Tag: Syrian Airline

  • نجی ایئرلائن نے فضائی قوانین کی دھجیاں اڑادیں

    نجی ایئرلائن نے فضائی قوانین کی دھجیاں اڑادیں

    کراچی : مریضوں اور لاشیں لے جانے والی گاڑی (ایمبو لفٹر) اب مسافروں کیلیے کھانا لے جانے کے کام آنے لگی، نجی ایئر لائن نے عالمی فضائی قوانین کو پس پشت ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے والی نجی ائیر لائن سرین ائیر نے قوانین کی دھجیاں آڑا دیں، کیٹرنگ وین نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو جہاز تک پہنچانے والے ایمبو لفٹر کو جہازوں میں کھانا سپلائی کرنے کیلیے استعمال کرنا شروع کردیا۔

    سرین ائیر کا یہ اقدام فضائی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں پر مسافروں کیلئے دوران پرواز کھانا پہنچانے کیلئے ایمبو لفٹر کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سرین ائیر لائن کے پاس کیٹرنگ وین نہ ہونے کی وجہ سے ایمبو لفٹر استعمال کررہی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے جہازوں پر کھانا لوڈ کررہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمبو لفٹر کے ذریعے جہازوں میں کھانا سپلائی کرنا سنگین خلاف ورزی ہے۔

  • سیرین ایئرلائن تاحال اپنی پروازیں شروع نہ کرسکی

    سیرین ایئرلائن تاحال اپنی پروازیں شروع نہ کرسکی

    کراچی : نجی شعبے میں ممکنہ طور پر فضائی آپریشن کا آغا ز کرنے والی سیرین ایئر لائن کے عملے نے ایمرجنسی سے پہلے ہی ایمرجنسی نافذ کردی، سیرین ائرلائن کو اکتوبر 2016 سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنا تھا جو تاحال شروع نہ ہو سکا۔

    تفصیلات کے مطابق سیرین ایئر لائن کے پاس اکلوتے جہاز بوئنگ 737-800 کو کراچی ایئرپورٹ پر آپریشن کے لیے لایا گیا تھا، پارکنگ میں موجود جہاز کے عملے کی ناتجربہ کاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ طیارے کا ایمرجنسی ڈور خود بخود کھل گیا۔

    طیارے کا دروازہ خودبخود کھلنے کے بعد ایمرجنسی سلائیڈ بھی خود بخود کھل کر رن وے سے جا لگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیرین ایئر کے مزید دو طیارے آنے والے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی قوانین کے مطابق آپر یشن شروع کر نے کے لیے کسی بھی کمپنی کے پاس تین جہاز ہونا ضروری ہیں، مذکورہ ایر لائن کو ابھی تک ائروردیئنس سر ٹیفکٹ بھی نہیں مل سکا ہے۔

    یاد رہے کہ سیرین ائرلائن کو اکتوبر 2016 سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنا تھا جو تاحال شروع نہ ہو سکا۔