Tag: switzerland

  • یورو کپ : سلواکیہ نے روس کو شکست دیدی، رومانیہ سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

    یورو کپ : سلواکیہ نے روس کو شکست دیدی، رومانیہ سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

    پیرس : سلواکیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روس کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی۔ روس تاحال یورو کپ میں فتح سے محروم ہے۔ جبکہ رومانیہ اور سوئٹزرلینڈ کا میچ ایک ایک سے برابررہا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں فٹبال سپرپاورز کی جنگ جاری ہے۔ سلواکیہ نے روسی کھلاڑیوں کے ارمانوں پرپانی پھیر دیا۔ تاحال فتح سے محروم روس دو کے مقابلے میں ایک سے ناکام ہوگیا۔

    میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیم نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملوں کیے۔ پہلے ہاف کے بتیسویں منٹ میں سلواکیہ کے فاروڈز نے شاندار موو پرپہلا گول بنایا۔

    پینتالیسویں منٹ میں سلواکیہ کے کھلاڑی کی زور دار کک پول سے ٹکرا کر جال میں جالگی۔ پہلا ہاف سلواکیہ کی برتری پر ختم ہوا۔

    دوسرے ہاف میں روس نے خسارہ کم کرنے کیلئے بھرپور جان ماری لیکن سلواکیہ کے ڈیفیڈرز سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔ روس نے بالآخر اسی ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک خسارہ کم کیا۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

    روسی ٹیم مقررہ وقت میں مزید کوئی گول نہ داغ سکی اورمیچ سلواکیہ نے دو ایک سے جیت لیا۔

    علاوہ ازیں یورو کپ کے ایک اورسنسنی خیز میچ میں سویٹزر لینڈ اور رومانیہ کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔ رومانیہ نے پہلے ہاف جبکہ سویٹزر لینڈ نے دوسرے ہاف میں گول کیا۔

    اس میچ میں سویٹزر لینڈ کی طاقتور ٹیم کلب لیول کی ٹیم نظر آئی اور رومانیہ نے اس کو پریشان کئے رکھا۔

     

  • شعاعوں کے زریعے بادل تخلیق کئے جاسکتے ہیں جو بارش بھی برسائیں گے

    شعاعوں کے زریعے بادل تخلیق کئے جاسکتے ہیں جو بارش بھی برسائیں گے

    سوئٹزرلینڈ: شعاعوں کے ذریعے موسم کو کنٹرول کرنے کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی، خشک سالی کے علاقوں میں بھی بادل بارش برسا سکتے ہیں۔

    سوئٹزرلینڈ کے ماہر طبعیات جین پیرے وولف نے موسموں کو کنٹرول کرنے کے لیے شعاعوں کا استعمال کرکے بادلوں کو تخلیق دینے کی ٹیکنالوجی کو جدید شکل دے دی ہے۔

    شعاعوں کا استعمال کرتے ہوئے ایسے علاقے جہاں خشک سالی ہو وہاں بادلوں کو عمل تبخیر سے تخلیق کیا جاتا ہے، جس میں بھاپ کو ڈراپ لیٹ اور آئس کرسٹل میں تبدیل کیا جاتا ہے جب کہ اسی عمل سے قدرتی بادل بھی وجود میں آتے ہیں۔

    اس جدید عمل کے مکمل ہونے کے بعد بارش شروع ہوجاتی ہے اور یوں وہ زمین جو طویل عرصے سے پانی کو ترس رہی ہوتی ہے عارضی اور محدود پیمانے پر اپنی پیاس بجھا پاتی ہے۔

  • سوئٹزر لینڈ : دنیا کی مہنگی ترین گھڑی متعارف کرا دی گئی

    سوئٹزر لینڈ : دنیا کی مہنگی ترین گھڑی متعارف کرا دی گئی

    سوئٹزرلینڈ: دنیا کی مہنگی ترین گھڑی متعارف کرادی گئی، پندرہ ملین پاؤنڈ مالیت کی یہ گھڑی گیارہ نومبر کو نیلامی کیلئے پیش کی جائے گی۔

    اٹھارہ قیراط سونے سے بنائی گئی دنیا کی پیچیدہ ترین گھڑی جسے آٹھ سال میں مکمل کیا گیا، ناقابلِ یقین پندرہ ملین پاؤنڈ میں فروخت کیلئے تیار ہے، ہاتھ سے بنائی گئی اس گھڑی میں کئی صدیوں کا کیلنڈر، چاند کے مختلف ادوار، اضافی توانائی، طلوع اور غروب آفتاب رات کے وقت نیویارک شہر کے آسمان کی تصویر دکھانے کی سہولت موجود ہے۔

    یہ گھڑی اس قدر پیچیدہ اور بہترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے کہ صرف جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی ہی اس کا مقابلہ کرسکتی ہے، اسے معروف نیلام گھر ساتھیبی میں گیارہ نومبر کو بولی کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔

  • سوئس بینکوں سے مذاکرات:ایف بی آر کےافسران سوئٹزرلینڈ روانہ

    سوئس بینکوں سے مذاکرات:ایف بی آر کےافسران سوئٹزرلینڈ روانہ

    اسلام آباد: سوئس بینکوں میں غیرقانونی طور پرچھپائےگئےاربوں ڈالرز کی واپسی کےمعاملےپر مذاکرات کیلئے ایف بی آر کےدو افسر سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔

    ذرائع کےمطابق اس معاملےپر سوئس حکام سے مذاکرات کیلئے چئیرمین ایف بی آر طارق باجوہ کوسوئیزر لینڈجاناتھا تاہم اُنہیں روک دیا گیا وہ آج اسلام آباد میں ہونےوالےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کو بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع نےاے آر وائی نیوزکو بتایا کہ ایف بی آرکےسینئیر ممبر ڈاکٹر طارق مسعود ویزہ نہ ملنےکے باعث سوئیزر لینڈ نہ جاسکےجبکہ چیف انٹرنیشنل ٹیکسز اشفاق اور ایف بی آرکےایک سیکریٹری سوئیزرلینڈ پہنچ گئےہیں۔

    ذرائع کےمطابق موجودہ سیاسی تصادم کےباعث معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہونےسےایف بی آرکو ریونیو شارٹ فال کاسامنا ہےاور اسی ضمن میں چئیرمین ایف بی آر نے پیرکوکراچی کا دورہ بھی کیا۔