Tag: switzerland

  • سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

    سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

    ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سوئٹزرلینڈ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے سوئس وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں اور غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتخانے کا عملہ واپس آچکا ہے، حالات نارمل ہونے پر عملہ دوبارہ تہران آجائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے بھی ایران میں بگڑتی صورتحال کے باعث تہران میں اپنا سفارت خانے کا آپریشن معطل کردیا تھا۔

    ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے ایران میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیشِ نظر تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے تصدیق کی تھیکہ ایران میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باعث تہران میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے تمام آسٹریلوی عہدے داروں کو ایران چھوڑنیکی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران چھوڑنے کے خواہشمند آسٹریلوی شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں

    پینی وونگ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے سفیر خطے میں موجود رہیں گے تاکہ حکومت کے بحران سے متعلق ردعمل میں معاونت کر سکیں، اور ہم دیگر شراکت دار ممالک سے قریبی رابطے میں ہیں۔

  • سوئٹزرلینڈ: گلیشیئر ٹوٹنے سے 90 فی صد گاؤں دفن ہو گیا

    سوئٹزرلینڈ: گلیشیئر ٹوٹنے سے 90 فی صد گاؤں دفن ہو گیا

    برن: دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک سوئٹزرلینڈ میں ایک گاؤں کا 90 فی صد حصہ برفانی تودے کی زد میں آ کر دفن ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کا ایک پورا گاؤں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا ہے، برفانی تودہ گرنے سے نوے فی صد گاؤں ملبے تلے دب گیا ہے۔

    یہ واقعہ جنوبی سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی گاؤں بلیٹن میں اس وقت پیش آیا جب ایک گلیشیئر ٹوٹ گیا، جس سے گاؤں کا بڑا حصہ برفانی تودے، مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گیا ہے۔

    سوئٹزرلینڈ گلیشیئر گاؤں دفن
    سوئٹزرلینڈ کا گاؤں گلیشیئر میں دفن

    لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظر مقامی انتظامیہ نے نہ صرف لوگوں بلکہ جانوروں کو بھی بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سوئٹزرلینڈ میں کسی گاؤں کو لینڈ سلائیڈنگ سے بچانے کے لیے خالی کرایا گیا ہو، برائنز گاؤں کو گزشتہ برس برف کی چٹان گرنے کے پیشِ نظر خالی کرایا گیا تھا۔


    صرف لفظ نسل کشی ہی بیان کر سکتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں کیا کر رہا ہے، بیلجیم


    ڈیزاسٹر زون سے لی گئی تصاویر میں ملبے کو پہاڑ کے نیچے پھسلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، برچ گلیشیئر کے گرنے کے بعد گاؤں میں صرف چند چھتیں ہی دکھائی دے رہی تھیں۔

    چوں کہ انجینئرز گلیشیئر کی پہلے ہی سے نگرانی کر رہے تھے اس لیے گرنے سے ایک ہفتہ قبل انخلا کے نوٹس جاری کر دیے گئے تھے، جس کی وجہ سے کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوا، ماہرین زلزلہ کے مطابق برفانی تودے کی طاقت 3.1 شدت کے زلزلے کے برابر تھی۔

  • مشین کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کا پہلا واقعہ، متعدد افراد گرفتار

    مشین کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کا پہلا واقعہ، متعدد افراد گرفتار

    سوئٹزرلینڈ میں کیپسول نما مشین کی مدد سے خاتون کی خودکشی کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق بظاہر مشین کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کا یہ پہلا واقعہ ہے، جرمن سرحد کے قریب جنگل میں امریکا سے تعلق رکھنے والی چونسٹھ سال کی خاتون نے ’سرکو‘ نامی مشین کا استعمال کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیپسول نما مشین میں نائٹروجن گیس ہوتی ہے، آکسیجن کی کمی کے سبب اندر دم گھٹنے سے موت واقع ہوجاتی ہے، مشین میں جانے والا کوئی فرد مرنے کا ارادہ ترک کردے تو اندر موجود ایمرجنسی بٹن دبا کر مشین سے باہربھی نکل سکتا ہے۔

    سوئٹزر لینڈ میں طبی ماہرین کی نگرانی میں خودکشی غیر قانونی نہیں لیکن لوگوں کو کیسپول مشین کے استعمال پر اعتراض ہے۔

    وزیرصحت الزبتھ باؤ نے شنائڈر کا کہنا ہے اس کیپسول نما مشین کے استعمال کو قانونی حیثیت نہیں دی جائے گی، قانون خودکشی کیلئے نائٹروجن کے استعمال کی اجازت بھی نہیں دیتا۔

    یہ مشین آسٹریلیا کے متنازع ڈاکٹر فلپ نیچک نے ایجاد کی تھی، جو خودکشی کی خواہش رکھنے والوں کی مدد کے حوالے سے مشہور تھے۔

  • سوئٹزر لینڈ نے حماس پر پابندی کی منظوری دیدی

    سوئٹزر لینڈ نے حماس پر پابندی کی منظوری دیدی

    سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے غزہ کے مظلوموں کی آواز حماس پر پابندی قانون کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

    سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے قید یا جرمانے کی سزا مقرر کی ہے جبکہ حماس پر پابندی قانون کے مسودے کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے فوجیوں کو جنوبی غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے سے اس وقت تک نہیں نکالے گا جب تک اس بات کی ضمانت نہ ہو کہ حماس اس راہداری کو کبھی استعمال نہیں کر سکتی،جب تک ایسا نہیں ہوتا، ہم وہاں موجود ہیں۔

    میں صدر ہوتا تو اسرائیل میں 7 اکتوبر کو قتل عام نہ ہوتا، ٹرمپ

    یہ نیتن یاہو کا فلاڈیلفی کوریڈور سے اسرائیلی افواج کو نکالنے سے تازہ ترین انکار ہے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو غزہ میں جنگ بندی کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ بن گیا ہے، حماس پٹی سے اسرائیلی فوجیوں کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر رہی ہے۔

  • سوئٹزرلینڈ کی افسانوی شادی میں پریاں اُتر آئیں

    سوئٹزرلینڈ کی افسانوی شادی میں پریاں اُتر آئیں

    سوشل میڈیا پر ایک سے بڑھ کر ایک شاہانہ شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں مگر برف کی چادر اوڑھے پہاڑوں پر ہونے والی اس منفرد شادی نے تمام شادیوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

    سوئٹزرلینڈ کی افسانوی شادی میں اُس وقت سچ مچ کی پریاں اُتر آئیں، جب سنو تھیم پر مشتمل 2 ہزار سے زائد میٹر کی بلندی پر ہونے والی شادی میں دلہا دلہن نے خود کو ایک بڑے آئس کیوب میں بند کرتے ہوئے خوب صورت انٹری دی۔

    شادی کی تقریب میں ہر چیز کو برفانی تھیم سے سجایا گیا تھا، یہاں تک کہ اسٹیج، سجاوٹ کے پھول اور تو اور شربت کے گلاس بھی برف کے کیوب میں رکھے گئے تھے۔

    یوں پوری شادی برف سے ڈھکی ہوئی تھی، سوئٹزرلینڈ کے برفانی پہاڑوں پر اس دل چسپ شادی کی تقریب نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by LEBANESE WEDDINGS (@lebaneseweddings)

  • دنیا کی سب سے طویل ترین مسافر ریل گاڑی

    دنیا کی سب سے طویل ترین مسافر ریل گاڑی

    عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ مال بردار ریل گاڑیوں کی بوگیوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ بہت لمبی نظر آتی ہیں۔

    لیکن اب اب دنیا میں ایسی مسافر ٹرینیں بھی تیار کی گئی ہیں جن کی لمبائی حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ ہے آج ہم ایک ایسی ہی ٹرین کا ذکر کررہے ہیں۔

    کیا آپ کے علم میں ہے کہ دنیا کی سب سے لمبی مسافر ٹرین کس ملک میں چلتی ہے؟ اگر آپ کا جواب نفی میں ہے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ حیرت انگیز ریل گاڑی کہاں چلتی ہے۔

    خبر کے مطابق ایک میل سے زیادہ فاصلے تک پھیلی ہوئی 100 بوگیوں پر مشتمل ٹرین سوئٹز رلینڈ میں سوئس الپس کی سیر کراتی ہے۔

    ٹرین سفر کرتے ہوئے / اے پی فوٹو

    کم از کم سوئٹز رلینڈ کی Rhaetian ریلوے نامی کمپنی کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نے دنیا کی طویل ترین مسافر ٹرین کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    سوئٹزر لینڈ کے خطے Graubunden میں چلنے والی 1.19 میل لمبی ٹرین میں 150 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔اس ریلوے روٹ کو سال 2008 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی حیثیت دی گئی تھی۔ اس روٹ میں 22سرنگیں موجود ہیں اوریہ ٹرین پہاڑیوں میں چکر لگاتے ہوئے 48 پلوں سے گزرتی ہے۔

    Rhaetian ریلوے کے مطابق ہم سوئس ریلویز کی 175 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس موقع پر اس عالمی ریکارڈ کے حصول کی کوشش کی گئی۔

    یہ ریلوے روٹ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے / اے پی فوٹو

    کمپنی کے مطابق کووڈ 19 کی وبا کے دوران ہمیں مشکلات کا سامنا ہوا اور آمدنی میں 30 فیصد کمی آئی، اسی وجہ سے ہم عالمی ثقافتی ورثے میں شامل اپنے روٹ کے بارے میں لوگوں کا آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

    کوہ الپس سے گزرنے والی اس ٹرین کا 15.5 میل کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے لوگ وادی میں قطار بناکر کھڑے ہوتے ہیں۔

    ویسے تو کچھ مال بردار ٹرینیں لمبائی میں اس سے بڑی ہیں مگر کوئی اور مسافر ٹرین اس کی لمبائی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

    اس ٹرین کا سفر ایک گھنٹے کا ہوتا ہے / اے پی فوٹو

    بیلجیئم کی ایک ٹرین کو 90 کی دہائی سے یہ ریکارڈ حاصل ہے مگر اس کو کوئی آفیشل حیثیت حاصل نہیں۔ واضح رہے کہ سوئٹز رلینڈ میں ٹرین سروس کا آغاز 9 اگست 1847 کو ہوا تھا۔

  • روس کیخلاف پابندیوں سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، سوئٹزر لینڈ

    روس کیخلاف پابندیوں سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، سوئٹزر لینڈ

    زیورخ : سوئٹزر لینڈ کے وزیر خزانہ گائے پرملین نے کہا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں اور کسی یورپی ملک کے پاس اس مسئلے کا قطعی حل نہیں ہے۔

    گزشتہ روز مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کے بحران کے حل کے لیے روس پر مغربی ممالک کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں اپنا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پابندیوں کا مقصد یوکرین میں جنگ کو جلد از جلد ختم کرنا تھا تو میں یہ بتانا چاہوں گا کہ یہ مقصد ابھی تک حاصل نہیں ہوسکا ہے۔

    گائے پارملین نے کہا کہ پابندیوں کی تاثیر کا انحصار زیادہ تر دیگر سیاسی، سفارتی اور قانونی آلات کے ساتھ ان کے استعمال پر ہے۔

    سوئس وزیر خزانہ نے خبردار کیا کہ روس کے خلاف پابندیاں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرسکتی ہیں اور کسی یورپی ملک کے پاس اس مسئلے کا قطعی حل نہیں ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس پر مغربی پابندیوں اور فوجی کارروائیوں کی وجہ سے سپلائی میں خلل پڑا ہے اور دنیا بھر میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کی جرمن اور سوئس افواج کے سربراہان سے ملاقات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کی جرمن اور سوئس افواج کے سربراہان سے ملاقات

    اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کا دورہ کیا جہاں ان کی جرمن ڈیفنس فورسز اور سوئس مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کا دورہ کیا، جنرل ندیم رضا کی جرمن ڈیفنس فورسز کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی، سیکیورٹی امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے خطے میں بالخصوص افغانستان میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    جنرل ندیم رضا نے جرمن انفینٹری اسکول اور سینٹر فار انٹرنل لیڈر شپ کے بھی دورے کیے، جرمن وزارت دفاع آمد کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    بعد ازاں جنرل ندیم رضا کی سوئس مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون اور عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں فوجی اور دفاعی تعاون کے فروغ کے امور بھی زیر غور آئے۔

    چیئرمین کمیٹی نے جنیوا سینٹر فار سیکیورٹی پالیسی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان کی جیو اسٹریٹجک صورتحال اور سیکیورٹی امور پر بھی روشنی ڈالی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ندیم رضا نے خطے بالخصوص افغانستان کے تناظر میں اظہار خیال کیا، انہوں نے علاقائی امن کے لیے افغانستان میں مفاہمت پر بھی زور دیا۔

  • کس ملک کی لیبارٹریوں میں ایک سال میں 5 لاکھ جانور ہلاک ہوئے؟

    کس ملک کی لیبارٹریوں میں ایک سال میں 5 لاکھ جانور ہلاک ہوئے؟

    زیورخ: ایک سال میں 5 لاکھ جانور لیبارٹریوں میں قربان ہونے پر سوئٹزلینڈ چیخ اٹھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں جانوروں پر طبی تجربات پر پابندی کے لیے آج ریفرنڈم کرایا جا رہا ہے، تاہم اتوار کو سرکاری نشریاتی ادارے کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق سوئس ووٹرز واضح طور پر اس مہم کو مسترد کرنے کے لیے تیار نظر آئے، جس کا مقصد سوئٹزرلینڈ کو جانوروں پر تجربات پر پابندی لگانے والا پہلا ملک بنانا تھا۔

    سوئٹرز لینڈ میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کی جانب سے لیبارٹری تجربات کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جانوروں پر تجربات کرنا غیر ضروری اور ظالمانہ عمل ہے، اس عمل کے بغیر بھی ادویات تیار کیے جا سکتے ہیں، ملک میں جانوروں پر طبی تجربات کو ممنوع قرار دیا جانا چاہیے۔

    سوئٹزرلینڈ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں اس ملک میں صرف لیبارٹری تجربات کے دوران 5 لاکھ 5 ہزار جانور ہلاک ہوئے تھے، ان میں4 لاکھ چوہے، تقریبا ﹰ4 لاکھ 6 ہزار کتے، ڈیڑھ ہزار بلیاں اور 1600 گھوڑے شامل تھے۔

    ایسے بندر، خنزیر، مچھلیاں اور پرندے بھی ہیں جو یا تو طبی تجربات کے دوران ہی یا پھر بعد میں مر جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ سوئٹرزلینڈ دواسازی کی صنعت کا بڑا مرکز ہے، دواسازی کے شعبے نے خبردار کیا ہے کہ اس پابندی سے دوا ساز کمپنیوں اور محققین کو دوسرے ممالک میں منتقل ہونا پڑے گا۔

  • ہوا کی رفتار سے تیز دوڑنے والی ٹرین

    ہوا کی رفتار سے تیز دوڑنے والی ٹرین

    زیورخ: ٹیکنالوجی کے ماہرین اب ایک ایسی ریل بنانے جا رہے ہیں جو ہوا سے بھی تیز رفتار میں دوڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے ماہرین ایک ایسی تیز رفتار ٹرین تیار کر رہے ہیں، جو ہوا کی رفتار سے بھی زیادہ تیز دوڑنے کی صلاحیت رکھے گی۔

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے زیورخ کا سفر، جو ٹرین میں تقریباً ساڑھے تین گھنٹے اور جہاز سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے، وہ اس ٹرین میں صرف 17 منٹ میں طے کرنا ممکن ہوگا۔

    زیر زمین چلنی والی یہ کیپسول ٹرین 745 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے گی، مسافر کیپسول نما ڈبوں (پوڈ) میں بیٹھ کر اس کے سفر سے لطف اندوز ہوں گے۔

    اس انڈر گراؤنڈ کیپسول ٹرین کی تیاری سے وابستہ ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کی مدد سے ٹرانسپورٹ سے متعلق شہریوں کو درپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنی دیر میں 7 ٹرینیں زیورخ پہنچیں گی، اتنی دیر میں یہ کیپسول ٹرین زیورخ کے 7 چکر لگا چکی ہوگی۔