Tag: T 20 Captain

  • ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کا نام ٹی ٹوینٹی کپتان کیلئے تجویز کردیا

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کا نام ٹی ٹوینٹی کپتان کیلئے تجویز کردیا

    لاہور : ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سوال پر ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطمئن نہ کرسکے، انہوں نے شاداب خان کا نام مستقبل کے کپتان کیلئے تجویز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پی سی بی لاہور آفس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ایم ڈی وسیم خان کی زیرصدارت ہوا، لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کنے اسکائپ کے ذریعےلندن سےاجلاس میں شرکت کی۔

    ذرائع کےمطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر،سابق چیف سیکٹر انضمام الحق اورکپتان سرفراز احمد نے کمیٹی کے سامنے اپنا مؤقف پیش کردیا۔ کپتان اور کوچ نے ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا۔ انضمام الحق نےکہا کہ بطور چیف سلیکٹرمیں نے اور پوری سلیکشن کمیٹی نے نیک نیتی کے ساتھ کام کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق کرکٹ کمیٹی کے ارکان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے سخت سوالات کیے، جس پرمکی آرتھر جوابات سے مطمئن نہ کر سکے۔

    کمیٹی نے سوال کیا کہ چیمپئنزٹرافی جیتنے والی ٹیم کی کارکردگی نیچے کیوں گئی ؟جس پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کارکردگی گرنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں فیلڈنگ اہم ہے۔

    اس کے علاوہ عالمی کرکٹ کپ میں بھی فیلڈنگ نے مایوس کیا، انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں کارکردگی سے مطمئن ہوں یہ مزید بہتر ہوسکتی تھی۔

    عالمی کپ میں سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہونے کا نقصان ہوا، اجلاس میں مکی آرتھر نے محدود اوورز کیلئے شاداب خان کا نام مستقبل کے کپتان کیلئے تجویز کردیا۔

    مکی آرتھر اور سرفراز احمد کی کرکٹ کمیٹی کو دی جانے والی رپورٹ پر حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

  • الوداعی میچ کھیلنا میرا حق ہے، شاہد آفریدی

    الوداعی میچ کھیلنا میرا حق ہے، شاہد آفریدی

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے کیرئیر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایسے نہیں جاؤں گا آخری میچ کھیلنا میرا حق ہے، انہوں نے کہا کہ بیس سال تک پاکستان کی خدمت کی ہے ایک میچ ملنا چاہیے۔

    شاہد آفریدی نے بتایا کہ الوداعی میچ کیلئے چئیرمین پی سی بی شہریار خان سے بھی بات کی ہے ، بوم بوم آفریدی نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ گراونڈ میں بلا لہرا کر پرستاروں سے رخصت ہونا چاہتا ہوں۔

    تم جیسے 10 کو سنبھال لونگا، آفریدی کا صحافی کے سوال پرجواب

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے آفریدی کو موقع دیئے جانے کا امکان تھا لیکن بورڈ نے کوئی اعلان نہیں کیا، اب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہے، ایسے میں آفریدی کا انتظار اب طویل ہوگیا ہے۔

    اس سے قبل پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ شاہد آفریدی اور سعیداجمل کو شاہانہ انداز میں الوداع کرنا چاہیے۔

  • کچھ دوست چاہتے ہیں آفریدی بات کرے اور خبر نکلے، شاہد آفریدی

    کچھ دوست چاہتے ہیں آفریدی بات کرے اور خبر نکلے، شاہد آفریدی

    کراچی : پاکستانی آل راونڈر بوم بوم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کچھ دوست چاہتےہیں آفریدی بات کرے اور خبر نکلے۔

    گزشتہ روز دیئے گئے بیان پر تنقید کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جو کہا اس پر قائم ہوں کرکٹ بورڈ کے حکام کو بھی اپنے موقف سےآگاہ کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا ٹیلنٹ نہیں آرہا جس کی عالمی سطح پر ڈیمانڈ ہے،آفریدی نے کہا کہ دنیا میں کرکٹ بہت بدل گئی، کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولتیں ملتی ہیں، پہلے سیدھے بلے سے چھکا لگانا مشکل ہوتا تھا اب لوگ الٹے بلے سے چھکے لگاتے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب تک اسکول کرکٹ بہتر نہیں ہوگا،اورایسوسی ایشنز کام نہیں کریں گی، ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ ٹی وی چینلزمیرے پیچھے لگے ہوئے ہیں، کچھ دوست چاہتے ہیں کہ آفریدی بات کرے اور خبر نکلے، میرے مخالف چینلز کو اب میچور ہوجانا چاہیے۔

  • کاؤنٹی کھیل کرفارم اورفٹنس ثابت کروں گا، شاہد آفریدی

    کاؤنٹی کھیل کرفارم اورفٹنس ثابت کروں گا، شاہد آفریدی

    کراچی: دورہ انگلینڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں سے ڈراپ ہونےوالے شاہدآفریدی فارم اورفٹنس ثابت کرنےکاؤنٹی کھیلیں گے آفریدی نے ٹوئٹ کیاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا خوش آئند ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہدآفریدی نے ٹوئٹ کیاکہ نئی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے حوصلہ افزاہیں، نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینا اچھی بات ہے۔

    آفریدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ کاؤنٹی کھیلنے انگلینڈ جارہاہوں، کاؤنٹی کرکٹ میں فارم اورفٹنس ثابت کرنے کی کوشش کروں گا اورٹیم میں کم بیک کروں گا۔

  • شاہد آفریدی بھارت سے وطن واپسی کے بجائے دبئی پہنچ گئے

    شاہد آفریدی بھارت سے وطن واپسی کے بجائے دبئی پہنچ گئے

    دبئی : ٹی ٹوینٹی قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی بھارت سے وطن واپسی کے بجائے دبئی پہنچ گئے۔ دبئی ائیرپورٹ پرشاہد خان آفریدی اے آروائی نیوز کی ٹیم کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    اس موقع پر شاہد آفریدی نےصاف کہا کہ وہ انٹرویونہیں دیں گے، شاہدآفریدی کو ائیرپورٹ پران کے عزیزواقارب نےریسیوکیا۔ وہ ایک عالی شان گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھے۔

    جاتےہوئےاے آروائی نیوز کی رپورٹرنے ان سے سوال کیا کہ وہ پریشان تو نہیں آفریدی کا کہنا تھا کہ پریشان کیوں ہوں گا،ورلڈ کپ پہلی بار تھوڑی ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ شاہدآفریدی نے آسٹریلیا سےمیچ ہارنے کے بعد کہا تھا کہ چارسے پانچ روز بعد وطن واپس جاکرریٹائرمنٹ کا فیصلہ کروں گا،دیکھنا یہ ہے کہ وہ وطن واپس آتے ہیں یا دبئی میں ہی ہارکا غم غلط کرتے ہیں۔

     

    This is not the first time, Afridi responds to… by arynews

  • محمدحفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیاگیا

    محمدحفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیاگیا

    بنگلور: پاکستان کےمحمدحفیظ مشکوک بولنگ ایکشن پرچیمپئنزلیگ میں رپورٹ ہوگئے۔

    چیمپینز لیگ ٹی ٹوینٹی میں محمد حفیظ ایکشن رپورٹ ہونے والے لاہور لائنز کے دوسرے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل پہلے میچ میں لاہور لائنز ہی کے عدنان رسول کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا جا چکا ہے، محمد حفیظ کے ایکشن پر امپائروں نے ڈولفنز کے خلاف میچ کے بعد اعتراض کیا، جس پر چیمپئنزلیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہورلائنزکےکپتان محمدحفیظ کا ایکشن پہلی بار رپورٹ ہوا ہے اس لیے وہ وارننگ پررہیں گے، لیکن ان کے نام وارننگ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔