Tag: Syria

شام سے متعلق تازہ ترین خبریں اور معلومات جاننے کے لئے اس ویب پیج پر آئیں

شام میں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے سے پہلے اور بعد کی خبروں کے لئے اس پیج پر آئیں

Syria News In Urdu

  • شام میں راکٹ حملہ، 40 افراد جاں بحق

    شام میں راکٹ حملہ، 40 افراد جاں بحق

    بیروت: مبصرین کے مطابق شام کی حکومتی افواج نے باغیوں کے زیرتسلط دمشق کے ایک بازارپرراکٹ حملہ کیا ہے جس میں 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    شام میں تعینات اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ترجمان رامی عبدالرحمن نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دمشق کے نواحی علاقے مشرقی گھاوٗٹا میں ہونے والے میزائل حملے میں 40 افراد ہلاک جبکہ 100 کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ راکٹ اور مارٹر حملے سے متاثرہ علاقے میں ابھی بھی آگ بھڑک رہی ہے اور مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔

    واضح رہےکہ شام میں جنگ کی آگ بری طرح بھڑک رہی ہے اور حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے آئے دن راکٹ حملے ہوتے رہتے ہیں جس کے سبب بے پناہ جانی نقصان ہورہا ہے۔

    مارچ 2011 میں شروع ہونے والے اس قضیے میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • روس کا شام میں زمینی فوج اتارنے کاکوئی ارادہ نہیں، پیوٹن

    روس کا شام میں زمینی فوج اتارنے کاکوئی ارادہ نہیں، پیوٹن

    ماسکو: روسی صر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس شام میں زمینی فوج تعینات نہیں کرے گا لیکن داعش کے خاتمے تک فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    روسی ٹیلیویژن پرنشر ہونے والے انٹرویو میں ان کا کہناتھا کہ ہمارہ شام میں زمینی فوج تعینات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اورہمارے شامی دوست اس بات سے واقف ہیں۔

    روسی میڈیا کی جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی جنگی طیارے شام کےشہر لاطاکیہ کے ائیر بیس پر اتررہے ہیں جہاں تیکنیکی عملہ ان طیاروں کے معائنے بعد ان کی کلئرینس دے رہا ہے۔

    روس نےایک بارپھر دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ شام میں داعش کے خاتمے تک فضائی حملے جاری رہیں گے۔

    صدر پیوٹن کا مزید کہناتھا کہ شام میں گزشتہ چارسال سے جاری جنگی بحران کےخاتمے کیلئے شامی صدربشارالاسدکی حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیا جائے گا۔

  • نیٹو نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرروس کی وضاحت مسترد کردی

    نیٹو نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرروس کی وضاحت مسترد کردی

    برسلز: نیٹو نے روسی طیاروں کی جانب سےترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کی جانب سے دی جانے والی وضاحت مسترد کردی۔

    نیٹو کا موقف تھا کہ روس شام میں اپنی زمینی فوج میں اضافہ کررہا ہے اور سمندروں میں بھی جگہ بنارہا ہے اس کا یہ موقف کہ غلطی سے فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی تسلیم نہیں کیاجاسکتا ہے۔

    ترکی کے صدر طیب اردگان نے تنبیہہ کی ہے کہ ان کے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرترکی کے صبر کا پیمانہ لبریزہورہا ہے۔

    برسلز میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی پر حملہ نیٹو پر حملہ ہے۔

    اس موقع پرنیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد کوملنے والی اتحاد کے مطابق روس شام میں بری افواج تعینات کررہا ہے اور بحیرہ روم میں اپنی بحری طاقت میں بھی اضافہ کررہا ہے۔

    دوسری جانب روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ شام میں داعش کے خلاف سرگرم روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم ترکی کی جانب سے تازہ الزامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو دو مرتبہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ترک حکومت نے روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاتھا۔

  • روس کی شام میں داعش کے 10 اہم ٹھکانوں پربمباری

    روس کی شام میں داعش کے 10 اہم ٹھکانوں پربمباری

    ماسکو: روسی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں داعش کے 10 اہم ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنانے کے دعویٰ کیا ہے۔

    روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حمیمم کے ہوائی اڈے سے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے مسلسل پروازیں جاری ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایس یو 34، ایس یو24 ایم اور ایس یو 25 جیٹ طیاروں نے کل 20 کاروائیاں کی ہیں جن میں دہشت گرد گروہ داعش کے 10 اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    منسٹری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایس یو 25 طیاروں نے عدلیب صوبے میں داعش کو ٹریننگ کیمپ اور اس سے ملحقہ بم ساز ورکشاپ کو بھی نشانہ بنایا جہاں خودکش جیکٹیں تیار کی جارہی تھیں۔

    مذکورہ صوبے میں جسر الشغر نامی علاقے میں روسی طیاروں نے دہشت گردوں کے آٹھ دیگر اہم ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

    دوسری جانب رقاء نامی صوبے میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بمباری کرکے تباہ کیا گیا ہے۔

    روسی فضائی افواج کی جانب سے یہ تمام کاروائیاں حمیم نامی ایئر بیس سے کی جارہی ہیں جوکہ بحیرہ روم کے کنارے لاتکیا نامی صوبےمیں واقع ہے۔

  • بیروت:شام میں روسی مداخلت اچھا اقدام ہے، حسن نصراللہ

    بیروت:شام میں روسی مداخلت اچھا اقدام ہے، حسن نصراللہ

    بیروت: لبنان میں حزب اللہ کےسربراہ سید حسن نصراللہ کہتے ہیں کہ شام میں روس کی مداخلت اچھا اقدام ہے۔

    لبنان کے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےان کاکہناتھا کہ روس نے شام میں جدید ہتھیاروں، جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ جس کاروائی کا آغازکیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشرق وسطیٰ میں داعش کی شکست نے امریکہ اوردوسری عالمی طاقتوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ شام میں امن قائم کرنے کیلئے روس کی مداخلت کا خیر مقدم کیا جائے۔

    واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش شام اور عراق کے بیشترعلاقوں میں قابض ہے اورعراق میں فوج کے ساتھ حسن نصر اللہ کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا بھی داعش کے خلاف برسرِ پیکار ہے اور امریکہ جانب سے بھئی داعش کے ٹھکانوں پرفضائی حملے جاری ہیں۔

    شام میں قائم بشارالاسد کی حکومت امریکہ کا تعاون حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد روس نے شامی تنازعے میں مداخلت کی ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق مارچ 2011 سے جنوری 2015 تک شام میں جاری جنگ میں ہلاک شدگان کی تعداد 220،000 تھی۔

  • برطانیہ 20 ہزار پناہ گزینوں کو پانچ سال کے لئے پناہ دے گا

    برطانیہ 20 ہزار پناہ گزینوں کو پانچ سال کے لئے پناہ دے گا

    لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کنگ سے متاثرہ 20 ہزار شامی شہریوں کو پانچ سال کے لئے برطانیہ میں پناہ دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے ہاوٗس آف کامن میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس قدم کے ذریعے ہم دنیا پر ثابت کریں گے ہمارا ملک ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے سرگرم رہتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اردن، لبنان، اور ترکی کے مہاجر کیمپوں میں مقیم افراد کو اپنے ہاں پناہ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے مہاجرین کو برطانیہ تک آنے کا محفوظ راستہ ملے گا بنسبت اسکے کہ وہ یورپ کے خطرناک راستوں پر سفر کریں۔

    مہاجرین کو پہلے سال برطانیہ کے غیر ملکی امداد کے بجٹ سے گزر اوقات کے لئے خرچہ دیا جائے گا۔

  • شام میں جیل پر باغیوں کا مارٹر حملہ،13افراد ہلاک

    شام میں جیل پر باغیوں کا مارٹر حملہ،13افراد ہلاک

    دمشق: شام میں باغیوں کے جیل پرمارٹر حملے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع جیل کو باغیوں نے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

    گولہ باری کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 60 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔

    انسانی حقوق کی مبصرتنظیم کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس سے قبل حملے میں بھی 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    دوسری جانب دمشق کے مغربی علاقوں میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

  • داعش کے خلاف مہم میں تیزی لائے گے: اوبامہ

    داعش کے خلاف مہم میں تیزی لائے گے: اوبامہ

    واشنگٹن: امریکی صدربراک اوباما کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک اورامریکی فضائی کارروائیوں کی مدد سے داعش کے شدت پسند گروپ کوخاصا کمزورکیا جاچکا ہے تاہم اس کا مکمل خاتمہ کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔

    واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ داعش نے ڈر، خوف،ظلم اورجبر کے ذریعے عراق اورشام میں دہشت گردی کا بازارگرم کیا ہوا ہے لیکن اب داعش کے خلاف برسرپیکارامریکی اتحاد شام میں اپنی فوجی مہم میں شدت لارہا ہے۔

    اتحادی ملکوں کی فضائی کارروائیوں سے داعش کو خاصا کمزور کیا جا چکا ہے تاہم اس کا مکمل قلع قمع کرنے میں ابھی وقت لگے گا۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی اسلام یا مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ غلط نظریات رکھنے والے گروہ کے ساتھ ہے، داعش کے ہاتھوں دنیا بھرمیں ہلاک ہونے والے زیادہ تر لوگ مسلمان ہیں، خطے میں داعش کا کوئی حامی نہیں، اکثرممالک نا صرف اس کے خلاف اتحاد میں شامل ہیں بلکہ اُسے ختم کرنے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

    داعش کو شکست دینے کے لیے امریکہ کو زمین پر ایک موثر شریکِ کار کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے امریکا شام میں اضافی فوج روانہ نہیں کرے گا لیکن وہاں کی اعتدال پسند حزب اختلاف کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گا۔

  • شامی اپوزیشن بشارالاسد کے خلاف سرجوڑکربیٹھ گئی

    شامی اپوزیشن بشارالاسد کے خلاف سرجوڑکربیٹھ گئی

    قاہرہ: مصرمیں شامی اپوزیشن سربراہان نے ملاقات کرتے ہوئے صدر بشارالاسد کی حکومت کےخاتمے اورشام میں جاری تنازع کا سیاسی حل نکالنے پراتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں حکومت مخالف رہنماؤں نےملاقات کی اورشام میں جاری تنازع کےسیاسی حل نکالنے کےلیےجنیوا معاہدے پرعملدرآمد کرتےہوئےپرمذاکرات جاری رکھنےپراتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ 2012 میں شام میں عبوری حکومت کےقیام کےلیے مذاکرات جاری رکھنے پرجنیوا میں معاہد کیا گیا تھا۔

    .اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ شامی صدر بشارالسد کا اقتدارکسی صورت قبول نہیں ہے

    اپوزیشن رہنماؤں کاکہنا تھاکہ مغربی ممالک کی معاونت حاصل نہیں ہے،شام کی صورتحال میں بہتری کے لیےمذاکرات کا آغاز کیاگیاہے۔

  • شام میں اتحادیوں کی بمباری، چھپن ہلاک

    شام میں اتحادیوں کی بمباری، چھپن ہلاک

    دمشق: شام میں حکومتی فوج اورامریکی اتحادی افواج کی داعش کے ٹھکانوں پربمباری سے چھپن افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    شامی فوج کےطیاروں نےاپوزیشن کےعلاقےصوبہ ادلیب پرفضائی حملہ کیاجس میں انچاس افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

    دوسری جانب امریکی سربراہی میں اتحادی ممالک نےصوبہ حلب کےگاؤں دالی حسن میں بمباری کی جس کےنتیجےمیں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

    گزشتہ برس سےاب تک شام میں داعش کےخلاف جاری امریکی اتحادی فورسزکی کارروائی کےنتیجےمیں کم ازکم ایک سو پچاس شہری ہلاک ہوچکےہیں تاہم اتحادی فورسزعام شہریوں کی ہلاکتوں کوماننےسےانکارکرتی چلی آئی ہیں۔