Tag: T-20

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری کا عزم لئے گرین شرٹس آج میدان میں اترے گی

    ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری کا عزم لئے گرین شرٹس آج میدان میں اترے گی

    ڈھاکا: ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فیصلہ کن برتری کا عزم لئے گرین شرٹس آج پھر بنگال ٹائیگرز کے مدمقابل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جائےگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

    تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی

    گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اختتامی اوورز میں شاداب خان اور محمد نواز کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی۔

    شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 جب کہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیےتھے۔

  • ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

    ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں‌ پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے ہیں جب کہ محمد رضوان چوتھے نمبر پر آ گئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر ہیں، اور وہ پہلی پوزیشن سے صرف 11 پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔

    بابر اعظم نے 820 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن مستحکم کر لی ہے، تاہم انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    دوسری طرف اپنی حالیہ شان دار کارکردگی کے باعث وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں، انھوں نے 3 درجہ ترقی کے بعد یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔

    جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے 8 درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    بولرز رینکنگ

    بولرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی بھی ترقی ہوگئی ہے، شاہین آفریدی 11 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر پہنچے ہیں، بھارت کے خلاف شان دار اسپیل کی بدولت ان کے ریٹنگ پوائنٹس 596 ہوگئے۔

    قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پہلی بار ٹاپ ٹوئنٹی بولرز میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف مین آف دی میچ پرفارمنس کے باعث حارث رؤف نے 17 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

    رضوان کا نیا اعزاز، ویرات کوہلی ریکارڈ کا پاش پاش

    بولرز میں پہلی پوزیشن جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، اور دوسری پوزیشن سری لنکا کے وانندو ڈی سلوا کے پاس ہے، جب کہ افغانستان کے راشد خان تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن بنگلا دیش کے ثاقب الحسن کے پاس ہے، دوسری پوزیشن افغانستان کے محمد نبی، اور تیسری پوزیشن نمیبیا کے جے اسمتھ کے پاس ہے۔

  • انٹر میڈیا ٹی 20 ٹورنامنٹ، اے آر وائی نیوز نے ٹائٹل جیت لیا

    انٹر میڈیا ٹی 20 ٹورنامنٹ، اے آر وائی نیوز نے ٹائٹل جیت لیا

    کراچی: اے آر وائی نیوز نے انٹر میڈیا ٹی 20 ٹورنامنٹ ٹائٹل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے کراچی میں ہونے والا انٹر میڈیا ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں اے آر وائی نیوز نے آج نیوز کو 88 رنز سے شکست دی۔

    اے آر وائی نیوز نے پہلے کھیلتے ہوئے 215 رنز بنائے تھے، بدر عابدی نے شان دار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 67 رنز بنائے، بابر خان اور عتیق احمد نے 38-38 رنز بنائے۔

    جواب میں اے آر وائی نیوز کی تباہ کن بولنگ کے آگے مخالف ٹیم زیادہ مزاحمت نہ کر سکی، بولرز نے نپی تلی بولنگ سے آج ٹی وی کو 215 رنز کے تعاقب میں صرف 127 رنز تک ہی محدود کر دیا۔

    اے آر وائی کی جانب سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابر خان، عامر شیخ اور عدنان خان نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اے آر وائی نیوز نے جیونیوز کو ہرا دیا

    میچ کے اختتام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    واضح رہے کہ یہ ایونٹ حکومت سندھ کے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے اشتراک سے کھیلا گیا، 27 نومبر کو اے آر وائی نیوز نے سیمی فائنل میں جیو نیوز کو 9 وکٹوں سے ہرایا تھا، اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے 141 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر 10 اوورز میں ہی پورا کر لیا تھا۔

  • ہوم کراؤڈ کے سامنے کرکٹ کھیلنا پہلی مرتبہ گرین شرٹ زیب تن کرنے کے مترادف ہے، احمد شہزاد

    ہوم کراؤڈ کے سامنے کرکٹ کھیلنا پہلی مرتبہ گرین شرٹ زیب تن کرنے کے مترادف ہے، احمد شہزاد

    لاہور:سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کے لیے قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے احمد شہزاد ایک سال بعد قومی ٹیم کا حصہ بنے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہوم کراؤڈ کےسامنے کھیلنا پہلی بار گرین شرٹ پہننے جیسا تجربہ ثابت ہوگا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3ٹی20میچوں پرمشتمل سیریز 5سے 9اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ میں واحد سنچری اسکور کرنے والے احمد شہزاد نے آخری بار 13 جون 2018 کوز سکاٹ لینڈ کے خلاف قومی ٹی20کرکٹ ٹیم میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

    اوپنر نے 57 ٹی20 میچوں میں 1454 رنز بنارکھے ہیں۔26.43 کی اوسط سے اسکور کرنے والے احمد شہزاد کے کیرئیر میں 1 سنچری اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ورلڈ ٹی20 2014 میں بنگلہ دیش میں ڈھاکا کے خلاف 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے قومی کرکٹر اس طرز کی کرکٹ میں زمباوے کے خلاف ناقابل شکست 98 رنز بھی بنا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں 2سال قبل قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ الیون کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی20 میچ میں بھی احمد شہزاد نے 55 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

    اس موقع پر 27 سالہ قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کم بیک کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ ٹیم میں کم بیک کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔احمد شہزاد نے کہاکہ ٹیم میں واپسی کے لیے اعصابی مضبوطی درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دن ایک نیا دن ہوتا ہے،ٹیم سے دور رہ کر اپنی خامیوں پر قابو پانے کا موقع ملا۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والے اوپنر نے کہاکہ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا پہلی مرتبہ گرین شرٹ زیب تن کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا قذافی اسٹیڈیم کیساتھ بڑا گہرا تعلق ہےاور یہاں کھیلنے کا ہمیشہ لطف آتا ہے۔احمد شہزاد نے کہاکہ پاکستانی قوم کرکٹ سے بہت پیار کرتی ہے، اپنے ہم وطنوں کے سامنے کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

    انہوں نے کہاکہ بطور کرکٹر ہمیں میدان میں حوصلہ افزائی درکار ہوتی اور یہ پاکستان سے زیادہ ہمیں کہیں نہیں مل سکتی۔احمد شہزاد نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ امید ہے ٹی20 سیریز میں بھی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    انہوں نےکہاکہ یہ سیریز ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا بہترین توازن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔قومی کرکٹر کاکہنا ہے کہ ٹی20 کرکٹ میں سنچری سمیت بہترین ریکارڈ کے باوجود سری لنکا کے خلاف سیریز میں شمولیت ان کے لیے ایک نیا آغاز ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی فٹنس اور فارم کی بدولت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

  • آئی سی سی نےمینز، ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نےمینز، ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے میز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا جو آئندہ برس آسٹریلیا میں ہوگا۔

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 21 فروری 2020 سے 8 مارچ 2020 تک کھیلا جائے گا ایونٹ کی 10 ٹیمیں 23 میچز کھیلیں گی۔

    دوسری جانب مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد 18 اکتوبر2020 سے 15 نومبر 2020 تک ہوگا جس میں 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گے اور ایونٹ کے تمام میچز آسٹریلیا میں ہی کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں الگ الگ گروپ میں شامل ہیں گروپ ون میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، افغانستان اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 11 نومبر کو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل 12 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کا فائنل 15 نومبرکو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

  • سوئنگ کے سلطان کو کراچی کنگزمیں بطورصدرخوش آمدید، سلمان اقبال

    سوئنگ کے سلطان کو کراچی کنگزمیں بطورصدرخوش آمدید، سلمان اقبال

    سوئنگ کے سلطان کے نام سے شہرت کے حامل لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے پی ایس ایل کی سب سے پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز میں ٹیم کے صدر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کرلی۔

    کراچی کنگز کے مالک اور اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹ میں لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کو خوش آمدید کہتے ہوئے اعلان کیا کہ وسیم اکرم اب کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ سلطان آف سوئنگ ہی اب نئے کنگ ہوں گے ۔ وسیم اکرم نے کراچی کنگز میں بطور ٹیم صدر شمولیت اختیار کی ہے۔ یا درہے کہ پی ایس ایل کے سیزن۴ کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ سابقہ تینوں سیزن میں کراچی کنگز کرکٹ کے مداحوں کی فیورٹ ٹیم رہی ہے۔

    پاکستان کے مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکا آغاز25جنوری1985ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف آکلینڈ میں کیا۔

    وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 1984 سے 2003 تک 104 ٹیسٹ میچ سمیت 356 بین الاقوامی ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔

    وسیم اکرم کا شمار پاکستان کے بہترین فاسٹ باولرز میں بھی کیا جاتا ہے،وہ 1992 میں کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل رہے اور 1999 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

    وسیم اکرم 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد مئی 2003ء میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے، وسیم اکرم ان دنوں ملکی و غیر ملکی سپورٹس چینلز پر کمنٹیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    وسیم اکرم نے شنیرا تھامسن سے 2013میں دوسری شادی کی تھی ، اس سے قبل سال 2009 میں وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں جو کہ ان کے لیے ایک صدمہ تھا۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست دے دی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن کو دوسرے میچ میں 16 رنز سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

    دبئی میں اکستان اور ویسٹ انڈیز درمیان کھیلے جانے والے تین میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پاکستان کی جانب سے اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف اوپننگ کرنے آئے۔ تاہم شرجیل جلد ہی 2 کے انفرادی اسکور پر بدری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

    252579.3

    خالد لطیف نے 39 رنز بنائے، وہ رن آؤٹ ہو ئے جبکہ بابر اعظم 19 کے انفرادی اسکور پر بریتھویٹ کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    252622

    شعیب ملک 37 رنز بنا کر براوو کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، سرفراز 46 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عمر اکمل نے کوئی رن نہیں بنایا، مقررہ اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 4 کھلاڑی ے نقصان پر مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جواب میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو قابو کرلیا، اوپنرز نے جان چھڑائی تو مڈل آڈرنے بھی جان نہ لڑائی، سیمویلز، براوؤ اور کیرون پولارڈ کسی کا بلا نہ چل سکا۔

    DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - SEPTEMBER 24:  Andre Fletcher of West Indies bats during the second T20 International match between Pakistan and West Indies at Dubai International Cricket Stadium on September 24, 2016 in Dubai, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سنیل نرائن نے جان ماری لیکن بہت دیر ہوچکی تھی، پاکستان نے میچ سولہ رنز سے جیت کر ورلڈ چیمپیئن کےخلاف سیریز جیت لی۔

    DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - SEPTEMBER 24:  Sohail Tanvir of Pakistan celebrates after dismissing Evin Lewis of West Indies during the second T20 International match between Pakistan and West Indies at Dubai International Cricket Stadium on September 24, 2016 in Dubai, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)

    میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج ہم پاکستانی اسپینرز کو کھیلے کی کوشش کریں گے ۔

    پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کل کی جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں اور اہم گزشتہ میچ کی طرح آج بھی کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، فتح کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

     

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 161 رنز کا ہدف دے دیا

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 161 رنز کا ہدف دے دیا

    دبئی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ  میں پاکستان نے مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا ہے، پاکستان کے مقررہ بیس اوورز میں چار  کھلاڑی آؤٹ ہوئے،

    اس سے قبل ؤویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف اوپننگ کرنے آئے۔ تاہم شرجیل جلد ہی 2 کے انفرادی اسکور پر بدری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
    خالد لطیف نے 39 رنز بنائے، وہ رن آؤٹ ہو ئے جبکہ بابر اعظم 19 کے انفرادی اسکور پر بریتھویٹ کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    شعیب ملک 37 رنز بنا کر براوو کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سرفراز 45 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عمر اکمل نے کوئی رن نہیں بنایا۔

    ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’کل کھیلے جانے والے میچ میں گیند بہت زیادہ گھیلی ہوگئی تھی تاہم کل کی شکست سے سیکھنے کی کوشش کی ہے اور امید ہے آج ہم پاکستانی اسپینرز کو کھیلے کی کوشش کریں گے‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’پچ سلو ضرور ہے تاہم اس میں کوئی بہت مشکل نہیں ہے رات کو اوس کی وجہ سے گیند پھسلے گی اور یہ ہماری جیت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج ویسٹ انڈین ٹیم اپنا روایتی جارحانہ کھیل پیش کرے گی‘‘۔

    پڑھیں:  پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

     پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ’’کل کی جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں اور اہم گزشتہ میچ کی طرح آج بھی کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، فتح کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیم میں متخب کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سرفراز نے کہا کہ ’’اُن کی ابھی شادی ہوئی ہے اس لیے منتخب نہیں کیا گیا‘‘۔

    یاد رہے دو روزہ ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

     

  • پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا

    مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیوں کے مابین سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج بدھ کے روز اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کے بعد کل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا جس کی سربراہی وکٹ کیپر سرفراز کریں گے۔ سرفراز احمد کل اپنے کریئر میں پہلی بار بطور کپتان میدان میں اتریں گے اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین اوئن مورگن انگلش ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ۔

    ٹیسٹ ، ون ڈے کے کپتانوں مصباح الحق اور اظہر علی کے بعد کل ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کا امتحان ہے، آخری ون ڈے میں پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے کے بعد فتح اپنے نام کرنے والی شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کی آئی سی سی رینکنگ میں انگلش ٹیم پانچویں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے مابین 13 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے انگلینڈ نے 10 اور پاکستان تین میچز میں فاتح رہا ہے۔

  • میں ٹی ٹوئنٹی کا شیر ہوں، ، شاہد آفریدی

    میں ٹی ٹوئنٹی کا شیر ہوں، ، شاہد آفریدی

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ابھی ان میں دم ہے، وہ ایک سے دو سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

    غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ انجوائے کررہے ہیں، ابھی ان میں دم باقی ہے، آفریدی نے کہا کہ ان کا ون ڈے میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ان کی تمام تر توجہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر مرکوز ہے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں ٹی ٹوئنٹی کا شیر ہوں، فٹنس لیول زبردست ہے، ایک سے دو سال تک ریٹائرمنٹ کا فل الحال کوئی ارادہ نہیں، سیاست میں آنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر آفریدی نے کہا کہ سیاست میں آنے کا دل تو بہت چاہتا ہے لیکن بزرگ منع کررہے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے عبدالستار ایدھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی کی وفات پاکستان کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔

    محمد عامر کے بارے میں برطانوی میڈیا میں آنے والی منفی خبروں پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’محمد عامر کی عمر کم ہے لیکن وہ انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔‘برطانوی میڈیا کی ایسی خبریں انکی پرفارمنس پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔