Tag: Syed Ali Gilani arrested

  • سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا، گیلانی گرفتار

    سری نگر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا، گیلانی گرفتار

    سری نگر: کشمیریوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیا، قابض فورسز کے لاٹھی چارج سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے مظالم کے باوجود پاکستان زندہ آباد کے نعروں کی گونج میں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا، سری نگر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تین بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف احتجاج دوران مظاہرین نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے اور مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرادیئے ۔

    کشمیریوں کی یہ ادا بھارتی فوج کو ایک آنکھ نہ بھائی، قابض فوج پر امن مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، وحشیانہ تشدد اور لاٹھی چارج سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے احتجاج سے پہلے ہی بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر: کشمیری رہنماء علی گیلانی گھر میں نظر بند

    مقبوضہ کشمیر: کشمیری رہنماء علی گیلانی گھر میں نظر بند

    مقبوضہ کشمیر: انتظامیہ نے بزرگ رہنماء علی گیلانی کو پاکستان کے حق میں منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت سے روکنے کے لئے گھر میں نظر بند کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری رہنماء علی گیلانی نے گذشتہ ہفتے پاکستان کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف سیمینار منقعد کرانے کا اعلان کیا تھا، علی گیلانی کو کل ہونے والے اس سیمینار میں شرکت سے روکنے کے لئے گھر پر نظر بند کردیا گیا۔

    سیمینار میں سکھوں اور عیسائی کمیونٹی کے نمائندوں کو بھی شرکت کرنا تھا۔

    واضح رہے کہ کشمیری رہنما علی گیلانی کی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں حریت کانفرنس کے رہنما مسرت عالم بھی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔