Tag: Syed Naveed Qamar

  • بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا، نوید قمر

    بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا، نوید قمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔

    وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ایل سیز کی پابندیاں ختم ہو جائینگی۔

    وزیر تجارت نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ایل سیز کھلنا شروع ہونگی خام مال دستیاب ہوگا، خام مال کی دستیابی سے برآمدات بڑھنا شروع ہو جائے گی۔

    ‘آئی ایم ایف پروگرام 9 ویں سے 11ویں جائزہ کے بغیرختم ہوسکتا ہے’

    نوید قمر نے کہا کہ پرتعیش اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ سے ختم ہوگئی ہے، کار ڈیلرز عوام کو سستی گاڑیاں فراہم کریں۔

    وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ اگر کمپنیوں نے قیمت کم نہ کی تو حکومت اقدامات اٹھائےگی، چاہتے ہیں ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچے۔

  • آئی ایم ایف معاہدے کے بعد زرمبادلہ ذخائر تیزی سے بڑھیں گے: وفاقی وزیر

    آئی ایم ایف معاہدے کے بعد زرمبادلہ ذخائر تیزی سے بڑھیں گے: وفاقی وزیر

    واشنگٹن: وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد زرمبادلہ ذخائر تیزی سے بڑھیں گے، مذاکرات کی کامیابی سے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر نے واشنگٹن میں پاک امریکا ٹیفا اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیفا اجلاس میں زراعت، ٹیکنالوجی اور دیگر اہم معاملات پر بات ہوئی۔

    نوید قمر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے، پاکستان اس وقت بہت زیادہ معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ امریکا پاکستانی برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے، ہمیں برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد زرمبادلہ ذخائر تیزی سے بڑھیں گے، مذاکرات کی کامیابی سے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے کپاس کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی، اس وقت کپاس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا سے تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری طبقے کو مراعات فراہم کریں گے، توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کے لیے یو ایس ایڈ پروگرام پر مثبت پیش رفت ہوگی۔