Tag: T 20 series

  • بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

    بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

    بنگلادیش نے آخری ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کو 60رنز سے عبرتناک شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز چار ایک سے جیت لی،

    ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف دیا۔ 123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 13.4 اوورز میں 62 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    یہ آسٹریلیا کا ٹی20میں کم ترین اسکور ہے۔ اس سے قبل ٹی 20 میں آسٹریلیا کا کم ترین سکور انگلینڈ کے خلاف 79 رنز تھا۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شکیب الحسن نے چار اوورز صرف نو رنز دیے۔ شکیب الحسن میچ آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    بنگلہ دیش نے سیریز چار صفر سے اپنے نام کر لی۔ خیال رہے 13.4 اوورز میں آؤٹ ہونا آسٹریلیا کی جانب سے تینوں فارمیٹ کے کسی بھی میچ کی مختصر ترین اننگز ہے۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے انگلینڈ کو31رنز سے شکست دے دی

    پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے انگلینڈ کو31رنز سے شکست دے دی

    ناٹنگھم : پاکستان قومی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو31رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.2اوورز میں 201رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کردیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان نے انگلش ٹیم 233 رنز کا ہدف دیا تھا بنا۔

    ناٹنگھم کے میدان میں انگلینڈ کی ٹیم 19.2اوورز میں 201رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے233 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن نے سب سے زیادہ 103 رنز بنائے جبکہ جیسن روئے 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ان دو بیٹسمینوں کے علاوہ انگلش ٹیم کے دیگر کھلاڑی کوئی خاص کھیل پیش نہ کرسکے اور پوری ٹیم 20 اوورز بھی مکمل نہ کھیل پائی۔

    پاکستان ٹیم نے بڑا ہدف دینے کے بعد بالنگ میں بھی اچھا آغاز کیا، انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گرا دی، جس کے بعد دوسری اور تیسری وکٹ بھی قومی ٹیم نے جلد حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

    شاہین آفریدی اور شاداب خان نے3، 3 وکٹیں حاصل کیں، لیام لیونگسٹون کی 103رنز کی اننگز بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی، کپتان بابراعظم نے49گیندوں پر85رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    محمد رضوان نے 63رنز، صہیب مقصود نے19رنز بنائے، بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ پر150 کی شراکت بنائی، فخر زمان نے8گیندوں پر26رنز کی اننگز کھیلی، محمد حفیظ نے10 گیندوں پر24رنز بنائے۔

    محمد رضوان نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ 85 رنز بنائے۔ یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 232 رنز بنائے تھے۔

    مزید پڑھیں : پہلا ٹی 20، پاکستان کا انگلینڈ کو 233 رنز کا ہدف

    انگلینڈ کی جانب سےٹام کرن نے 2، ثاقب محمود، ڈیوڈ ویلی اور گریگوری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • لاہور: ٹی20 سیریز کا پہلا میچ، پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش ٹیم کو ہرادیا

    لاہور: ٹی20 سیریز کا پہلا میچ، پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش ٹیم کو ہرادیا

    لاہور : پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو چودہ رنز سے شکست دے دی، کپتان بسمعہ معروف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں، پاکستان ویمن ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے جیت لیا، میچ میں بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کو 14 رنز سے شکست ہوئی۔

    پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔

    کپتان بسمعہ معروف نے34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں عمائمہ سہیل نے 33، عالیہ ریاض نے 7، ارم جاوید نے 21اور سدرہ نواز نے 16 رنز بنائے۔

    بنگلہ دیش ٹیم کی جانب سے جہاں آراء عالم نے چار اوورز میں17 رنز دے کرچار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پنا گھوش، لتا مونڈل اور رومانا احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا ئے۔

    رومانہ احمد نے نصف سنچری اسکور کی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں سنجیدہ اسلام نے 14، نگار سلطانہ نے 17، فرگانا حق نے9 رنز بنائے۔ انعم امین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بہترین کارکردگی پر کپتان بسمہ معروف کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    اس سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل پریکٹس کی، قومی ٹیم نے فٹنس کے ساتھ ساتھ نیٹ پریکٹس میں صلاحیتوں کونکھارا، کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے دوران اللہ ہو کے نعرے بھی لگائے۔

    مہمان ٹیم نے کنڈیشنز سےہم آہنگی کے لیے لمبے ٹریننگ سیشن میں جم کر پریکٹس کی، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی ویمن کھلاڑیوں کو ٹپس دیں اوربنگلا دیشی ٹیم کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا۔

  • ٹی ٹوینٹی : لیستھ ملنگا نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

    ٹی ٹوینٹی : لیستھ ملنگا نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

    کینڈی : سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، انہوں نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن فاسٹ باولر لاستھ ملنگا ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بالر بن گئے ہیں۔

    رائٹ آرم فاسٹ بولر نے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنایا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کینڈی میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں سری لنکن فاسٹ باولر لاستھ ملنگا نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

    سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کہیں کا نہ چھوڑا، اپنے ایک ہی اوور میں چار بولوں پر لگا تار چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس کے ساتھ ہی وہ ہیٹ ٹرک کرکے اور مسلسل چار وکٹیں حاصل کرکے دنیائے کرکٹ کے پہلے بہترین باؤلر بن گئے۔ ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سو بلے بازوں کا شکار کرنے والے پہلے بولر بھی قرار پائے۔

    یاد رہے اس سے قبل اسی سیریز میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی چھین لیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سری لنکن فاسٹ بولر ملنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    واضح رہے کہ لیستھ ملنگا نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، انہوں نے ٹی ٹوینٹی کیریئر کا آغاز 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔

    ملنگا اپنے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے 30 ٹیسٹ میچز میں 101، 226 ون ڈے میچز میں 226 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

    اس سے قبل ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا، بوم بوم نے ٹی ٹوینٹی میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز جیت لی

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز جیت لی

    جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی، جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سریزوائٹ واش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر ہینڈرک کی دھواں دھاربیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو ایک سو تراسی رنز کا ہدف دیا۔

    پریٹورئس نے بھی نصف سنچری اسکور کرکے رنزکا پہاڑ کھڑا کردیا۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ اور ایک سو سنتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے فیلوک وایو نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ڈکویلا اور ایسورو کے سوا سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی پروٹیز باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔

    ڈکویلا 38 اور ایسورو 36 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، اس طرح جنوبی افریقہ نےٹی20سریز0-3سےجیت لی۔ ساؤتھ افریقہ نے میچ پینتالیس رنز سے اپنے نام کرکے سیریز وائٹ واش کردی۔

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلیں گے، نجم سیٹھی

    پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلیں گے، نجم سیٹھی

    لاہور : چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گی، معاہدے کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم اگلےسال مارچ میں پاکستان آئےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے مابین پانچ سال کیلئے ٹی ٹوئٹی سیریز کھیلنے کامعاہدہ ہوگیا ہے، یہ بات چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان ہرسال ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان اور امریکا میں کھیلی جائیں گی۔

    ویسٹ انڈین ٹیم اگلے سال مارچ میں پاکستان آئے گی، سیریز کے میچز 29، 31 مارچ اوریکم اپریل کولاہورمیں ہوں گے۔


    مزید پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز سیریزکا امکان نہیں، ویسٹ انڈین میڈیا کا دعویٰ


    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جو پنجاب میں شدید دھند اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) سے معاہدے کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز،  فاسٹ باولر محمد عامر دبئی کے لئے روانہ

    سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، فاسٹ باولر محمد عامر دبئی کے لئے روانہ

    لاہور : سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے فاسٹ باولر محمد عامر لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد عامر سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے چھ دو پانچ کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے۔

    محمد عامر کو قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے دیگر تین کھلاڑیوں عامر یامین، عمر امین اور محمد نواز کے ساتھ گذشتہ رات روانہ ہونا تھا تاہم وہ ویزہ مسائل کے سبب کل روانہ نہیں ہو سکے تھے۔

    محمد عامر سری لنکا کیخلاف کل چھبیس اکتوبر سے شروع ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے کہ محمد عامر سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان فٹ ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے اور اب فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔

    کپتان سرفراز ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کامیابی کے لئے بھی پرعزم ہیں، انکا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی بہترین پرفارم کررہےہیں جبکہ سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسا ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر ون ڈے کا بدلہ لیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کردی

    نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کردی

    سینچورین: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بتیس رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

    سینچورین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مارٹن گپتل اور ولیمسن نے ٹیم کو باون رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، ولیسمن کے آؤٹ کے بعد بھی گپتل نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور نصف سینچری بنا ڈالی۔

    گپتل نے پینتیس گیندوں پر تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے ساٹھ رنز کی اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو ستتر رنزبنائے۔

    جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی، میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو پینتالیس رنز بناسکی، فرحان بہار دین چھتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔

  • پہلاٹی20،پاکستان نےسری لنکا کو شکست دے دی

    پہلاٹی20،پاکستان نےسری لنکا کو شکست دے دی

     کولمبو: پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سریز میں 0-1  کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    کولمبو میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

    آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں سج گیا ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میلہ، پاکستان نے کیا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، گرین شرٹس کا آغاز تو اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ مختار احمد کی دس رنز پر گری جو صرف دو رنز بناسکے۔

    گزرتے وقت کیساتھ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جارحانہ ہوتی چلی گئی، وکٹیں بھی گرتی رہیں اور اسکور میں اضافہ بھی ہوتا رہا فوٹیج پہلے حفیظ کیساتھ احمد شہزاد نے بیالیس رنز کی شراکت قائم کی، پھر عمر اکمل نے شعیب ملک کیساتھ اکیاسی رنز اسکور میں جوڑے،تینوں بلے بازوں نے چھیالیس رنز کی اننگز کھیلی ۔

    کپتان شاہد آفریدی جلدی میں آئے اور ایک چھکا مار کر صرف آٹھ رنز بناسکے فوٹیج پاکستان ٹیم نے پانچ وکٹ کھو کر ایک سو پچھتر رنز بنائے۔

     دوسری جانب سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 146 رنز ہی  بناسکی اور اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ سری ورد نے جارحانہ اننگز کھیل کر 15 گیندوں پر 38 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


    براہ راست اپڈیٹ



    سری لنکا اننگز


     

    ہدف کے تعقب میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 5 اوورز میں سری لنکا کا مجموعی اسکور 3 کھلاڑی کے نقصان پر 29 ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں سری لنکا کا مجموعی اسکور 4 کھلاڑی کے نقصان پر 55 ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 15 اوورز میں سری لنکا کا مجموعی اسکور 5 کھلاڑی کے نقصان پر 114 ہوگیا۔

     


    پاکستان اننگز


    پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور مختار احمد نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

    پاکستان کو دوسرے اوورز میں پہلہ نقصان اٹھانا پڑا جب مختار احمد 2 رنز بناکر متھیوز کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 5 اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 35 ہوگیا۔

    پاکستان کو آٹھویں اوورز میں دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب محمد حفیط 17 رنز بناکر پریرا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 2 کھلاڑی کے نقصان پر 71 ہوگیا۔

    پاکستان کو بارہویں اوورز میں تسرا نقصان اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد 46 رنز بناکر پریرا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 15 اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 3 کھلاڑی کے نقصان پر 113 ہوگیا۔

    پاکستان کو انیسویں اوورز میں چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب عمر اکمل 46 رنز بناکر ملنگا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    پاکستان کو آخری اوورز میں پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب شاہد آفریدی 8 رنز بناکر فرنینڈو کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے کُل 20 اوورز میں پاکستان نے 5 کھلاڑی کے نقصان پر  175 رنز بناتے ہوئے سری لنکا کو 176 رنز کا حدف دے دیا۔


    ٹاس


     

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم جیت کے لیے پر عزم ہے اور ون ڈے کی طرح ٹی 20 سیریز میں بھی جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں گے ۔

     انہوں نے مزید بتایا کہ گراﺅنڈ کی پچ بلے بازوں کے لیے موزوں ہے اور ان کی کوشش ہو گی کہ ٹیم کے مجموعی سکور کو 175 سے زیادہ کرنے کی کوشش کریں تاکہ جیت کے امکانات روشن ہو جائیں ۔

     دوسری جانب سری لنکا کے کپتان لاستھ ملنگا کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ حریف ٹیم کو کم سے کم سکور تک محدود رکھا جائے اور پوری ٹیم مل کر فتح کے لیے کوشش کرے گی ۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    کراچی: دورہ سری لنکا میں مصباح الحق اور اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کامیاب رہی اب شاہد آفریدی کا امتحان ہے۔

    نو سال بعد پاکستان سری لنکن سرزمین پر کامیاب ہوگیا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی، اب ٹی ٹوئنٹی میں پنجہ آزمائی ہوگی ۔ مصباح الحق اور اظہر علی کے بعد قوم کی شاہدآفریدی سے بھی امیدیں بڑھ گئیں۔

     پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا آغاز جمعرات کو کولمبو میں ہوگا، دونوں ٹیمیں دسمبر دوہزار تیرہ کے بعد مختصر فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے کھیلنے کے بعد کھلاڑی ہمبنٹوٹا سے کولمبو پہنچ گئے، شاہد آفریدی نے بھی ٹیم جوائن کرلی ہے، ورلڈ چیمپئنز کو کیسے ہرایا جائے کھلاڑیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

     سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت لستھ ملنگا کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر بارہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے سات اور سری لنکا نے پانچ میں میدان ماراہے۔