Tag: syria blast

  • شام کے دارالحکومت میں خودکش دھماکہ ‘7افراد ہلاک

    شام کے دارالحکومت میں خودکش دھماکہ ‘7افراد ہلاک

    دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق شامی دارالحکومت دمشق کے مشہور تحریر اسکوائر کے قریب پولیس نے تین مشکوک گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر کار میں سوار ایک بمبار نے تحریر اسکوائر کے قریب پہنچ کو خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    دھماکےکےبعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ پولیس نے دیگر 2 گاڑیوں میں سوار خودکش بمباروں کی دھماکے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    پولیس کے مطابق تحریک اسکوائر کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں شام کے شہر قامشلی میں دو بم دھماکوں کے تنیجے میں چوالیس افراد جاں بحق اور ایک سو چالیس افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    شام میں کار بم دھماکہ،48افراد ہلاک


    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں ترک سرحد سے ملحقہ باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 48افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • شام : بس اسٹینڈ پر دھماکا، 43 افراد ہلاک

    شام : بس اسٹینڈ پر دھماکا، 43 افراد ہلاک

    دمشق: شام کےشمالی علاقےمیں بس اسٹینڈپرخودکش حملے کے نتیجے میں 43  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    شامی میڈیا کے مطابق اپوزیشن فائٹرز کے زیر اثر علاقے میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 43 ہوچکی ہے جب کے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا بس اسٹینڈ پر ہوا جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی اور اس کے بعد دور دور تک لاشیں بکھر گئی تاہم سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر مریضوں کو منتقل کیا۔

    دھماکا اس علاقے میں ہوا جہاں دہشت گردوں سے متاثر ہونے والے شامیوں کی بسیں گزر رہی تھیں، ان افراد کو جمعے کے روز حکومتی فورسز کی جانب سے علاقوں سے نکالا گیا تھا۔

    یاد رہے حکومت اور باغیوں کے درمیان لوگوں کی نقل مکانی کے معاہدے کے تحت حکومت کے حامی تقریباً 5 ہزار افراد کو لے کر جانے والی بسیں حلب شہر کے کنارے پر پھنسی ہوئی تھیں۔

  • دمشق اور ترکی کی سرحد کے مابین بس پر خودکش حملہ، 35 باغی ہلاک

    دمشق اور ترکی کی سرحد کے مابین بس پر خودکش حملہ، 35 باغی ہلاک

    دمشق : شام کے شمالی علاقے میں بس پرخود کش حملہ کے نتیجے میں پینتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد باغی فوجیوں کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے شمالی سرحدی علاقے میں بس پر خود کش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اب تک پینتیس فراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بس میں حکومت مخالف فری سیرئین آرمی جوان سوارتھے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد باغی فوجیوں کی ہے۔

    ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق خودکش حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت جیش الحر کے ارکان کی ہے، یہ حملہ اس وقت ہوا، جب شمالی حلب میں اپوزیشن کے 600 جنگجو ایک نئی مہم پر جانے کی تیاری کررہے تھے، اس دوران خود کش بمبار ان کی صفوں میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    باغیوں کا دعویٰ ہے کہ بس پر خود کش حملہ شدت پسند تنظیم داعش نے کیا ہے۔ باغیوں کی بس حلب شہر کی طرف جا رہی تھی، جہاں حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان شدید چھڑپیں ہو رہی ہیں، خودکش دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔