Tag: Swimmer

  • فخر پاکستان: 327 میڈلز جیتنے والی پہلی خاتون تیراک

    فخر پاکستان: 327 میڈلز جیتنے والی پہلی خاتون تیراک

    کرن خان پاکستان کی اولین خواتین تیراکوں میں سے ایک ہیں جو اب تک کئی بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

    پاکستان میں تیراکی کے شعبے میں اس وقت کئی خواتین ملک کا نام روشن کر رہی ہیں تاہم کرن خان نہایت منفرد اعزاز کی حامل ہیں جو کسی اور کھلاڑی کے پاس نہیں۔

    اپنے مختصر کیرئیر میں کرن کے جیتے جانے والے میڈلز کی تعداد 327 ہے جو نہایت منفرد اعزاز ہے۔

    Pakistan team final team meet and greet ! #buku 2017 #islamabaddiaries #islamicGames #pakistan

    A post shared by Kiran Khan (@kirankhanofficial) on

    کرن خان سنہ 2001 میں اس وقت پہلی بار توجہ کا مرکز بنیں جب 28 ویں قومی کھیلوں کے مقابلے میں انہوں نے 7 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

    وہ اس وقت ان کھیلوں میں حصہ لینے والی سب سے کم عمر ترین کھلاڑی تھیں۔

    کرن نے اپنا پہلا بین الاقوامی ڈیبیو سنہ 2002 میں کیا۔ اس کے 5 سال بعد ایک اور اہم مقابلے میں انہوں نے بھارتی حریف کو شکست دے کر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی۔

    سنہ 2010 میں 31 ویں قومی کھیلوں کے مقابلے میں انہوں نے نہایت منفرد تاریخ رقم کی جب انہوں نے انفرادی 12 اور ٹیم کے ساتھ 3 گولڈ میڈلز جیتے۔

    They doubted we won it !!!! #pakistan

    A post shared by Kiran Khan (@kirankhanofficial) on

    صرف 19 سال کی عمر کرن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    کرن خان اب تک 327 میڈلز جیت چکی ہیں جن میں سے 47 انہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں حاصل کیے۔

  • اے جذبۂ دل گر میں چاہوں: ضعیف العمر تیراک نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    اے جذبۂ دل گر میں چاہوں: ضعیف العمر تیراک نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    کینبرا: ننانوے سالہ شخص نے تیراکی کے مقابلے میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ماضی میں بنایا گیا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 99 سالہ تیراک ’جُارج کرونز‘ نے عالمی ریکارڈ بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، اگر ثابت قدم رہا جائے تو عمر کی قید آپ کی ہمت، لگن اور حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکتی۔

    ایسے ہی مناظر آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں دیکھنے میں آئے، جہاں سوئمنگ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں خاص طور پر حصہ لینے والے تیراک بازوں کی عمر 100-104 کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔ اس مقابلے میں جُارج کرونز کی برق رفتاری نے سب کو حیران کر دیا۔

    جھیل میں تیراکی کا انوکھا ریکارڈ

    آسٹریلیا میں جاری مقابلے میں جُارج کرونز نے پچاس میٹر کا فاصلہ صرف 56.12 سیکنڈز میں طے کیا جس کے بعد 2014 میں برطانوی تیراک کا بنایا گیا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جُارج کرونز نے کہا کہ یہ جیت میرے لیے مثالی ہے، میں نے تہیہ کر لیا تھا کہ مجھے مقابلہ جیتنا ہے جس کے لیے میں نے خوب محنت کی اور بلآخر جیت مقدر بنی۔

    انہوں نے کہ میں اپنے لڑکپن اور جوانی کے ادوار میں فٹنس کے طور پر تیراکی کرتا تھا، لیکن پھر اچانک میں نے سوئمنگ چھوڑ دی لیکن 80 سال کی عمر سے دوبارہ سوئمنگ شروع کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا یہ خواب تھا کہ میں عالمی ریکارڈ توڑوں، میری زندگی میں کبھی طویل العمری رکاوٹ نہیں بنی اور میں اپنے آپ کو بہت فٹ محسوس کرتا ہوں، اب بھی مجھ میں صلاحیت موجود ہے، مستقبل میں مزید بڑے ریکارڈ بنانے کے لیے پر امید ہوں۔

    سوئٹزر لینڈ: مسلمان لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیراکی کا حکم

    دوسری جانب ماسٹر سوئمنگ آسٹریلیا(ایم ایس اے) کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ سوئمنگ کی جانب سے تصدیق کے بعد عالمی ریکارڈ کے توٹنے کا باقائدہ اعلان کیا جائے گا۔

    خیال رہے اس سے قبل عالمی ریکارڈ سال 2014 میں برطانوی تیراک ’جون ہیریسن‘ کی جانب سے بنایا گیا تھا جنہوں نے مقررہ 50 میٹر کا فاصلہ ایک منٹ 31.19 سیکنڈز میں طے کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔