Tag: Syed Areeb Ahmad

  • شہید سید اریب احمد کا جسد خاکی آج صبح کراچی پہنچے گا

    شہید سید اریب احمد کا جسد خاکی آج صبح کراچی پہنچے گا

    کراچی : سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید سید اریب احمد کا جسد خاکی نیوزی لینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ کردیا گیا، آج صبح کراچی پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید اریب احمد کا جسد خاکی آج پاکستان لایا جائے گا، شہید کی نماز جنازہ و تدفین آج ہی کی جائے گی۔

    کراچی ایئرپورٹ منیجر کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ کارگو پر جسد خاکی وصول کرنے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    میت غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے سکس ڈبل زیرو کے ذریعے صبح دس بجے کراچی پہنچے گی، سول ایوی ایشن کے مطابق شہید سید اریب احمد کی میت گھر تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے۔

    جسد خاکی ایئرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ ایف بی ایریا پہنچایا جائے گا۔ شہید کی نمازجنازہ سہ پہر تین بجے سنگم گراؤنڈ دستگیر نو نمبر میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔

    سید اریب احمد کے بارے میں ان کے ایک رشتے دار محمد مظفر نے میڈیا کو بتایا کہ’وہ ہمیشہ سے ایک دین دار لڑکا تھا، نماز کی پابندی کرتا اور پڑھائی اس کے لیے پہلی ترجیح تھی۔

    اریب نے حال ہی میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور اس کے بعد بہتر مستقبل کی تلاش میں نیوزی لینڈ روانہ ہوئے وہ اپنے والدین کے ایک ہی بیٹے تھے اور ان کی ایک چھوٹی بہن ہیں۔

  • کرائسٹ چرچ میں شہید سید اریب احمد کا جسد خاکی پیر کو پاکستان لایا جائے گا

    کرائسٹ چرچ میں شہید سید اریب احمد کا جسد خاکی پیر کو پاکستان لایا جائے گا

    کراچی : کرائسٹ چرچ میں شہید سید اریب احمد کا جسد خاکی 25مارچ کو پاکستان لایا جائے گا، شہید کی نماز جنازہ تدفین اسی روز کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے تعلق رکھنے والے سید اریب احمد جو گزشتہ دنوں سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہوگئے تھے ان کا جسد خاکی 25مارچ کو واپس وطن لایا جائے گا۔

    اریب کا جسد خاکی صبح ساڑھے10بجے پرواز ای کے600سے کراچی لایا جائے گا، شہید اریب کا جسد خاکی ایئرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ ایف بی ایریا پہنچایا جائے گا۔

    اریب کی نمازہ جنازہ 25مارچ کو سہ پہر3بجے دستگیر نمبر نو میں ادا کی جائے گی، شہید سید اریب کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔

    کراچی سے نیوزی لینڈ جانے والے سید اریب احمد کے بارے میں ان کے ایک رشتے دار محمد مظفر نے بتایا کہ’وہ ہمیشہ سے ایک دین دار لڑکا تھا، نماز کی پابندی کرتا اور پڑھائی اس کے لیے پہلی ترجیح تھی۔

    مزید پڑھیں: کرائسٹ چرچ حملے میں شہید باپ بیٹے نعیم رشیداورطلحہ کوسپردخاک کردیا گیا

    اریب نے حال ہی میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طور پر اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور اس کے بعد بہتر مستقبل کی تلاش میں نیوزی لینڈ روانہ ہوئے وہ اپنے والدین کے ایک ہی بیٹے تھے اور ان کی ایک چھوٹی بہن ہیں۔