Tag: sword

  • جھیل سے قدیم تلوار دریافت،8 سالہ بچی کو ملکہ سوئیڈن کا خطاب مل گیا

    جھیل سے قدیم تلوار دریافت،8 سالہ بچی کو ملکہ سوئیڈن کا خطاب مل گیا

    اسٹاک ہوم : سوئیڈن کی جھیل سے پندرہ سو سال پرانی نایاب تلوار دریافت کرنے پر 8 سالہ بچی کو سوشل میڈیا صارفین نے راتوں رات سوئیڈن کی ملکہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ممالک سمیت کئی دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں قدیم بادشاہی نظام موجود ہے لیکن اگر جھیل کنارے پکنک مناتے ہوئے ملکہ کا خطاب مل جائے تو یہ کوئی معمولی بات نہیں ایسا ہی کچھ یورپی ملک سوئیڈن میں ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوئیڈن کی رہائشی 8 سالہ بچی ساگا وینیک اپنے والدین کے ہمراہ ’وڈو اسٹرن‘ نامی جھیل پر چھٹی منا رہی تھی کہ اچانک جھیل میں تیراکی کرتے ہوئے بچی کو ایک عجیب و غریب تلوار ملی جو انتہائی قدیم لگ معلوم ہورہی تھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ساگا وینیک کے والدین قدیم اور قیمتی تلوار کو لے شہر کے عجائب گھر گئے تاکہ اس سے متعلق معلومات حاصل کی جائے سکیں اور عجائب گھر کے تحقیق کاروں کی بات سن کر حیران رہ گئے۔

    محکمہ آثار قدیمہ کے تحقیق کاروں نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ تلوار پندرہ سو برس قدیم ہے، ان کا کہنا تھا کہ تلوار کے مالک نے بہت طریقے سے تلوار کو جھیل برد کیا تھا جس کے باعث وہ اب تک اصلی حالت میں موجود ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی انتظامیہ نے جھیل سے تلوار ملنے کے بعد تحقیق کاروں کی ٹیم کو جھیل اور اردگرد کے علاقے میں نایاب اور تاریخی چیزوں کی تلاش کےلیے لگا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جھیل سے 15 سو برس قدیم تلوار دریافت ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے 8 سالہ بچی کو سوئیڈن کی ملکہ کا لقب دے دیا۔

  • پیپلزپارٹی کا انتخابی نشان’’تلوار‘‘دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا انتخابی نشان’’تلوار‘‘دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پرانے انتخابی نشان’’تلوار‘‘حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے تلوار کے نشان کو انتخابی فہرست میں بحال کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اگلے عام انتخابات میں انتخابی نشان تیر کے بجائے تلوار سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں باقاعدہ درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے انتخابی نشان تلوار کیلئے درخواست جمع کرادی، مذکورہ درخواست پر کل الیکشن کمیشن میں باقاعدہ سماعت ہوگی۔

    یاد رہے کہ تقریباً چالیس سال قبل ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار تھا، پیپلزپارٹی نے1970اور1977میں تلوار کے نشان پر ہی الیکشن لڑا تھا۔

    بعد ازاں تلوار کا نشان انتخابی فہرست سے ہی خارج کردیا گیا تھا، اب الیکشن کمیشن نے تلوار کا یہ نشان دوبارہ بحال کردیا ہے۔
    پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کے بعد تیر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے، تیر پر کئی نعرے اور پارٹی ترانے جیالوں میں بہت مقبول ہوئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی دیگر بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن شیر، پاکستان تحریک انصاف بلے اور متحدہ قومی موومنٹ پتنگ کے نشان سے ہی الیکشن لڑیں گی۔

    اس بار الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے نشانات کی جو فہرست  تیار کی ہے اس میں سیاسی جماعتوں کے لیے 330 انتخابی نشان رکھے گئے ہیں۔

    مذکورہ فہرست میں پہلی مرتبہ انگریزی کے چھ حروف تہجی بھی شامل کیے گئے ہیں، ان چھ حروف تہجی میں اے، بی ، جی، کے، پی اور ایس شامل ہیں، اس کے علاوہ  انتخابی نشانات میں چمچ اور جوتا بھی فہرست کا حصہ ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انسان اورروبوٹ میں ہوا تلواربازی کا انوکھا مقابلہ

    انسان اورروبوٹ میں ہوا تلواربازی کا انوکھا مقابلہ

    ٹوکیو: جاپان میں روبوٹ اورانسان کے بیچ تلواربازی کا حیرت انگیزمقابلہ ہوا جس میں روبوٹ نے ماہر تلوارباز کو شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ روبوٹ تکینیکی مہارت کا شاہکار ہے جو نہ صرف شمشیرزنی میں ماہرہے بلکہ سبزیوں اورپھلوں کو بھی کاٹتا ہے۔

    روبوٹ نے جوجتسو کے ماہراورمسلسل پانچ سال چمپئین رہنے والے تلواربازماسٹرایزاوماچی کو شکست دے دی۔

    روبوٹ سے ماسٹر ایزاوماچی کے مقابلے پانچ مراحل میں ہوئے، پہلے چار مراحل میں سبزیوں اورپھلوں کو تلوار سے اچھے طریقے سے کاٹنا تھا۔

    پانچویں اور حتمی مرحلے میں بانس کو ہزاروں ٹکڑوں میں کاٹنا تھا جس میں ماسٹرماچی کو شکست کا سامناکرنا پڑا۔

    یہ مقابلہ جاپان کی معروف الیکٹرانک کمپنی نے اپنے قیام کے سوسال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد کیا گیا تھا