Tag: Sydney Thunder

  • ٹی 20 کرکٹ میں‌ ٹیم 15 رنز پر ڈھیر

    ٹی 20 کرکٹ میں‌ ٹیم 15 رنز پر ڈھیر

    بگ بیش لیگ کے دوسرے میچ میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم 15 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہینری تھورٹن کو پانچ وکٹیں‌ حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    آسٹریلیا کی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکر نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے 140 رنز کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم 15 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

    سڈنی کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ ہوسکا۔

    اوپنرز الیکس ہیلز اور میتھیو گلکس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، رائیلی روسو 3 رنز بناسکے، جیسن رنگا بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین روانہ ہوئے۔

    کرس گرین اور گریندر سندھو بھی بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنے، اولیوس ڈیوس ایک برینڈن ڈوجیٹ 4 رنز بناسکے۔

    ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کی جانب سے ہینری تھورٹن نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ویس ایگر چار اور میتھیو شورٹ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    واضح‌ رہے کہ یہ بگ بیش لیگ میں‌ کسی بھی ٹیم کا آل آؤٹ ہونے کا سب سے کم اسکور ہے،اس سے قبل 2015 میں میلبرن رینیگیڈز کی ٹیم 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

  • سڈنی تھنڈرزنے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، میلبرن اسٹارزکوشکست

    سڈنی تھنڈرزنے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، میلبرن اسٹارزکوشکست

    میلبرن : سڈنی تھنڈرز نے میلبرن اسٹارز کو تین وکٹ سے ہراکر بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ عثمان خواجہ میچ اورکرس لین ٹورنامنٹ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ سڈنی تھنڈرزکے حق میں گیا۔ سڈنی تھنڈرزنے میلبرن اسٹارزکا ایک سو ستتررنزکا ہدف حاصل کرکے بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    میلبرن اسٹارزکو لیوک رائٹ اورکیون پیٹرسن نے جارحانہ آغازفراہم کیا۔ کیون پیٹرسن نےدھواں دھار چوہتر رنزبنا کرمیلبرن اسٹارزکے اسکورکو ایک سو چہتررنزتک پہنچایا۔

    جوابی وارمیں سڈنی تھنڈرزکے عثمان خواجہ اورجیک کیلس نو اوورز میں چھیاسی رنزکا طوفانی آغازفراہم کیا۔ عثمان خواجہ کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

    سڈنی تھنڈرزنے گرتے پڑتے آخری اوور میں سات وکٹ پرمطلوبہ ہدف حاصل کرکے پہلی بار بگ بیش کاٹائٹل اپنے نام کیا۔