Tag: Syed Ali Zafar

  • حکومت شفاف انتخابات کےانعقاد کےلیےالیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی‘ علی ظفر

    حکومت شفاف انتخابات کےانعقاد کےلیےالیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی‘ علی ظفر

    اسلام آباد : نگراں وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات ونشریات سید علی ظفر نے کہا کہ حکومت منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کرے گی۔

    نگران وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قانونی اور آئینی طورپربا اختیار ادارہ ہے اور انتخابات کے لیے چاروں صوبوں میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    سید علی ظفر کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، نگران حکومت عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے پرپوری توجہ دے گی۔

    نگران وزیراطلاعات ونشریات کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پاک فوج کی مدد طلب کرلی۔

    سید علی ظفرکا مزید کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں چاہتی ہیں کہ ملک میں انتخابات نہ ہوں تاہم سیکیورٹی اداروں کی معاونت سے مخالف قوتوں کو شکست ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نگران وزیراطلاعات ونشریات سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن کےالتواء کا کوئی جواز نہیں، پرامن، شفاف اور بروقت انتخابات کا یقین دلاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کےتحت اب تک 50 ارب روپے وصول ہوئے‘ علی ظفر

    ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کےتحت اب تک 50 ارب روپے وصول ہوئے‘ علی ظفر

    اسلام آباد: نگراں وزیراطلاعات سید علی ظفرکا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت اب تک 50 ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات ونشریات سید علی ظفر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کا مقصد پاکستانی شہریوں کو غیراعلانیہ اثاثوں کو دستاویزی شکل دینا ہے۔

    انٹرویو کے دوران پٹرولیم مصنوعات سے متعلق سوال پر انہوں نےکہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں اضافے کو مدنطررکھ کرکیا گیا ہے۔

    افغان پناہ گزینوں کے پاکستان میں قیام سے متعلق سوال پر نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ اس میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

    سید علی ظفر نے انٹرویو میں کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے دی گئی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

    نگراں وزیراطلاعات نے گرے لسٹ سے متعلق کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے باہرنکلنے کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی طرف سے دیے گئے 26 نکات پرعملدرآمد کی کوشش کرے گا۔

    انہوں نے الیکشن 2018 کے حوالے سے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بین الاقوامی مبصرین کو پاکستان میں انتخابی عمل کی نگرانی کی مکمل آزادی ہوگی۔

    نگراں حکومت نے ایمنسٹی اسکیم میں ایک ماہ کی توسیع کردی

    خیال رہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں ایک ماہ کے لیے توسیع سے متعلق صدرممنون حسین کوسمری ارسال کی گئی تھی جس پرانہوں نے دستخط کردیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔