Tag: T 20 match

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا

    لندن : پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین30مئی کو ہوگا۔

    شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کےلئے انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔

    ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائےگا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی ، ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا16جون کو ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کی لندن کے نواحی علاقے بیکنھم میں پریکٹس جاری

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی لندن کے نواحی علاقے بیکنھم میں پریکٹس جاری ہے، ٹیم کی حفاظت کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کرائی۔

    آئی سی سی کی ہدایات پر اس مرتبہ سانحہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کو پیشگی اجازت کے بغیر کسی تقریب میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

  • فاسٹ بولرلاستھ ملنگا ’’آف اسپنر‘‘ بن گئے

    فاسٹ بولرلاستھ ملنگا ’’آف اسپنر‘‘ بن گئے

    کولمبو : سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسپن بولنگ کراکے سب کو حیران کردیا، ملنگا کی اسپین بھی بلےبازوں کیلئےخطرہ بن گئی، ملنگا نے گھومتی گیندوں سے3 شکار کیے۔

    تفصیلات کے مطابق لستھ ملنگا فاسٹ بولنگ میں بیٹسمینوں کے لئے درد سر تو ہیں ہی اب وہ اسپن میں بھی بلے بازوں کا تگنی کا ناچ نچا رہےہیں۔

    لاستھ ملنگا سری لنکا کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک نئے روپ میں دکھائی دیئے، ملنگا نے فاسٹ بولنگ کے بجائے آف اسپن بال کی۔

    ملنگا نے نپی تلی بولنگ سے حریف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا، شائقین کرکٹ نے ملنگا کی اسپن بولنگ کو بھی خوب انجوائےکیا اور خود ملنگا بھی اپنی نئی بولنگ سے خوش ہوتے رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے ،شہبازشریف

    میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے ،شہبازشریف

    لندن  : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میچ کےپرامن انعقادپر سیکیورٹی اداروں،انتظامیہ نےشاندار انتظامات سےدل جیت لئے، میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی میچ کےپرامن انعقادپرمتعلقہ اداروں کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ سیکیورٹی اداروں،انتظامیہ نےشاندار انتظامات سےدل جیت لئے، متعلقہ محکمے اورادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے ،حکومت پنجاب نےٹیم ورک سےبہترین ایونٹ کرایا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سول وعسکری اداروں کیساتھ انتظامی افسران نےنئی مثال قائم کی۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے شاندار انتظامات کیے ہیں، مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کریں گے۔


    مزید پڑھیں :  سری لنکن ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا، شہباز شریف


    انہوں نے سری لنکن ٹیم کے بہترین استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر کھلاڑی کو خصوصی طور پر خوش آمدید کہا جائے اور اُن کی آمد ورفت کے لیے بہترین انتظامات بھی کیے جائیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی واپسی سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ مزید ہموار ہوگی، مہمان ٹیم پاکستان سے امن ، پیار اور محبت کا پیغام لے کر جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی شاہینوں نے سری لنکن ٹیم کو وائٹ واش کر دیا تھا، گرین شرٹس نے آخری معرکہ چھتیس رنز سے اپنے نام کیا، محمد عامر نے چار وکٹیں لیں جبکہ شعیب ملک دھواں دھار ففٹی کے بعد مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کاش آفریدی ٹک ٹک کرلیتے شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا، اعظمی خان

    کاش آفریدی ٹک ٹک کرلیتے شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا، اعظمی خان

    لاہور :‌قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ عظمی خان نے آفریدی کو ٹک ٹک کی اہمیت یاد دلادی۔

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کوئی رنز بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ جانے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان کے اس طرح آوٹ ہونے سے لاکھوں شائقین سمیت ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ اعظمی خان بھی اداس ہوگئیں۔

    اعظمی خان نے سوشل میڈیا پر پیغٖام دیا اور آفریدی کو ٹک ٹک کی اہمیت سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کاش آفریدی ٹک ٹک کرسکتا تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔

    شاہد آفریدی نے سال دوہزارپندرہ میں آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جس میں سے وہ چھ اننگز میں ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے.

  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ٹی ٹوئنٹی میچ کل دبئی میں کھیلا جائیگا

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ٹی ٹوئنٹی میچ کل دبئی میں کھیلا جائیگا

    دبئی: پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں کل دبئی میں ٹکرائیں گی،انجری کا شکار آسٹریلین ٹیم کئی کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے تو پاکستان بھی پانچ برس بعد سعید اجمل کے بغیر میدان میں قدم رکھے گا۔

     پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے متحدہ عرب امارات میں پڑاؤ ڈال لیا ہے، اب دبئی میں ٹی ٹوئنٹی میں ٹکراؤ ہونے جارہا ہے، مار دھاڑ کے اس کھیل میں کون بازی لے جائے گا ؟

    ایک طرف  جارحانہ مزاج کپتان شاہد آفریدی ہیں تو دوسری جانب ایرون فنچ ہیں جو کسی بھی ٹیم کے لئے خطرے کی علامت ہیں۔ واٹسن اور اسٹارک کی غیر موجودگی میں کینگروز کو بوم بوم اینڈ کمپنی کا سخت چیلنج درپیش ہوگا۔

    ادھر گرین شرٹس بھی کئی سال بعد دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل کے بغیر کھیلے گی۔اجمل کی غیر موجودگی میں نوجوان رضا حسن، پروفیسر محمد حفیظ اور آفریدی پرے اسکور تک پہنچانے میں احمد شہزاد، عمرا کمل اور صہیب مقصود کا کردار اہم ہوگا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں ایسے ہٹرز موجود ہیں جو دنیا کے آسٹریلیا کو کم اسکور پر روکنے کی تمام ذمہ داری عائد ہوگی۔شاہینوں کو بڑ کسی بھی بولنگ اٹیک کا شیرازہ بکھیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔