Tag: switzerland

  • سیاحت کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک

    سیاحت کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک

    کیا آپ سیاحت کرنے کے شوقین ہیں؟ تو پھر یقیناً یہ جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ سیاحت کے لیے دنیا کے کون سے ممالک محفوظ ترین ہیں جہاں آپ کو زندگی میں ایک بار ضرور جانا چاہیئے۔

    حال ہی میں جاری کی گئی ایک فہرست کے مطابق دنیا کے محفوظ ترین ممالک یہ ہیں۔


    آئر لینڈ

    آئر لینڈ سیاسی طور پر ایک مستحکم ملک ہے جہاں جرائم کی شرح بے حد کم ہے اور یہ سیاحوں کے لیے ایک بہترین ملک ہے۔


    جاپان

    کیا آپ جانتے ہیں جاپان میں ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنا بے حد مشکل کام ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ خود جاپانی شہریوں اور سیاحوں کے لیے ایک محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے۔


    سوئٹزر لینڈ

    سوئٹزر لینڈ بھی سیاسی طور پر مستحکم اور کم جرائم کی شرح کا حامل ملک ہے۔


    کینیڈا

    کینیڈا کے کسی بھی شہر میں آپ آسانی سے معاشرتی مطابقت پیدا کر سکتے ہیں۔


    سلووینیا

    سلووینیا میں آپ کو جابجا پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تعینات دکھائی دے گی۔


    جمہوریہ چیک

    یورپی ملک جمہوریہ چیک میں جرائم کی شرح نہایت معمولی ہے۔

    مزید پڑھیں: جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی سیر کریں


    ڈنمارک

    ڈنمارک دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے افراد کا ملک ہے۔


    پرتگال

    پرتگال ایک سستا ملک ہے جہاں آپ کم پیسوں میں باآسانی سیاحت کر سکتے ہیں۔


    نیوزی لینڈ

    نیوزی لینڈ بھی ایک پرسکون ملک ہے جو کسی بھی قسم کے اندرونی یا بیرونی تنازعات سے محفوظ ہے۔


    آئس لینڈ

    فہرست میں پہلا نمبر آئس لینڈ کا ہے جہاں قتل کی وارداتوں اور جیلوں میں قید افراد کی تعداد نہایت کم ہے جس کی وجہ سے اسے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سوئٹزرلینڈ نےبراہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی

    سوئٹزرلینڈ نےبراہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی

    زیورخ : پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست سوئٹزرلینڈ نے مسترد کردی۔

    تفصیلات کےمطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے کالعدم بلوچ ریپبلکن پارٹی (بی آر پی) کے سربراہ براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی۔

    سوئس حکام کے مطابق براہمداغ بگٹی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، سوئٹزرلینڈ کی حکومت اس سے قبل مہران مری کی بھی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔


    براہمداغ اورحربیار پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرگئے


    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں پاکستان کے خلاف عوامی مقامات اور بسوں پر اشتہارات لگانے میں براہمداغ بگٹی کا کردار سامنے آچکا ہے، پاکستان حکومت کی جانب سے سفارتی سطح پران ملکوں کے سفیروں سے احتجاج بھی کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 ستمبر کو جلاوطن بلوچ قوم پرست رہنما براہمداغ بگٹی نے بھارتی حکام کو سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی تھی۔

    واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی کئی سالوں سے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں، وہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے کی گئی بارہا پیشکشوں کو مسترد کرچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی وزیرخارجہ  ریکس ٹلرسن سعودی عرب روانہ

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن سعودی عرب روانہ

    واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن پانچ ممالک کے دورے کے آغاز پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن پانچ ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے ، آج سعودی عرب پہنچیں گے، وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن ریاض میں سعودی حکام سے مذاکرات کریں گے، جس میں سعودی قطر تنازع سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے جبکہ عراقی اور سعودی حکام کی کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    امریکی وزیرخارجہ پاکستان سمیت قطر،بھارت اورسوئٹرزلینڈ بھی جائیں گے۔

    دورہ پاکستان میں ریکس ٹلرسن پاکستانی سول اورعسکری قیادت سے باہمی تعلقات سمیت اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کریں گے جبکہ  خطے کے امن کے لئے خطرہ بننے والے دہشتگردگروپوں کیخلاف مشترکہ ایکشن پربھی بات کی جائیگی۔

    امریکی وزیرخارجہ قطر اور بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے مغوی خاندان کی بازیابی پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان کی حکومت اورفوج کی طرف سے تعاون پربھی ان کا دل کی گہرائی سے شکرگزارہے۔


    مزید پڑھیں : افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے ، ریکس


    یاد رہے چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اپنے بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے، پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، مستحکم افغانستان میں سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کا ہے، طالبان کے لیے واضح پیغام ہے امریکا افغانستان سے کہیں نہیں جارہا۔

    ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر اس وقت شدید کشیدگی ہے، پاک بھارت کشیدگی خطے کے مفاد میں نہیں، پاک بھارت سرحد کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، امید ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دریا پر معلق دنیا کا طویل ترین پل پیدل چلنے والوں کے لئےکھول دیا گیا

    دریا پر معلق دنیا کا طویل ترین پل پیدل چلنے والوں کے لئےکھول دیا گیا

    جنیوا : سوئٹزر لینڈ کو سیاحوں کی جنت قرار دیا جاتا ہے، یہاں دریا پر معلق دنیا کا طویل ترین پل عوام کے لئےکھول دیا گیا۔

    سوئٹزرلینڈ کے شہر زرمات کے قریب ایک دریا پر دنیا کا طویل ترین معلق پل پیدل چلنے والوںکے لیے کھول دیا گیا، جو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے، اس پل کی لمبائی 1640 فٹ ہے اور زمین سے 85 میٹر بلند ہے۔

    زرمات کے محکمہ سیاحت کے مطابق یہ دنیا کا طویل ترین معلق پل ہے، اس پل کو چٹانوں کے گرنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے پہلے پل کی جگہ تعمیر کیا گیا ہے۔



    اس پل کو سہارا دینے کے لیے وزنی لوہے کی تاریں استعمال کی گئی ہیں جبکہ اس میں نصب کردہ نظام کی وجہ سے یہ جھولے گا نہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • لوگوں کو افسردگی سے بچانے کے لیے تصاویر کھینچنا ممنوع

    لوگوں کو افسردگی سے بچانے کے لیے تصاویر کھینچنا ممنوع

    دنیا کے خوبصورت ترین یورپی ملک سوئٹزر لینڈ میں غیر ملکیوں کو افسردگی سے بچانے کے لیے ایک خوبصورت قصبے کی تصاویر کھینچنا ممنوع قرار دے دی گئیں۔

    سوئٹزر لینڈ کے برگن نامی اس خوبصورت قصبے کی مقامی انتظامیہ نے سیاحوں پر پابندی لگا دی ہے وہ یہاں آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں، مگر یہاں کی تصاویر کھینچ کر انہیں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

    انتظامیہ کے مطابق انہوں نے یہ پابندی دنیا بھر کے ان لوگوں کے لیے عائد کی ہے جو ان تصاویر کو دیکھ کر افسردہ ہوجائیں گے کہ وہ اس خوبصورت قصبے کی سیر نہیں کرسکتے۔

    اس انوکھے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 5 ڈالر جرمانہ بھی عائد ہوگا۔

    اس پابندی کے عائد ہوتے ہی وہاں موجود سیاح برہم ہوگئے۔ پابندی سے نہ صرف سیاح بلکہ مقامی افراد میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔

    تاہم قصبے کے میئر پیٹر نکولے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس فوٹوگرافی بین کی وجہ سے ان کا قصبہ پوری دنیا میں مشہور ہوگیا، لہٰذا اب وہ اس پابندی کو مشروط طور پر نرم کر رہے ہیں اور کچھ مخصوص افراد کو ہی تصاویر کھینچنے کی اجازت ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چارلی چپلن کے 600 ہم شکل

    چارلی چپلن کے 600 ہم شکل

    جنیوا: اداکاری کے شعبے میں نئے معیار ترتیب دینے والے خاموش فلموں کے معروف اداکار چارلی چپلن کو ان کے 600 ہم شکل افراد نے جمع ہو کر خراج عقیدت پیش کیا۔

    یہ افراد اس معروف اداکار کی 128 ویں سالگرہ کے موقع پر سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں واقع ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے۔

    اس گھر میں چارلی چپلن کا خاندان 25 برس تک مقیم رہا۔ اب اس گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    چارلی چپلن سے مشابہت رکھنے والے افراد میں صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین، بچے اور بچیاں بھی شامل تھے جنہوں نے اداکار کی طرح مونچھیں لگا کر، ٹوپی پہن کر اور چھڑی تھام کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    جینیوا میں ان 662 افراد نے جمع ہو کر چارلی چپلن کے سب سے زیادہ مشابہہ افراد ہونے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سوئٹزر لینڈ پاکستان کو خفیہ اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے پر راضی‘ اسحاق ڈار

    سوئٹزر لینڈ پاکستان کو خفیہ اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے پر راضی‘ اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سوئزرلینڈ نے پاکستان کو معلومات فراہم کرنے پر رضا مندی کردی ہے‘ پاکستانیوں کے خفیہ سوئس اکاؤنٹس میں 200 ارب ڈالر سے زائد رقم موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئےکہا ہے کہ سوئس حکومت پاکستان کو خفیہ اکاؤنٹس کی معلومات دینے پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ سے سنہ 2013 میں اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تھا۔ سوئس حکومت کے ساتھ اس حوالے سے 21 مارچ کو معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے جس کے بعد معلومات کا تبادلہ ممکن ہوسکے گا۔

    یاد رہے کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان کے کئی اہم افراد نے سوئس بینکوں میں اپنی غیر قانونی دولت رکھی ہوئی ہے اوران معلومات کے حصول سے کئی بڑے نام بے نقاب ہوجائیں گے۔

    دوسوارب ڈالرزکی واپسی

    ماہرمعاشیات محمد سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے کئی لوگ اپنا غیر قانونی پیسہ ٹیکس بچانے کے لیے سوئس بینکوں میں رکھتے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر سوئس بینکوں میں موجود ہیں۔

    پاکستان کی وفاقی کابینہ سنہ 2013 ستمبر میں ٹیکس معاہدے میں ترامیم کرنے کی منظوری تھی‘ سوئس حکام کے حوالے سے پہلے ہی یہ بات منظرعام پر آچکی ہے کہ پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر سوئس بینکوں میں موجود ہیں۔

    اس وقت یہ بات بھی منظر عام پر آئی تھی کہ سوئس حکام کے مطابق سوئیزرلینڈ کے 10بڑے بینکوں میں پاکستانیوں کے 50خفیہ اکاؤنٹس کا پتہ چلاہے۔

  • پاک سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش ہے، قونصل جنرل

    پاک سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش ہے، قونصل جنرل

    کراچی : سوئٹزرلینڈ کے قونصل جنرل فلپ کریو ائزر نے کہا کہ پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش موجود ہے تاہم پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے کوشیش کرنے کی ضرورت ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پرکہی ، سوئس قونصل جنرل نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کے لیے کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کرنے اور مجموعی طور پر پاکستان کے تاثر کو بہتر کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ متعدد سوئس کمپنیاں کامیابی کے ساتھ کراچی میں کاروبار کر رہی ہیں جو مثبت اشارہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں جو تاثر سوئٹزر لینڈ میں ہے لیکن اب امن وامان کی مجموعی صورتحال چند سالوں سے قدرے بہتر ہے۔

    کراچی چیمبر کے صدر شمیم احمد فرپو نے کہاکہ کراچی سوئس ایس ایم ایز کے لیے پرکشش مقام ہے ۔شمیم فرپو نے کہا کہ سوئس تاجروں کے لیے پاکستان میں مشترکہ منصوبوں پر شراکت داری کے مواقع موجود ہیں۔

  • پنیر سے بنی 11 کروڑ کی گھڑی

    پنیر سے بنی 11 کروڑ کی گھڑی

    برن: سوئزرلینڈ کی معروف گھڑی ساز کمپنی نے اعلیٰ معیار کے پنیر پر مشتمل ایک ایسی دستی گھڑی تیار کی ہے جس کی قیمت پاکستانی 11 کروڑ روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ منفرد گھڑی’ ایچ موسر اینڈ سائی کمپنی‘ نے تیار کی ہے اور گھڑی کا کیس پنیر سے بنا ہے، گھڑی کا بیرونی کیس پیلے رنگ کا ہے جو سوئزرلینڈ کے مشہور پنیر سے بنایا گیا ہے، اسے پاسچر عمل سے گزارا گیا، یہ پنیر نہ ہی خراب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی بو خارج کرے گا۔

    پنیر سے بنی ہوئی اس گھڑی کے بقیہ پرزے بھی سوئزرلینڈ میں بنائے گئے ہیں اور اسی لیے اسے 100 فیصد سوئز پراڈکٹ کہا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس منفرد اورحیرت انگیز گھڑی کوبنانے کا مقصد سوئزرلینڈ کی دو مشہور چیزوں یعنی پنیر اور میکانکی گھڑیوں کو ایک جگہ پیش کرنا ہے۔

    swiss

    گھڑی کا کیس ویکرین مونٹ پنیر پر مشتمل ہے جب کہ گھڑی کا پٹہ سوئزرلینڈ کی مشہور گائے کی کھال سے بنایا گیا ہے۔ گھڑی کے اندر کے ڈائل کو سوئزرلینڈ پرچم کی مناسبت سے آتشیں سرخ بنایا گیا ہے جبکہ چار سفید خانے گھنٹے کے چار حصوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    گھڑی کی قیمت دس لاکھ یورو ہے جسے پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرنے پر یہ رقم 11 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

    کمپنی کے سی ای او میلان کا کہنا ہے کہ اس گھڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ان مقامی گھڑی سازوں پر خرچ کی جائے گی جو کہ مشکل مالی حالات سے گزررہے ہیں اور اپنا زیادہ تر کام ایشیائی مارکیٹوں کو دینے پر مجبور ہیں۔

  • سوئٹزر لینڈ: مسلمان لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیراکی کا حکم

    سوئٹزر لینڈ: مسلمان لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ تیراکی کا حکم

    برن: یورپی یونین کی ایک عدالت نے سوئس حکومت کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مسلمان والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو تیراکی کی لازمی مشق کے لیے مخلوط سوئمنگ پولز میں بھیجیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ نے یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق (ای ایچ سی آر) میں ایک مقدمہ جیت لیا ہے جس کے تحت مسلمان والدین کو اپنے بچوں کو لازمی طور پر مخلوط سوئمنگ پولز میں بھیجنا پڑے گا، یہ مسئلہ دو ترک نژاد سوئس شہریوں کی طرف سے اٹھایا گیا تھا جنہوں نے اپنی بچیوں کو تیراکی کی لازمی مخلوط مشقوں کے لیے بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

    انکار کے بعد سوئٹزر لینڈ کے محکمہ تعلیم نے والدین کے خلاف یورپی یونین کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمۂ تعلیم کے حکام کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو بلوغت کی دہلیز پار کرنے کے بعد تیراکی کی ان لازمی مشقوں سے استثنیٰ حاصل ہے لیکن یہ لڑکیاں ابھی اس عمر کو نہیں پہنچی جبکہ والدین کی جانب سے یہ دلیل دی گئی کہ اس طرح کا رویہ انسانی حقوق کے یورپی کنونشن کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ محکمہ تعلیم کے  حکام بچوں کو معاشرے سے بخوبی ہم آہنگ کرنے کی خاطر یہ حکم نامہ لاگو کرنے میں حق بجانب ہیں، ججوں نے کہا کہ ان کا یہ عمل یہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا۔

    یاد رہے کہ سال 2010 میں طویل تنازع کے بعد ان افراد کو بحیثیت والدین اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتاہی کی بنا پر 1300 یورو کا جرمانہ ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ کو اپنی ضروریات اور روایت کے تحت اپنے تعلیمی نظام کو استوار کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے۔