Tag: sweet home

  • پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کا اشارہ دے دیا

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کا اشارہ دے دیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کا اشارہ دے دیا، کہتے ہیں ہار مانا میرے خون میں نہیں، لیکن افسوس ابھی تک کوئی ایسی نہیں ملی جس سے شادی کرسکوں۔

    بھارتی اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے تیسری شادی کا عندیہ دیا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شادی پر یقین پہلے زیادہ پختہ ہوگیا،ہمت ہارنا میرے خون میں نہیں۔ تیسری شادی کرتے وقت محتاط رہوں گا۔

    عمران خان نے کہا ساٹھ سال کی عمر میں شادی کرنا تیس سال کی عمر میں شادی کرنے جیسا نہیں،کپتان نے کہا زندگی غیر متوقع ہے، کل کیا ہو کسی کو کچھ نہیں معلوم ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دوسری شادی سے قبل بچوں سے مشورہ لیاتھا انھیں کچھ مسائل تھے،اب اگر تیسری شادی کی تو بچے اس فیصلے کو قبول کرلیں گے کیوں کہ وہ جانتے ہیں میں تنہا رہتا ہوں جو آسان نہیں۔

    عمران خان نے افسوس کا اظہارکیا کہ اب تک کوئی ایسی نہیں جس سے شادی کرسکوں، کپتان نے یہ بھی بتایا کہ آئیڈیل بیوی کیسی ہونی چاہیے۔

    عمران خان نے کہا بیوی ایسی ہو جو چیلنج قبول کرنا چاہتی ہو، دوسری خصوصیت، وہ بامقصد زندگی گزارنا چاہتی ہو۔

    کپتان نے کہا انہیں گلیمر متاثر نہیں کرتا ہے کون کیسا دکھتا ہے وہ اس سے بھی متاثر نہیں ہوتے، انہیں متاثر کرتا ہے با مقصد زندگی گزارنے والے جو اپنی ذات سے آگے سوچتے ہوں جو کچھ بننا چاہتے ہوں۔

  • سیاست دانوں کا کام انسانیت کی خدمت کرنا ہے، عمران خان

    سیاست دانوں کا کام انسانیت کی خدمت کرنا ہے، عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کا کام انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ لیکن ہمارے کچھ سیاستدان پانامہ میں اربوں روپے کی کمپنیاں بنا کر ملک کو غریب اور خود کو امیر کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہومز کے افطار ڈنر کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ کے سارے پیغمبرسیاست دان تھے۔

    سیاستدان تو قائد اعظم اور نیلسن مینڈیلا بھی تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں ریاست غریبوں ، یتیموں اور معذوروں کی ذمہ داری لیتی ہے۔

    فلاحی ریاست اسلام کا تصور تھا لیکن آج دیکھ کر شرم آتی ہے کہ ہم کہاں سے شروع ہوئے تھے کہاں پہنچ گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پختونخوا میں زمنگ کور کے نام سے اسٹریٹ چلڈرن سینٹر کھول کر مثال قائم کریں گے کہ پہلی دفعہ ریاست بے سہاروں کی ذمہ داری لے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ خلافت عثمانیہ معاشرے کے غریب لوگوں کو اٹھا کر معاشرے کے بہترین انسان بناتے تھے۔ ہم خلافت عثمانیہ کی روایت کو زندہ کریں گے۔ اس موقع پر عمران خان نے سوئیٹ ہومز کے بچوں کے ساتھ افطار بھی کیا۔

     

  • ریحام خان نے پاکستان سوئیٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا

    ریحام خان نے پاکستان سوئیٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ کیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ماں باپ کی شفقت سے محروم یتیم بچے پوری قوم کے بچے ہیں،ان میں جو ٹیلنٹ ہے اسے دیکھ کر سوچ رہی ہوں کہ آنے والی فلم میں ان بچوں کو کاسٹ کر لوں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل بھابی آج پشاور کے بعد پاکستان سوئیٹ ہوم اسلام آباد پہنچیں تو بچوں نے پر تپاک استقبال کیا، فوجی وردی میں ملبوس ننھے فرشتوں نے سلامی دی اور پھر سب نے مل کر کیک کاٹا جو ریحام نے بڑے پیار سے بچوں کوکھلایا۔

    اس موقع پر بچوں کی جانب سے تقاریر پیش کی گئی اور خاص طور پر پختون رقص پیش کیا، ریحام خان  بچوں کی معصوم ادائیں دیکھ کر خوب محظوظ ہوئیں،اس موقع پر ریحام کو اپنے درمیان پاکربچے بہت خوش ہوئے۔

    سیلفی لینے والوں نے بھی موقع سے خوب فائدہ اٹھایا، اس موقع پر ریحام خان نے بتایا کہ انہیں سویٹ ہوم آ کر بے حد خوشی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ان بچوں میں جو ٹیلنٹ ہے اسے دیکھ کر خیال آ رہا ہے کہ وہ ان بچوں کو اپنی فلم میں کاسٹ کر لیں۔اس موقع پر ریحام خان نے زمرد خان کے ہمراہ سویٹ ہوم کا دور کیا اورشرکاء کی جانب سے تحفے تحائف بھی وصول کئے۔