Tag: sydney

  • دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کا سلسلہ جاری

    دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کا سلسلہ جاری

    دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کا سلسلہ جاری ہے، سالِ نو کے موقع پر ہر سو خوشیوں کی بہاریں ہیں۔

    وقت کی سوئی نے جیسے ہی دو ہزار پندرہ کی سوئی کو چھوا تو دنیا کے بیشتر ممالک میں لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، دو ہزار پندرہ کا استقبال نہایت پُرجوش انداز میں کیا گیا، دو ہزار چودہ کا آخری سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں غروب ہوا۔

    سال ِ نو کی تقریبات کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی سے ہوا، جیسے ہی گھڑی نے بارہ بجائے رات میں دن کا سماء پیدا ہوگیا،  نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں نئے سال کا استقبال ہوا۔

      دوہزار پندرہ کی آمد کا استقبال سڈنی میں آسمان پر رنگوں کی بہاریں تھیں، آتشبازی کا ایسا مظاہرہ کیا گیا کہ آنکھیں دنگ رہ گئیں۔

    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہزاروں افراد نے فضاء میں غبارے چھوڑ کر نئے سال کو خوش آمدید کہا، دبئی کے برج الخلیفہ پر سال نو کا استقبال کرنے کیلئے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، رات کے بارہ بجتے ہی دنیا کے بلند ترین ٹاور سے رنگ ونور کا سیلاب امڈ آیا، جس نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔

    سال نو کی آمد پر ہانگ کانگ ، بیجنگ اور ماسکو میں بھی آتشبازی نے آسمان پر دلفریب رنگ بکھیر دیئے، دو ہزار چودہ اپنے دامن میں دہشت گردی، ظلم و جبر ،غربت وافلاس اور ناانصافی لئے بیت گیا، دو ہزار پندرہ کا آغاز امیدوں آرزووں اور اس دعا کے ساتھ کہ نیاسال امن وترقی کی نوید لائے۔

  • سڈنی: 2مسلح افراد نے کیفے میں موجود لوگوں کو یرغمال بنالیا

    سڈنی: 2مسلح افراد نے کیفے میں موجود لوگوں کو یرغمال بنالیا

    سڈنی: دو مسلح ا فراد نے متعدد افراد کو کیفے میں یر غمال بنالیا، ایک مسلح شخص نےکیفے کی کھڑکی پر داعش کا پرچم لہرا دیا، پولیس کی جانب سے یرغمالیوں کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع کیفے میں دو مسلح افراد نے وہاں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنالیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو مسلح افراد نے کیفے میں موجود تقریبا بیس افراد کو یرغمال بنالیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کیفے کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    کیفے سے ملحقہ عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے، کیفے میں موجود مسلح افراد جانب سے کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نےکیفے کی کھڑکی پر داعش کا پرچم لہرا دیا ہے ، یرغمالیوں کی بازیابی کے لئے سڈنی پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

  • سڈنی : زخمی آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز چل بسے

    سڈنی : زخمی آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز چل بسے

    سڈنی: زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا زخمی آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز چل بسے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیر کو شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران سرپر گیند لگنے سے زخمی ہونیوالےآسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز دم توڑ گئے ہیں، کھیل کے دوران جان سے جانیوالے آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز کی عمر 25برس تھی ۔

    آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوزا کے سر پر شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ کے دوران نیو ساؤتھ ویلز کے بولر شان ایبٹ کا باؤنسر لگا تھا، جس سے وہ پچ پر گر پڑے تھے، انھیں فوراً ایمبولنس پر ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے۔ حادثہ کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا ہے، ہیوز تین روز تک سڈنی کے سینٹ ونسٹ اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج رہے، ڈاکٹرز نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ڈاکٹرز نے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے اہم قرار دیئے تھے، اسپتال کے ترجمان ڈیوڈ فیکٹر کا کہنا تھا کہ ہیوز چوٹ کافی گہری تھی، اس لئے انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔

    فل ہیوز نے 2009 سے سنہ 2013 کے درمیان 26 ٹیسٹ ميچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے تین سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے، ہیوز نے گذشتہ مہینے پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ایک روزہ میچوں میں شرکت کی تھی۔

  • آسٹریلیا : فلم اَن بروکن کی تشہیری محفل

    آسٹریلیا : فلم اَن بروکن کی تشہیری محفل

    سڈنی: آسٹریلیا میں ہالی ووڈ کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم اَن بروکن کی تشہیری محفل سج گئی ہے، تقریب سڈنی میں ہوئی جس میں ہدایتکارہ انجیلینا جولی نے فلم کے بارے میں آگاہ کیا۔

    ہالی ووڈ کی ایکشن اور سنسنی خیز فلم کی تشہیر کیلئے سڈنی میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں انجلینا جولی نے فلم کی خصوصیات اور انفرادیت پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا، بائیوگرافیکل فلم ان بروکن لوئس زیمپرینی نامی امریکی اولمپک رنر کی حقیقی زندگی پر بنائی گئی ہے۔

    جسے جاپانی فوج جنگی قیدی بنا لیتی ہے، فلم میں اولمپک رنر سے قیدی بننے تک کے سفرکو خوبصورتی کے ساتھ عکس بند کیا گیا ہے ،ایکشن سے بھرپور یہ فلم پچیس دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔