Tag: system

  • ایم کیوایم کی ارم عظیم فاروقی سندھ اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی

    ایم کیوایم کی ارم عظیم فاروقی سندھ اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی

    کراچی: ایم کیوایم کی ارم عظیم فاروقی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کی ارم عظیم فاروقی نے اپنےٹوئیٹ میں کہا کہ پارٹی میں موجودچند موقع پرستوں کےساتھ کام نہیں کرسکتی، الطاف بھائی نے عزت دی،ہمیشہ الطاف بھائی کی وفادار رہوں گی ۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے رافع حسین کے مطابق ارم عظیم فاروقی پارٹی کے چند لوگوں سے ناراض تھیں،جس سے دل برداشتہ ہوکے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ارم عظیم فاروقی سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن بنی تھیں۔

  • ایم کیوایم کاجنرل ورکرزاجلاس کل شام چھ بجےتک ملتوی

    ایم کیوایم کاجنرل ورکرزاجلاس کل شام چھ بجےتک ملتوی

    لندن:  الطاف حسین کہتے ہیں پارلیمینٹ کوطرزعمل ٹھیک کرنےکیلئے ایک ہفتہ دیتے ہیں ،طرزعمل ٹھیک نہ ہوا تواستعفے دیدیں گے،ایم کیوایم اراکین کو ڈپٹی کنوینئرکواستعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی، ایم کیوایم کاجنرل ورکرزاجلاس کل شام چھ بجےتک ملتوی کردیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں کہ کئی دنوں سے دھرنوں کی صورتحال دیکھ رہے ہیں، ایم کیو ایم کرپٹ اور بوسیدہ سسٹم کا حصہ نہیں بن سکتی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس عوام کے ساتھ دھوکاہے، ذرائع کے مطابق الطاف حسین پارٹی کے ذمے داروں کے غیر ذمے دارانہ رویئے سے پریشان ہیں اور پارٹی کی قیادت سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تفصیلات وہ جنرل ورکرز اجلاس میں پیش کریں گے ، ایم کیو ایم کا جنرل ورکرز اجلاس جمعے کی شام چھ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے رابطہ کیا اور ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

  • ایم کیوایم اسمبلیوں سے مستعفی ہوسکتی ہے، الطاف حسین

    ایم کیوایم اسمبلیوں سے مستعفی ہوسکتی ہے، الطاف حسین

     کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پارلیمنٹ نے اپنےطورطریقے ایک ہفتے میں تبدیل نہ کئے تو ان کی پارٹی کے ممبران اپنےاستعفے جمع کرادیں گے۔

    الطاف حسین نے لندن سے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کررہے تھے اور انہوں نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت دیں کہ وہ اپنے استعفے آج ہی پارٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت کے پاس جمع کرادیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس محض دکھاوا ہےاورانہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کرپٹ اور بوسیدہ سسٹم کا حصہ نہیں بن سکتی۔

    الطاف حسین کہتے ہیں کہ انتخابات پر کروڑوں نہیں اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں تو اسمبلیوں کا میلہ سجتا ہے لیکن یہاں موجود ستر فیصد لوگوں کو عوام کے مسائل کا ادراک نہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے دھرنوں کی صورتحال دیکھ رہا ہوں،غریبوں کےمسائل بڑھتےجارہےہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کوبےوقوف بنایاجارہاہے مشترکہ اجلاس حکمرانوں نے خود کو درست اور جمہوریت کا چیمپئن ثابت کرنے کے لیے ہے تاکہ فوج جمہوریت کے قریب نہ آئے اور ساری دولت ہمارے جیب میں آئے۔