Tag: swimming pool

  • دبئی کے سوئمنگ پول میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

    دبئی کے سوئمنگ پول میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں افطاری سے قبل دو بچے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچی سواد اور ڈھائی سالہ ان کا کزن شہاب اس وقت سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے جب والدین افطاری کرنے میں مصروف تھے۔

    دونوں بچے افطاری سے کچھ وقت بل کھیلتے ہوئے باہر نکل گئے اور سوئمنگ پول میں ڈوب گئے، پولیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ بچے کو فوری طور پر شیخ لطیفہ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اگلے روز وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

    فیملی ممبر الحمادی کے مطابق میرے بھائی نے فون کرکے واقعے کی اطلاع دی، معصوم بچوں کی ہلاکت ہماری فیملی کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔

    الحمادی نے مزید کہا کہ بچی کی والدہ اپنی بہن کے گھر دعوت افطار میں شرکت کے لیے آئی تھیں، میں ان کے ہمراہ نہیں تھا جب یہ حادثہ رونما ہوا۔

    بریگیڈیر بن گلائیتھا کے مطابق باورچی خانے کا دروازہ ڈائریکٹ سوئمنگ پول کی جانب جاتا تھا، گھر کے مالک کی غلطی سے دروازہ کھلا رہ گیا جو حادثے کا سبب بنا۔

    بریگیڈیر نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور خاص طور پر جب وہ سوئمنگ پول کے نزدیک ہوں۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، بچوں کو اس عمر میں علم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہے ہیں، سوئمنگ پول بچوں کی زندگی کے لیے بہت خطرناک ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا کا طویل ترین سوئمنگ پول

    دنیا کا طویل ترین سوئمنگ پول

    سان تیاگو: جنوبی امریکی ملک چلی میں موجود ایک سوئمنگ پول کو دنیا کا طویل ترین سوئمنگ پول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

    یہ سوئمنگ پول ایک نجی ریزورٹ سان الفانسو میں بنایا گیا ہے۔

    اس سوئمنگ پول میں نہ صرف تیراکی کی جاتی ہے بلکہ بعض اوقات کشتیاں بھی چلتی دکھائی دیتی ہیں۔

    اس سوئمنگ پول کو اسی کمپنی نے تعمیر کیا ہے جس نے مصر میں دنیا کا ایک اور بڑا سوئمنگ پول بنایا ہے۔ چلی کا یہ سوئمنگ پول 20 ایکڑ پر پھیلا ہوا اور 1 ہزار 13 میٹر طویل ہے۔

    پول میں 250 ملین لیٹرز پانی موجود ہے جس کی گہرائی 11 فٹ سے بھی زائد ہے۔

    اس پول میں آنے والا پانی بحیرہ اوقیانوس سے لیا جاتا ہے اور اسے صاف اور فلٹر کرنے کے بعد پول میں ڈالا جاتا ہے۔

    بحر اوقیانوس پول سے کچھ ہی فاصلے پر موجود ہے اور پول میں تیراکی کرنے والے افراد باآسانی سمندر کا نظارہ کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: دنیا کے خوبصورت اور انوکھے سوئمنگ پولز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سوئٹزر لینڈ: مسلمان لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیراکی کا حکم

    سوئٹزر لینڈ: مسلمان لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیراکی کا حکم

    برن: یورپی یونین کی ایک عدالت نے سوئس حکومت کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مسلمان والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو تیراکی کی لازمی مشق کے لیے مخلوط سوئمنگ پولز میں بھیجیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ نے یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق (ای ایچ سی آر) میں ایک مقدمہ جیت لیا ہے جس کے تحت مسلمان والدین کو اپنے بچوں کو لازمی طور پر مخلوط سوئمنگ پولز میں بھیجنا پڑے گا، یہ مسئلہ دو ترک نژاد سوئس شہریوں کی طرف سے اٹھایا گیا تھا جنہوں نے اپنی بچیوں کو تیراکی کی لازمی مخلوط مشقوں کے لیے بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

    انکار کے بعد سوئٹزر لینڈ کے محکمہ تعلیم نے والدین کے خلاف یورپی یونین کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمۂ تعلیم کے حکام کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو بلوغت کی دہلیز پار کرنے کے بعد تیراکی کی ان لازمی مشقوں سے استثنیٰ حاصل ہے لیکن یہ لڑکیاں ابھی اس عمر کو نہیں پہنچی جبکہ والدین کی جانب سے یہ دلیل دی گئی کہ اس طرح کا رویہ انسانی حقوق کے یورپی کنونشن کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ محکمہ تعلیم کے  حکام بچوں کو معاشرے سے بخوبی ہم آہنگ کرنے کی خاطر یہ حکم نامہ لاگو کرنے میں حق بجانب ہیں، ججوں نے کہا کہ ان کا یہ عمل یہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا۔

    یاد رہے کہ سال 2010 میں طویل تنازع کے بعد ان افراد کو بحیثیت والدین اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتاہی کی بنا پر 1300 یورو کا جرمانہ ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کو اپنی ضروریات اور روایت کے تحت اپنے تعلیمی نظام کو استوار کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے۔

  • دو سالہ بچی کے سوئمنگ پول کے اندر حیران کن کرتب

    دو سالہ بچی کے سوئمنگ پول کے اندر حیران کن کرتب

    لندن: عام طور پر والدین اپنے کم سن بچوں کو گہرے پانی میں تیرنا تو دور کی بات اس کے قریب بھی جانے نہیں دیتے لیکن یہ ایک ایسی دو سالہ بر طانوی بچی ہے، جس نے اپنی سوئمنگ کی صلاحیت سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    یہ بچی باقاعدہ طور پر اپنے والدین سے سوئمنگ کی تربیت حاصل کرتی ہے اور وقتاً فوقتاً دلچسپ انداز میں پول کے اندر کرتب دکھا کر سب کو حیرت زدہ بھی کر دیتی ہے۔