Tag: sydney test

  • یونس خان 11ممالک کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

    یونس خان 11ممالک کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

    سڈنی : ایک اور ریکارڈ مرد بحران یونس خان کے نام ہوگیا، تجربہ کار بیٹسمین گیارہ ممالک کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    سڈنی میں یونس کی سنچری نے تاریخ رقم کردی اور یونس خان متحدہ عرب امارات کے علاوہ تمام دس ٹیسٹ ممالک میں سینچری کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

    یہ یونس کی آسٹریلیا میں پہلی جبکہ کنگروز کے خلاف چوتھی سینچری ہے۔

    12

    خیال رہے کہ بھارت کے راہول ڈریوڈ کو دس ٹیسٹ ممالک میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے، یونس کو اب ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے پجھتر رنز درکار ہیں۔

    younis

    دوسری جانب سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روزکھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنالئے جبکہ پاکستان کو اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 267رنز درکار ہے، یونس خان 136اور یاسر شاہ 5رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل چار گھنٹے کے بعد شروع ہوا، سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کو پنک ڈے کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

    test-1

    سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے روز پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل کا آغاز کیا تو اظہر علی صرف 13رنز کا اضافہ کرکےآؤٹ ہوگئے، انہوں نے 71رنز بنائے، جس کے بعد یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 146رنز بنائے۔

    کپتان مصباح الحق آج بھی ناکام رہے اور صرف 18رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، یونس خان نےعمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی، ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی 34ویں سنچری ہے، اسد شفیق زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور صرف 4رنزبناکر آؤٹ ہوگئے، سرفراز احمد 18جبکہ وہاب ریاض 8رنز بناسکے۔

    13

    آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لائیون نے 3، ہیزل ووڈ نے 2جبکہ مچل اسٹارک اور اسٹیو او کوفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 538 رنز 8وکٹوں کے نقصان پرختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • سڈنی ٹیسٹ: بھارت نے تیسرے روز 5 وکٹوں پر 342 رنزبنالئے

    سڈنی ٹیسٹ: بھارت نے تیسرے روز 5 وکٹوں پر 342 رنزبنالئے

    سڈنی: سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز ویرات کوہلی کی ناقابل شکست سینچری کی بدولت بھارت نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں پر تین سو بیالیس رنز بنالئے ہیں۔

    سڈنی میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے پہلی نامکمل اننگز اکہتر رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو چھیس رنز کے اضافے کے بعد روہت شرماتریپن رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے رکیش راہول کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لئے ایک سو اکتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔

    رکیش راہول نے ایک سو دس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بھارت نے پانچ وکٹوں پر تین سو بیالیس رنزبنالئے ہیں اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید دو سو تیس رنز درکار ہیں۔