Tag: Swine flu

  • لاہور: سوائن فلو کا خدشہ، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کا الرٹ جاری

    لاہور: سوائن فلو کا خدشہ، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کا الرٹ جاری

    لاہور: سوائن فلو کے خدشے کے پیشِ نظر ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے سوائن فلو کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا ہے، ڈی جی ہیلتھ سروسز کےمراسلے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    مراسلے میں اسپتالوں کے ایم ایس کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا ہے کہ پنجاب میں سوائن فلوکےچندکیسز رپورٹ ہوئے ، سوائن فلو کے علاج کیلئے ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

    ڈی جی ہیلتھ سروسز کےمراسلے میں ڈاکٹرز ،نرسز ،پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوائن فلو سے متعلق اسپتال کے عملے کو آگاہی فراہم کی جائے۔

    سوائن فلو کی علامات


    سوائن فلوسانس کی نالی میں خرابی کی بیماری ہے۔ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکراس کے دفاعی نظام کو کم زورکردیتا ہے۔

    اس جان لیوا بیماری میں مبتلا فرد کے چھینکنے اور کھانسنے سے کسی دوسرے انسان کو بھی یہ وائرس منتقل ہوسکتا ہے، سوائن فلو میں مبتلا فرد کو بخار، کھانسی، گلے میں خراش، ناک بہنے کے علاوہ جسم میں درد، تھکاوٹ، سردی لگنے، قے اور چھینکنے کی شکایت ہوتی ہے۔

    سوائن فلو کی احتیاطی تدابیر


    سوائن فلو کا شکارمریض جن میں مرض کی ابتدائی علامات ظاہر ہورہی ہوں انہیں ورزش کرنی چاہیے اورگہرے سانس لینا چاہیے جبکہ ذہنی پریشانی اورتناؤ سے خود کو دور رکھنا چاہئے،اس مرض کی شدت میں مریض کو زیادہ نیند لینی چاہیےاوروٹامنز کا تواتر سے استعمال اور زیادہ وقت دھوپ میں گزارنا مرض کی شدت میں کمی کرتا ہے۔

    مریض و چاہیے کہ اپنی غذا میں میٹھے کا استعمال ترک کردے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سوائن فلو وباء کی صورت اختیارکرگیا، ایک دن میں 16 مریض

    سوائن فلو وباء کی صورت اختیارکرگیا، ایک دن میں 16 مریض

    اسلام آباد : ملک میں سوائن فلو وبا کی صورت اختیار کر گیا، صرف ایک روز کے دوران قومی ادارہ صحت کو وائرس کے50مشتبہ کیس موصول جبکہ16افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    قومی ادارہ صحت کے ذرائع سے موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق این آئی ایچ کی لیبارٹری کو صرف ایک روز چھبیس جنوری کو ملک بھر سے وائرس کے مزید50مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ٹیسٹ کے دوران 16افراد میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی۔

    دستاویز کے مطابق مصدقہ کیسز میں سے 12 کا تعلق پنجاب جبکہ چار کا وفاقی دارالحکومت سے ہے۔ اسلام آباد کے چار کیسز میں سے دو سرکاری جبکہ دو نجی ہسپتال سے بھجوائے گئے تھے۔

    جبکہ پنجاب کے 12کیسز میں سے 8راولپنڈی کے سرکاری ہسپتال اے ایف آئی پی جبکہ دو ہولی فیملی ہسپتال سے دو کیسز بالترتیب لاہور کے گلاب دیوی ہسپتال اور سروسز ہسپتال سے بھجوائے گئے تھے ۔

    دستاویز کے مطابق یکم جنوری سے اب تک گذشتہ چھبیس روز کے دوران قومی ادارہ صحت کو ملک بھر سے 737مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ۔جبکہ اس دوران 201افراد میں سوائن فلو کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق سوائن فلو سے ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 24ہو گئی ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 19کا تعلق پنجاب ،4کااسلام آباد جبکہ ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

  • پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    لاہور / ملتان : ملتان میں سوائن فلو سے تین خواتین کی ہلاکت کے بعد پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔

    ملتان میں سوائن فلو کے باعث تین خواتین کے جاں بحق ہونے کے باوجود محکمہ صحت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بظا ہر نزلہ و زکام دکھا ئی دینے والا جا ن لیوا مرض سوائن فلو ایک مرتبہ بھر پنجاب پر موت کا پیغام لئے بے قابو ہوگیا ہے ۔ اب تک اس مرض نے پنجا ب میں سات افراد کی جان لے لی ہے جبکہ دسیوں افراد میں اس مرض کی مو جودگی کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    پنجاب بھر میں سوائن فلو شدت اختیار کرگیا۔ پنجاب میں اب تک سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہو گئی۔سوائن فلو سے مرنے والے سات افراد کے علا وہ سرکاری اسپتا لوں میں سوائن فلو کے اب تک اکیس اور صرف لا ہور کےنجی ہسپتالوں میں بارہ مریضوں میں اس مرض کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    سوال یہ ہے کہ ن لیگ جو گذشتہ سات برس سے زائد عرصے سے مسلسل صو بہ میں حکمرانی کر رہی ہے اس نے اس جان لیوا بیما ری سے نمٹنے کیلئے کیا اقدامات کئے؟

     کیا اس بیما ری کی ویکسین سرکا ری ہسپتالوں میں مو جود ہے؟ کیا اس مرض سے بچنے کیلئے کو ئی مہم چلا ئی گئی؟ کیا ملک کے غریب عوام کی قسمت میں ہسپتال کے دھکے کھانا اور پھر مو ذی امراض میں مبتلا ہوکر مرجا نا لکھا ہے؟

  • بھارتی اداکارہ سونم کپور سوائن فلو کا شکار

    بھارتی اداکارہ سونم کپور سوائن فلو کا شکار

    بھارتی فلمی صنعت بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سونم گزشتہ دس روز سے گجرات کے علاقے راجکوٹ میں سلمان خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

    اطلاعات کے مطابق سونم کپور کو تیز بخار ہوا اور انھیں راجکوٹ کے ایک مقامی ہسپتال میں ہفتے کو منتقل کیا گیا۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سونم کے خون کے ٹیسٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ان کی ٹرینر میں بھییہ بیماری پائی گئی ہے۔

    تشخیص کے بعد سونم ممبئی واپس پہنچ گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سوائن فلو کے خطرے کے پیشِ نظر گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں دفعہ 144 نافذ کر کے لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

    گجرات میں سوائن فلو کی وجہ سے اس سال اب تک 219 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ مریضوں کی تعداد 3،500 سے تجاویز کر گئی ہے۔

  • پاکستان میں سوائن فلو کا خطرہ ، ہدایات جاری

    پاکستان میں سوائن فلو کا خطرہ ، ہدایات جاری

    اسلام آباد: پاکستان میں سوائن فلو کے خطرے کے پیش نظر وزارت صحت نے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ جس کے ساتھ ہی اسپتالوں میں انتظامات کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں۔

    پاکستان پر سوائن فلو کا خطرہ منڈلانے لگا، وزارت قومی صحت نے ایڈوائزری جاری کردی، ایڈوائزری میں تمام اسپتالوں میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کیں ہیں ۔

     وزارت صحت کے مطابق ملکی سرحدوں ،ہوائی اڈوں ،بندرگاہوں پر بھی محکمہ صحت کے عملے کو ہوشیار کردیا گیا ہے جبکہ صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی انفلو ئنزا ٹاسک فورس کو فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ مریض کی نگرانی کے حوالے سے مجوزہ طریقہ کار پر عمل کیا جائے اور متعلقہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

    وزارت قومی صحت نے سوائن فلو سے بچنے کے لیے تجاویز بھی جاری کیں ہیں جس میں صفائی اورمتاثرہ مریض سے فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔