میدان مارلیا

    نیویارک : امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گورنر اور میئر کے انتخابات میں امریکی ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ اور ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں کے خیالات کو مسترد کرتے ہوئے ڈیموکریٹک امیدواروں کو کامیاب کرا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ری پبلکن پارٹی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، مریکا کی مختلف ریاستوں میں گورنر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی اور امریکی ووٹرز نے میئر اور گورنر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کو کامیاب کرا دیا۔

    سب سے اہم معرکہ ورجینیا کے گورنر کا تھا، جہاں ڈیموکریٹ رالف نارتھم نے ایک سخت مقابلے کے بعد ری پبلکن ایڈ گلیسپی کو شکست دی، امیدواروں کا کہنا تھا پاکستانی برادری ورجینیا کی معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار اد ا کرتی ہے۔

    ایک اور اہم معرکہ نیویارک کے میئر کے چناؤ کا تھا، جہاں صدر ڈانلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے سب سے بڑے مخالف بل دی بلاسیو نے ری پبلکن امیدوار نکول مالیو ٹیکس کو بڑے مارجن سے شکست دی، بل دی بلاسیو مسلل دوسری مرتبہ نیو یارک کے میئر منتخب ہوئے۔

    امریکی ریاست نیو جرسی میں بھی گورنر کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کے امیدوار فل مرفی نے ری پبلکن امیدوار کو بڑے مارجن سے ہرایا۔

    ڈیموکریٹک امیدواروں کو کامیاب کرانے والے ووٹرز بھی انتہائی خوش نظر آئے، انتخابات کےموقع پر پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔