Tag: T-20 series against srilanka

  • پہلاٹی20،پاکستان نےسری لنکا کو شکست دے دی

    پہلاٹی20،پاکستان نےسری لنکا کو شکست دے دی

     کولمبو: پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سریز میں 0-1  کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    کولمبو میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے ایک سو چھہتر رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

    آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں سج گیا ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میلہ، پاکستان نے کیا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، گرین شرٹس کا آغاز تو اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ مختار احمد کی دس رنز پر گری جو صرف دو رنز بناسکے۔

    گزرتے وقت کیساتھ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جارحانہ ہوتی چلی گئی، وکٹیں بھی گرتی رہیں اور اسکور میں اضافہ بھی ہوتا رہا فوٹیج پہلے حفیظ کیساتھ احمد شہزاد نے بیالیس رنز کی شراکت قائم کی، پھر عمر اکمل نے شعیب ملک کیساتھ اکیاسی رنز اسکور میں جوڑے،تینوں بلے بازوں نے چھیالیس رنز کی اننگز کھیلی ۔

    کپتان شاہد آفریدی جلدی میں آئے اور ایک چھکا مار کر صرف آٹھ رنز بناسکے فوٹیج پاکستان ٹیم نے پانچ وکٹ کھو کر ایک سو پچھتر رنز بنائے۔

     دوسری جانب سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 146 رنز ہی  بناسکی اور اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ سری ورد نے جارحانہ اننگز کھیل کر 15 گیندوں پر 38 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


    براہ راست اپڈیٹ



    سری لنکا اننگز


     

    ہدف کے تعقب میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 5 اوورز میں سری لنکا کا مجموعی اسکور 3 کھلاڑی کے نقصان پر 29 ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں سری لنکا کا مجموعی اسکور 4 کھلاڑی کے نقصان پر 55 ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 15 اوورز میں سری لنکا کا مجموعی اسکور 5 کھلاڑی کے نقصان پر 114 ہوگیا۔

     


    پاکستان اننگز


    پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور مختار احمد نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

    پاکستان کو دوسرے اوورز میں پہلہ نقصان اٹھانا پڑا جب مختار احمد 2 رنز بناکر متھیوز کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 5 اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 35 ہوگیا۔

    پاکستان کو آٹھویں اوورز میں دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب محمد حفیط 17 رنز بناکر پریرا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 2 کھلاڑی کے نقصان پر 71 ہوگیا۔

    پاکستان کو بارہویں اوورز میں تسرا نقصان اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد 46 رنز بناکر پریرا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 15 اوورز میں پاکستان کا مجموعی اسکور 3 کھلاڑی کے نقصان پر 113 ہوگیا۔

    پاکستان کو انیسویں اوورز میں چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب عمر اکمل 46 رنز بناکر ملنگا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    پاکستان کو آخری اوورز میں پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب شاہد آفریدی 8 رنز بناکر فرنینڈو کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے کُل 20 اوورز میں پاکستان نے 5 کھلاڑی کے نقصان پر  175 رنز بناتے ہوئے سری لنکا کو 176 رنز کا حدف دے دیا۔


    ٹاس


     

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم جیت کے لیے پر عزم ہے اور ون ڈے کی طرح ٹی 20 سیریز میں بھی جیت کے جذبے سے میدان میں اتریں گے ۔

     انہوں نے مزید بتایا کہ گراﺅنڈ کی پچ بلے بازوں کے لیے موزوں ہے اور ان کی کوشش ہو گی کہ ٹیم کے مجموعی سکور کو 175 سے زیادہ کرنے کی کوشش کریں تاکہ جیت کے امکانات روشن ہو جائیں ۔

     دوسری جانب سری لنکا کے کپتان لاستھ ملنگا کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ حریف ٹیم کو کم سے کم سکور تک محدود رکھا جائے اور پوری ٹیم مل کر فتح کے لیے کوشش کرے گی ۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں

    کراچی: دورہ سری لنکا میں مصباح الحق اور اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کامیاب رہی اب شاہد آفریدی کا امتحان ہے۔

    نو سال بعد پاکستان سری لنکن سرزمین پر کامیاب ہوگیا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی، اب ٹی ٹوئنٹی میں پنجہ آزمائی ہوگی ۔ مصباح الحق اور اظہر علی کے بعد قوم کی شاہدآفریدی سے بھی امیدیں بڑھ گئیں۔

     پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا آغاز جمعرات کو کولمبو میں ہوگا، دونوں ٹیمیں دسمبر دوہزار تیرہ کے بعد مختصر فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے کھیلنے کے بعد کھلاڑی ہمبنٹوٹا سے کولمبو پہنچ گئے، شاہد آفریدی نے بھی ٹیم جوائن کرلی ہے، ورلڈ چیمپئنز کو کیسے ہرایا جائے کھلاڑیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

     سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت لستھ ملنگا کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر بارہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے سات اور سری لنکا نے پانچ میں میدان ماراہے۔

  • وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

    کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض مکمل فٹنس حاصل نہ کرنے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

    وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ محمد اکرم اور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیر نگرانی تربیت کا آغاز کیا تھا لیکن مکمل فٹنس حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے۔

    سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اب وہاب ریاض کی جگہ ضیاءالحق ٹیم کا حصہ ہوں گے، 20 سالہ ضیاء الحق نے اب تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔