Tag: swimming

  • برفیلی جھیل کے اندر تیراکی، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    برفیلی جھیل کے اندر تیراکی، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو جمی ہوئی جھیل کے نیچے تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اگر کوئی آپ سے سخت سردی میں ٹھنڈے پانی سےنہانے کو کہے تو آپ کا سیدھا جواب ناں میں ہوگا اور اگر کوئی آپ کو برفیلی جھیل میں تیرنے کا کہے تو آپ اسے پاگل ہی کہیں گے۔

    لیکن حال ہی میں ایک پیشہ ور تیراک نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں اسے جمی ہوئی جھیل کے نیچے تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    سلواکیہ میں فلمائی گئی اس ویڈیو میں بورس اوراویک نامی چھتیس سالہ شخص اپنے دوستوں اور ٹیم کو اپنی تیراکی کی مہارت کا مظاہرہ دکھانے کے لیے جمی ہوئی جھیل کے نیچے جاکر تیراکی کرتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بورس برفیلی جھیل کے نیچے جانے سے قل گہری سانس لیتا ہے جس کے بعد وہ جھیل کے اندر اتر کر برف کی پتلی تہہ کے نیچے تیراکی شروع کرتا ہے۔

    تاہم اسی دوران بورس اپنی سمت کھودیتا ہے اور دائیں طرف مڑنے لگتا ہے جس پر جھیل کی جمی ہوئی سطح پر موجود اس کی ٹیم کے ارکان میں خوف وہراس پھیل جاتا ہے۔

    چند سیکنڈ بعد ٹیم کے ارکان کو منجمد برف کے اوپر گھبراتے ہوئے دیکھا گیا جب بورس اپنا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے، ان میں سے ایک برف پر چھلانگ لگاتا ہے تاکہ اسے توڑ کر بورس کو نکالا جاسکے۔

    تاہم بورس غلط موڑ کا احساس ہوتے ہی تیزی سے دوسری طرف مڑ جاتا ہے، وہ خود اپنا راستہ ڈھونڈ لیتا ہے اور تیراکی کی اسی جگہ پر واپس آجاتا ہے جہاں سے اس نے تیراکی شروع کی تھی۔

     

    اس کلپ کو انسٹا گرام اور ٹک ٹاک پر اب تک لاکھوں لائنک مل چکے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق یہ اسٹنٹ سلواکیہ میں شوٹ کیا گیا۔

    یہ بہادر تیراک صرف تیراک ہی نہیں بلکہ بال ہاکی میں چار بار کا عالمی چیمپیئن، ریڈ بل آئس کراس ایتھلیٹ اورکراس فٹ ایتھلیٹ بھی ہے۔

  • خرگوش کی انوکھے انداز میں تیرنے کی ویڈیو وائرل

    خرگوش کی انوکھے انداز میں تیرنے کی ویڈیو وائرل

    بھارت میں ایک خرگوش کی تالاب میں انوکھے انداز میں تیرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، خرگوش کے تیرنے کا انداز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نہایت محفوظ ہوئے۔

    بھارتی فاریسٹ سروس کی افسر سوزانتا نندا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ایک خرگوش تالاب میں تیرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

    خرگوش تیرتا ہوا تالاب کے کنارے تک پنچا اور پھر جنگل میں گم ہوگیا۔

    سوزانتا نے لکھا کہ اس کے پانی میں تیرنے کا انداز بھی ایسا ہے جیسے بھاگنے کا، یعنی اچک اچک کر۔

    خرگوش کی اس دلچسپ ویڈیو پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔

  • عید کے دنوں میں سمندر میں نہانے  پر پابندی عائد،  دفعہ 144 نافذ

    عید کے دنوں میں سمندر میں نہانے پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے عید کےدنوں میں سمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی اور ایک ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

    جس میں کہا گیا 5 جون سےسمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی، ساحل سمندر پر نہانے پر دفعہ 144 ایک ماہ کیلئےنافذکی گئی ہے۔

    عید کے دنوں میں ون ویلنگ اور موٹرسائیکل ریس پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

    واضح رہے عید الفطر، عید الضحیٰ اور مخصوص دنوں میں سندھ حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے سمندر پر نہانے کی پابندی عائد کی جاتی ہے کیونکہ ان ایام میں منچلے نوجوان بڑی تعداد میں سمندر کا رخ کرتے ہیں اور جذبات میں آکر اپنی جان تک گنوا بیٹھتے ہیں۔

    دوسری جانب چاند رات اور عیدالفطرپر سیکیورٹی کےلیےپولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ، ڈی آئی جی کا کہنا ہے شہر کی 4533مساجد میں نماز عید ادا کی جائےگی، مساجدکی سیکیورٹی پرپولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔

    193سے زائد نمازعیدکےاجتماعات کوبھی سیکیورٹی دی جائےگی جبکہ 6 ایس پی،34 ڈی ایس پی،84 ایس ایچ اوزاور7ہزارپولیس اہلکارتعینات ہوں گے، نمازیوں کو تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔

    ڈی آئی جی نے کہا ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • دونوں ہاتھوں سے محروم ننھے تیراک نے سوئمنگ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

    دونوں ہاتھوں سے محروم ننھے تیراک نے سوئمنگ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

    سرائیوو : دونوں ہاتھوں سے محروم بوسنیا کے ننھے تیراک اسماعیل زولفیک نے کروشیا کے سوئمنگ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چھ سالہ اسماعیل کے دونوں بازو محروم لیکن تیراکی کے شوقین ہیں، عزم و ہمت اور جیت کا جذبہ لئے دونوں ہاتھوں سے محروم بوسنیا کے چھ سالہ اسماعیل زولیفک نے معذوری کو مات دیتے ہوئے سوئمنگ مقابلے میں بھی سب کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

    والدین کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ پانی سے خوف کھانے والا بچہ سائیکو تھراپی کی کلاس لینا شروع کرے گا تو گولڈ میڈل حاصل کر لے گا۔

    اسماعیل نے بھرپور کوشش کی اور چھ سالہ ننھے تیراک کی محنت رنگ لے آئی۔

    اسماعیل کے والد کا کہنا ہے کہ جو خوشی ان کے بیٹے نے دی ہے وہ دنیا کی کوئی دولت نہیں دے سکتی۔

    خیال رہے کہ چھ سالہ اسماعیل زولفیک پیدائش کے وقت ہی سے اپنے دونوں بازوؤں سے محروم تھا، وہ بوسنیا ہیرسے گووینا کے دارالحکومت سرائیوو میں واقع ایک سوئمنگ کلب میں تربیت حاصل کر رہا ہے۔

    اسماعیل زولفیک کا خواب ہے کہ وہ پیرا لمپک مقابلوں میں شرکت کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔