Tag: syed khursheed shah

  • خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پے رول پر رہا کر دیا گیا

    خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پے رول پر رہا کر دیا گیا

    سکھر : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو بھتیجے کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پیرول پر جیل سے رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یپلزپارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے غلام مرتضیٰ شاہ علالت کے بعد انتقال کر گئے، جس کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پی پی رہنما نے پیرول پر رہائی کے لئے درخواست جمع کروائی۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے خورشید شاہ کی رہائی کے لیے حکم جاری دیا ، جس کے بعد رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو 48 گھنٹوں کے لیے پے رول پر رہا کردیا گیا۔

    دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کیخلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ، خورشید شاہ اور دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت کو بتایا کہ خورشیدشاہ بھتیجے کے انتقال کی وجہ سےپرول پررہاہیں جبکہ ریفرنس میں شامل خورشیدشاہ کےبیٹےایم پی اےفرخ شاہ بھی پرول پر ہیں۔

    خیال رہے خورشیدشاہ سمیت18 افراد پرایک ارب 23کروڑ کاریفرنس دائرہے اور وہ 21ماہ سےزیرحراست ہیں جبکہ ایم پی اے فرخ شاہ گزشتہ 4 روزسے زیرحراست میں ہیں۔

  • قومی اسمبلی کا اجلاس: اسپیکر کا گھیراؤ، پی ٹی آئی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

    قومی اسمبلی کا اجلاس: اسپیکر کا گھیراؤ، پی ٹی آئی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑی دیں، اسپیکر کی نشست کا گھیراؤ کیا جس پر اسپیکرایازصادق نے اجلاس پندرہ منٹ کےلیے ملتوی کردیا اور نشست چھوڑ گئے، خورشید شاہ نے بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری رہا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خورشید شاہ کی تقریر کے بعد اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے حکومتی بینچ سے خواجہ سعد رفیق کو پوائنٹ آف آرڈر پر تقریر کرنے کی اجازت دینے پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج شروع کردیا، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی گئی، اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے جا کر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جس کے باعث خواجہ سعد رفیق کو اپنی تقریر روکنا پڑی۔

    اسپیکر ایازصادق کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف آرڈر پر پہلے اپوزیشن لیڈر نے بات اب حکومتی رکن کی باری ہے اس کے بعد آپ کو بھی موقع دیا جائے گا لیکن مشتعل پی ٹی آئی کے اراکین نہ مانے اور مطالبہ کیا کہ پہلے پوری اپوزیشن کو بات کرنے دی جائے بعدازاں حکومتی رکن کو ایک ہی بار بولنے کا موقع دیا جائے ہر تنقید کے بعد نہیں جواب میں اسپیکر اپنے موقف پر قائم رہے کہ پہلے سعد رفیق بات کریں گے بعدازاں پی ٹی آئی ارکان جس پر تنازع بڑھ گیا۔

    خواجہ سعد رفیق کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑی دیں، اسپیکر کی نشست کا گھیراؤ کیا جس پر اسپیکرایازصادق نے اجلاس پندرہ منٹ کےلیے ملتوی کردیا اور نشست چھوڑ گئے۔

    قبل ازیں اپنی تقریر میں  قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر اس کے اندر سے ہی حملہ ہو رہا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو کیوں متنازع بنایا جا رہا ہے، وہ پورے پاکستان کے چیف جسٹس ہیں، آج پاکستان کا وزیر اعظم ایک قطری شہزادے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ جھوٹ ایک لعنت ہے، اس سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں لیکن وزیراعظم آج اس ایوان میں آکر جھوٹ بولتے ہیں،وزیراعظم کو یہ خیال ہونا چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کی پیداوار ہیں، پارلیمنٹ نے ہی ان کی اہمیت کو تسلیم کروایا،  جھوٹ چاہے خورشید شاہ بولے یا کوئی اور یہ مقدس ایوان ہے یہاں جھوٹ بولنے سے اس ایوان کا استحقاق مجروح ہورہا ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ کا رتبہ سب سے زیادہ ہوتا ہے، ایوان عدلیہ اور عدالت سے زیادہ مقدس ہے، اس ایوان کو بچانے کے لیے اپوزیشن نے ہر دور میں اہم کردار ادا کیا۔

    مزید پڑھیں : خورشید شاہ نے نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

    خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے یہاں پر کہے گئے ایک ایک لفظ کی اہمیت ہوتی ہے، ایوان بڑی قربانیوں اور مشکلوں سے حاصل ہواہے، یہی ایوان آئین بناتا ہے ادارے اس سے جنم لیتے ہیں ،ہماری پارٹی نے اس ایوا ن کے لیے ڈنڈے کھائے جیل میں گئے، ضرورت پڑنے پر گولیاں بھی کھائیں۔

    خورشید شاہ کی جانب سے پاناما کیس پر اظہار خیال کیا گیا تو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خورشید شاہ کو پاناما کیس کے معاملے پر بات کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت اور کہا کہ پاناما کا معاملہ عدالت میں ہے۔ اس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا پارلیمنٹ سپریم ہے جو عدالت سے زیادہ مقدس ہے۔

    خورشید شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کو سیاسی قرار دینا افسوس ناک ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ کیا سیاست جھوٹ ہے؟۔ سیاست خدمت اور عبادت ہے جبکہ سیاست کو جھوٹ سمجھنے والے آمریت کی سوچ رکھتے ہیں۔

  • ہندوستان ہمیشہ پاکستان کو ڈسٹرب کرنے کی سازشیں کرتا ہے، خورشید شاہ

    ہندوستان ہمیشہ پاکستان کو ڈسٹرب کرنے کی سازشیں کرتا ہے، خورشید شاہ

    سکھر:خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ کے حوالے سے پاکستان کو چاہئے کہ انٹر نیشنل دباﺅ ڈالیں ہندوستان ہمیشہ پاکستان کو ڈسٹرب کرنے کی سازشیں کرتا ہے ،ریڈ زون تک دس سے گیارہ ہزار بندے کیسے پہنچے اس بات کا حکومت کو جواب دینا ہو گا۔

    قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا سوئیٹ ہوم سکھر میں آٹھ بچوں کی سالگرہ تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور سانحہ کے بعد شروع کیا گیاآپریشن اگر سیاست کی نظر ہوا تو سندھ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ وہ حکومت کرے وزیر اعظم پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اور ہر ووٹر کے وزیر اعظم ہیں حکومت نے پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی عدالتوں کو پرویزمشرف کی ضرور ت ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں اب بھی کم ہیں اگر حکومت چاہے تو پیٹرول چار روپے اور ڈیزل آٹھ سے دس روپے کم کر سکتی ہے حکومت کو چاہئے کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائے پیسہ کمانے کے اور بھی طریقے ہیں۔

  • مصطفٰی کمال کی واپسی سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، خورشید شاہ

    مصطفٰی کمال کی واپسی سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورپیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مصطفٰی کمال کی واپسی سے کچھ نہیں ہونے والا لیکن میرا خیال ہے کہ کچھ اور شخصیات بھی سامنے آئیں گی۔

    یہ بات انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ رحمان ملک تقریر لکھ کر دیتے تھے تو پڑھنے والے بھی یہی تھے۔

    انہوں نے کہا کہ 90ءکی دہائی میں ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ایم کیو ایم ایک بارپھر ابھری،دو چار لوگ اور بھی چلے جائیں تو پارٹی ختم نہیں ہوتی ۔

    انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ کا اونٹ اسٹیبلمشنٹ کی طرف بیٹھا ہے۔ خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ کہانی کے پیچھے صرف مصطفیٰ کمال نہیں ،دوچاربڑی شخصیات اوربھی ہوں گی۔

    میراتجربہ کہتاہے کہ کچھ نہیں ہوگا اورکوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں کی بات ہے گرد جلد بیٹھ جائےگی۔