Tag: Syed Qaim Ali Shah

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے کھلے گٹروں پرتصاویر کا سختی سے نوٹس لے لیا

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کھلے گٹروں پرتصاویر کا سختی سے نوٹس لے لیا

    کراچی : نوجوان کی گٹر مہم کام کرگئی۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنی تصاویرکھلے مین ہولز پردیکھ کر ایڈمنسٹریٹر پر برس پڑے۔ دو دن میں کھلے مین ہولز پر ڈھکنے لگانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نوجوان نے کراچی کے کھلے مین ہولزپر اسٹینل سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تصاویربنائیں اورویڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردیں۔

    سائیں نے دیکھا توآپے سےباہر ہوگئے، ذرائع کےمطابق ایڈمنسٹریٹرکراچی سجاد عباسی جوجرمنی میں تھے انہیں فون کرکے ڈانٹا۔

    اپنے غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گٹرکےڈھکن پرلوگ میرانام لکھ رہےہیں اورآپ کچھ نہیں کررہے۔ شہریوں کی پریشانی کا احساس کریں۔ قائم علی شاہ نےکہا کہ کیا گٹرکے ڈھکن بھی وزیر اعلیٰ لگائےگا؟

    سائیں نےایڈمنسٹریٹرکراچی کوتنبیہہ کی کہ دو دن میں شہرمیں تمام گٹروں کےڈھکن لگائےجائیں۔ دودن بعد انسپکشن ٹیم شہرمیں گٹروں کے ڈھکن چیک کرے گی۔

  • این اے 246: کیمرے اور بائیو میٹرک نظام نصب نہیں کرسکتے، قائم علی شاہ

    این اے 246: کیمرے اور بائیو میٹرک نظام نصب نہیں کرسکتے، قائم علی شاہ

    جامشورو : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں سی سی ٹی وی کیمراز اور بائیو میٹرک نظام نصب نہیں کر سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز نے کراچی میں ہونے والے ضنمی الیکشن میں حکومت کو سی سی ٹی وی کیمراز اور بائیو میٹرک نظام نصب کرنے کی تجاویز دی ہیں اور اس ضمن میں رینجرز نے الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کم وقت ہونے کی وجہ سے دونوں تجاویز پر عمل نہیں کیا جاسکتا اور اگر اس طرح کے اقدامات کئے گئے تو عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں ایسے اقدامات کے لئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے پاس وسائل ہی نہیں ہوں گے ۔

    یہ بات انہوں نے ضلع جامشورو میں سپرہائی وے پرعالمی ادارہ خوراک کی تنظیم کی جانب سے سندھ میں قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنے اور فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے ہیومینی ٹیرین ریسپانس فیسلیٹی ویئر ہاؤسیز کی پراوینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے حوالے کرنے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات کے دوران پاک فوج کو مقرر کرنے کا مطالبہ تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پر کیا جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ضمنی انتخابات کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کی گئی ہے اور حکومت سندھ کی اولین کوشش ہے کہ پُر امن طریقے سے شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور آپریشن کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ سندھ سے جرائم کی بیخ کنی کی جاسکے اور اس ضمن میں پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے بھی واضح ہدایت دیں ہیں کہ سندھ کے امن و امان پر کسی بھی قسم کی سودے بازی نہ کی جائے۔

  • خیرپور میں قبضہ مافیا کا راج، انتظامیہ خاموش

    خیرپور میں قبضہ مافیا کا راج، انتظامیہ خاموش

    خیر پور : وزیراعلیٰ سندھ  کے آبائی شہر خیرپور کےسیکشن تھانہ اور قبرستان سمیت اہم عمارتوں پرقبضہ مافیا نے ڈیرے جمالئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے شہرخیرپور میں لینڈ مافیانے اہم عمارتوں پر قبضہ کرلیا اور یہ سب کچھ انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہورہا ہے۔

    جس نےکمیشن لیکر سرکاری املاک سستے داموں فروخت کا کاروبار جمالیا۔اب خیر پور میں خیر سے خیر نام کی کوئی چیز نہیں۔

    جس کی مثال اے سیکشن تھانہ ہے۔ جہاں پولیس اسٹیشن کی زمین پر کمرشل پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ ریوینیو اور ایریگیشن کے پلاٹوں پر بھی شاپنگ پلازہ کھڑے کرلئے گئے۔

    سب کو معلوم ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کیا کر رہے ہیں؟  پر لب کسی کے آزاد ہی نہیں۔ شہرکےبےتاج بادشاہ نے زندوں کے ساتھ مُردوں کو بھی نہیں بخشا۔ قبرستان کو کمرشل پلازہ میں تبدیل کرنے کےلئے کرارے نوٹ پکڑ لئے گئے۔

    سول سوسائٹی اور وکلاء نےہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر  لے رکھا ہے اس باوجود  تعمیراتی کام زوروشور سے جاری ہے اور سرکار کی نظر میں خیرپور میں سب خیر ہی خیرہے۔

    کسی نے ٹھیک ہی تو کہا ہے کہ سائیں تو سائیں… سائیں کا شہربھی سائیں۔

  • سندھ میں ممکنہ سیلاب، وزیرِ اعلیٰ نے حفاظتی اقدامات ناکافی قرار دے دئیے

    سندھ میں ممکنہ سیلاب، وزیرِ اعلیٰ نے حفاظتی اقدامات ناکافی قرار دے دئیے

    کندھ کوٹ :وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےقادرپورلوپ بند پرکئے گئے حفاظتی کارروائیوں کو غیر تسلی بخش قراردےدیا، وہ ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر اقدامات کا جائزہ لینے  کے لئے کندھ کوٹ کشمورکاایک روزہ دورہ کر رہے تھے۔

    پنجاب میں غیر معمولی بارشوں کے پیش نظردریاؤں میں طغیانی ہے جبکہ سندھ میں بھی سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے جس کی پیش رفت کے لئے وزیراعلیٰ سندھ نے گڈو بیراج، کے ٹوڑی  بند اوراولڈ ٹوڑی بند کا معائنہ کیا۔

    وزیراعلیٰ نے قادرپور لوپ بند پر حفاظتی اقدامات کو غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سیلاب کے بعد محکمہ آبپاشی کو بے حساب فنڈز فرا ہم کئے گئے تھےمزید فنڈز آڈٹ کے بعدجاری کیے جائیں گے۔

    آبپاشی عملے نے دورے کے دوران وزیراعلیٰ کوسیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے  کئے گئے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی، کندھ کوٹ کے قریب گاؤں جام صوہارواور گھوڑا گھات بندسمیت نو مقامات کوحساس قراردےدیاگیا۔

  • پاک چین دوستی لازوال مثال ہے، آصف علی زرادری

    پاک چین دوستی لازوال مثال ہے، آصف علی زرادری

    بیجنگ :سابق صدر آصف علی زرادری کا کہنا ہے کہ گوادرپورٹ چین کودینادونوں ممالک کےدرمیان دوستی کی لازوال مثال ہے,، بیجنگ میں ہونے والی سندھ سرمایہ کاری بورڈاورچائناپاک اکنامکس ٹریڈکانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹوزرداری اور وزیراعلی قائم علی شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ قدرتی اورمعدنی وسائل سے مالا مال ہے ۔پاک چین دوستی پر انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ساٹھ سال پر مشتمل ہے ،دونوں ممالک اچھےمستقبل کیلئےمل کر بہترکردارادا کرسکتے ہیں ۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے دو طرفہ تجارت اہم ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کےتاجر برابری کی بنیاد پر حکومت سے مل کر تجارت کریں ۔

    چائنا اکنامکس کوآپریشن کے حکام نےسندھ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ۔ کانفرنس میں ایڈوائزر فنانس مراد علی شاہ اوردیگرحکام بھی شریک ہوئے ۔