Tag: syed noor

  • سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں میرا کیرئیر تباہ کردیا: ریشم

    سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں میرا کیرئیر تباہ کردیا: ریشم

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے ہدایت کار سید نور پر ان کا کیرئیر ختم کرنے کا سنگین الزام عائد کردیا۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکاری چھوڑنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کار سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں میرا کیرئیر تباہ کرنے کی کوشش کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکارہ ریشم نے کہا کہ سید نور نے میں نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی، ہر اَیری غَیری فلم کرلی، ہاں میں نے کی، لیکن یہ بتائیں انڈسٹری میں کس نے نہیں کی؟، ثابت کریں کہ کس نے برا کام نہیں کیا، میں تو تسلیم کرتی ہوں کہ میں نے برا کام کیا ہے لیکن یہ لوگ نہیں مانتے، پیروں پر کلہاڑی میں نے نہیں آپ نے (سید نور نے) ماری ہے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے مزاج کے ہدایت کار صرف سید نور تھے، انہوں نے فیوریٹ ازم کی وجہ سے مجھے کام دینا بند کر دیا، کیونکہ انہیں صائمہ جی سے محبت ہوگئی تھی، محبت تو انسان کو کسی سے بھی ہوسکتی ہے لیکن کام میں اس طرح کوئی نہیں کرتا۔

    ریشم کا کہنا تھا کہ مجھے اگر کوئی یہ نتائے کہ مجھے کس کے ساتھ کام کرنا ہے اور کس کے ساتھ نہیں تو پھر میں اپنے کام کے ساتھ مخلص تو نہیں ہوا، مجھے نقصان پہنچایا گیا، خدا کی قسم مجھے سید نور نے نقصان پہنچایا۔

    ریشم کے کا کہنا ہے کہ مجھے مختلف پروجیکٹس میں سائن کیا گیا اور کیمیو کردار دیا گیا، مجھے کہا گیا کہ فلم میں آپ کا اور صائمہ کا کردار برابر ہوگا، لیکن فلم میں میرے گانے کم کر دیئے گئے، جب فلم میں ایک ہیرؤن کی مانگ زیادہ ہے، تو آپ اسے کیسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    اداکارہ نے فلم ’دل کچ دا کھڈونا‘ کے سیٹ پر پیش آںے والا قصہ بھی سنایا اور کہا کہ جب سید نور سے بات کرنی چاہئی تو انہوں نے مجھے فلم کے سیٹ پر بےعزت کیا اور کہا تمہاری فلم دیکھنے کون آئے گا؟۔

    اداکارہ ریشم نے مزید کہا کہ لیکن پھر اسی وقت ایک صاحب آئے اور سید نور سے اسی فلم کے حوالے سے، جس پر انہوں نے مجھے بے عزت کیا تھا، کہا کہ سید صاحب ریشم کو اس کا ایڈوانس دیں، سید نور نے مجھے اسی پنجابی فلم میں بہت نقصان پہنچایا۔

  • ’ٹک ٹاکر جنت مرزا میں فلمی ہیروئن بننے کی۔۔۔‘ معروف فلم ساز نے کیا کہا؟

    ’ٹک ٹاکر جنت مرزا میں فلمی ہیروئن بننے کی۔۔۔‘ معروف فلم ساز نے کیا کہا؟

    معروف فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا میں فلمی ہیروئن بننے کی خواہش ہی نہیں تھی۔

    گزشتہ دنوں معروف فلم ساز سید نور نے ایک بوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کے ساتھ پنجابی فلم بنانے اور اس فلم کی ناکامیابی پر کھل کر بات کی۔

    سید نور نے کہا کہ جنت مرزا کے کروڑوں فالوورز ہیں اور وہ اچھی ٹک ٹاکر ہیں لیکن ان میں فلمی ہیروئن بننے کا جذبہ نہیں ہے۔

    سید نور نے کہا کہ مجھے ایسا لگا تھا کہ اگر میں کروڑوں فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر کو فلمی ہیروئن کاسٹ کروں گا تو ان کے لاکھوں فالوورز تو فلم دیکھنے آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور جنت مرزا کے فالوورز فلم دیکھنے نہیں آئے۔

    معروف فلم ساز نے جنت مرزا کی تعریف میں کہا کہ جنت مرزا ایک اچھے خاندان کی پڑھی لکھی بچی ہے لیکن ان میں فلمی ہیروئن بننے کا جذبہ نہیں ہے، اس لیے بھی ان کی فلم نہیں چلی۔

    انہوں نے دلیل دی کہ جنت مرزا سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، ان کے کروڑوں فالوورز ہیں، وہ اپنے کام سے مطمئن ہیں، اس لیے انہیں فلم میں کام کرکے مزہ بھی نہیں آیا اور ان کے لیے فلم بہت چھوٹی چیز تھی۔

    سید نور نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس فلم میں جنت مرزا کو بولڈ مناظر میں بھی نہیں دکھایا، کیوں کہ میں پہلے ہی ٹک ٹاکر کی فیملی سے وعدہ کر چکا تھا کہ اس فلم میں جنت مرزا کے بولڈ مناظر نہیں فلمائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سید نور نے جنت مرزا کے ہمراہ 2022 میں پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی کی تھی، جس میں صائمہ نور نے ٹک ٹاکر کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

    جنت مرزا کی مذکورہ پہلی فلم تھی، اس کے بعد وہ فلموں میں نظر نہیں آئیں اور ان کی پہلی فلم نے کوئی خاص کمائی بھی نہیں کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

  • فلمی صنعت کیلیے مراعات تو پہلے سے تھیں، سید نور

    فلمی صنعت کیلیے مراعات تو پہلے سے تھیں، سید نور

    کراچی : پاکستان میں فلم سازی کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے موجودہ حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے اسے ٹیکس فری قرار دیا ہے تاہم معروف ہدایتکار کا کہنا ہے کہ یہ مراعات تو ہمیں پہلے سے حاصل ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا پرید کانفرنس میں کہنا تھا کہ ملک میں سینما گھروں کی کم تعداد ترقی میں رکاوٹ ہے، فلم انڈسٹری کو دی جانے والے مراعات سے توقع ہے کہ آئندہ دس سال میں یہ شعبہ ہمسایہ ممالک کے مقابلہ میں ہوگا۔

    حکومت کے اس قدام پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کیا کہنا ہے اس حوالے سے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے اے آر وائی نیوز کے بروگرام باخبر سویرا میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ رعایت تو ہمیں پہلے سے میسر تھی لیکن بد قسمتی سے ہمارے یہاں زیادہ فلمیں نہیں بنیں اور اس کا فائدہ نہیں اٹھایا گیا اس کیلئے اس سے مزید بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سید نورکا ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پرچالان

    سید نورکا ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پرچالان

    لاہور: ٹریفک پولیس اہلکار نے معروف ہدایت کار سید نور کا قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس اہلکار نے معروف فلم ساز اور ہدایت کار کو تیز رفتاری کے سبب کینال روڈ پرڈاکٹرز اسپتال کے پاس روک لیا۔

    تیزرفتاری کے سبب معروف ہدایت کار کا 500 روپے کا چالان کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے ٹریفک وارڈنز اکمل برادران سمیت متعدد مشہور اور نامور شخصیات کے چالان کرچکے ہیں۔

  • پاک ایران مشترکہ فلمسازی کیلئےتقریب کا انعقاد

    پاک ایران مشترکہ فلمسازی کیلئےتقریب کا انعقاد

    کراچی: پاک ایران مشترکہ فلمسازی کے حوالے سے خانہ فرہنگ ایران میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لالی دوڈ کی نمائندگی ہدایتکارسید نور نے کی۔

    مختلف اقوام کے درمیان ثقافتی روابط کی تاریخ بہت ہی قدیم ہے۔ دانشور، اہل ثقافت، فنکار، محققین اوردنیا کی مختلف اقوام ان روابط میں پل کا کام کرتے ہیں اور اب لالی وڈ بھی ایران فلم انڈسٹری کے ساتھ مل کرکچھ ایسا ہی کرنے جارہی ہے۔

    پاک ایران فلم کے حوالے سے لاہورمیں ہونیوالی تقریب میں ڈی جی خانہ فرہنگ ایران اکبر برخرداری جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری کی طرف سے شومین ہدایتکار سید نور نے شرکت کی اور فلم کے میدان میں ایرانی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنےکافیصلہ کیا

    اس موقع پرجلد پاکستان میں ایران فلم فیسٹول کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا جس کی میزبانی پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کرے گی۔