Tag: T20 Cricket

  • فاف ڈوپلیسی نے بابراعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

    فاف ڈوپلیسی نے بابراعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

    جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

    ایم آئی نیو یارک اور ٹیکساس سپر کنگز کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جنوبی افریقا کے بلے باز فاف ڈو پلیسی نے ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کئی ریکارڈز بنا دیے۔

    جنوبی افریقی بلے باز نے میچ میں صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

    انہوں نے میجر لیگ کرکٹ (MLC) کے رواں سیزن میں دوسری سنچری جڑ دی، اس سے قبل وہ سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف بھی سنچری بنا چکے ہیں۔

    اس اننگز کے ساتھ ڈوپلیسی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے، اس کے علاوہ 40 برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن بھی بن گئے۔ جنہوں نے اب تک مجموعی طور پر 8 سنچریاں اسکور کیں۔

    پاکستان کے بابراعظم اس فہرست میں دوسرے نمبر ہیں جنہوں نے کپتان کی حیثیت سے 7 سنچریاں بنائی ہیں، بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی کپتانی کرچکے ہیں، اب تک 144 میچز میں بطور کپتان 5200 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

    اس فہرست میں تیسرا نام سابق آسٹریلوی بیٹر مائیکل کلنگر کا بھی ہے جو بطور کپتان 7 سنچریاں بنا چکے ہیں جبکہ ویرات کوہلی5 سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    ایشیا کپ2025 بھارت میں ہوگا یا کہیں اور؟ وینیو کا فیصلہ ہوگیا

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی تکلیف کا شکار ہوگئے، امکان ہے کہ آل راؤنڈر 3 ماہ تک کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی کندھے کی تکلیف سے نجات کیلیے سرجری کا امکان ہے، جس کے لیے وہ لندن روانہ ہوسکتے ہیں۔

    پاکستانی آل راؤنڈر دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں سرجری تجویز کی ہے۔

  • حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اس وقت انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 2025 کے جاری مینر ویٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے میں مصروف ہیں۔

    قومی فاسٹ بولر نے یہ سنگ میل صرف 212 میچز میں عبور کرلیا، اور وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے 39 ویں اور پاکستان کے 9 ویں بولر بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 643 وکٹوں کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے آگے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز:

    وہاب ریاض – 413
    سہیل تنویر – 389
    محمد عامر – 384
    عماد وسیم – 365
    شاہد آفریدی – 347
    شاداب خان – 345
    حارث رؤف – 321
    شاہین آفریدی – 310
    حسن علی – 301

    حسن علی نے ویٹیلٹی بلاسٹ 2025 میں اب تک 6 میچز میں 12 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے، ان کا اوسط 17.33 اور اکانومی ریٹ 9.38 رہا ہے۔

    یوزویندر چہل کو ’کارٹون‘ کہنے پر روہت شرما کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں

    واضح رہے کہ اتوار کو برمنگھم بیئرز لیسٹرشائر کے خلاف زور آزمائی کریں گے، بیئرز اس وقت نارتھ گروپ میں چار فتوحات اور چار ناکامیوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں اور 16پوائنٹس حاصل کرچکے ہیں۔

  • افغان اسپنر راشد خان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    افغان اسپنر راشد خان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں ڈی جے براوو کا ریکارڈ توڑ کر بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔

    افغانستان کے اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

    جنوبی افریقا کے خلاف آج کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغان اسپبر  نے اپنے کیریئر کی 632ویں شاندار وکٹ حاصل کی اور 631 وکٹیں حاصل کرنے والے ڈوائن براوو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ڈے جے براوو نے 546 اننگز میں 11183 گیندیں پھینک کر 631 وکٹیں لی تھیں جبکہ راشد نے 457 اننگز میں 10552 گیندیں کرا کر مجموعی طور پر ڈی جے براوو سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    مزید پڑھیں : راشد خان نے سالگرہ کے دن منفرد اعزاز حاصل کرلیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

    شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 312 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 34.2 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، افغان اسپبر کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس میچ کی خاص بات افغانستان کے کپتان راشد خان کی اپنی سالگرہ والے دن تباہ کن بولنگ تھی جنہوں نے صرف 19 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

  • اکیس جون 2009: پاکستان کرکٹ کا درخشاں باب، جب قومی ٹیم نے وننگ ٹرافی تھامی

    اکیس جون 2009: پاکستان کرکٹ کا درخشاں باب، جب قومی ٹیم نے وننگ ٹرافی تھامی

    لاہور: شائقین کرکٹ کو یاد ہے کہ نہیں آج سے بارہ سال پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم نے مختصر فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کی تھی۔

    جی ہاں اکیس جون دوہزار نو ، لارڈز کا تاریخی میدان اور ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل تھیں پاکستان اور سری لنکا، میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کا عالمی چیمپین بنا۔

    انیس سو بانوے کے ورلڈکپ کے بعد پاکستان یہ دو ہزار نو میں آئی سی سی کا کوئی بڑا ایونٹ اپنے نام کیا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے یہ تاریخی اعزاز تجربے کار بلے باز یونس خان کی زیر قیادت حاصل ہوا تھا۔

    چالیس گیندوں پر چون رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پرسابق کپتان شاہد آفریدی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے تھے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009: پا کستان کی کارکردگی پر ایک نظر

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سات کے سنسنی خیز فائنل میں ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگلے ایونٹ میں گرین شرٹس ایک بار پھر فیورٹ کی حیثیت سے میدان میں اُتری اور ہمیشہ سے غیر یقینی کارکردگی کیلئے مشہور پاکستانی ٹیم نے اپنی روایت برقرار رکھی اور چار کیچز چھوڑ کر انگلینڈ کے خلاف 46 رنز کی شکست کے ساتھ ایونٹ کا بدترین آغاز کیا۔

    شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیدرلینڈ جیسے آسان حریف کو با آسانی 82 رنز سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

    سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں کپتان یونس خان کی نصف سنچری بھی بیٹنگ لائن کو زمین بوس ہونے سے نہ بچا سکی اور سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں 19 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا لیکن یونس خان کی زیر قیادت اس ٹیم نے یکدم خواب غفلت سے جاگتے ہوئے ایسی تبدیلی دکھائی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی۔

    اگلے میچ میں گرین شرٹس کا سامنا نیوزی لینڈ کی بہترین ٹیم سے تھا لیکن خطرناک عزائم کے لیے ہوئے عمر گل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک ایسا بہترین اسپیل کیا جس نے کیوی بیٹنگ لائن درہم برہم کردی۔

    فاسٹ باؤلر نے محض چھ رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور نیوزی لینڈ کو 99 رنز پر ٹھکانے لگا کر اپنی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کئے۔کیویز کو زیر کرنے کے بعد پاکستان کا اگلا مقابلہ آئرلینڈ سے تھا اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو آئرش ٹیم کو لازمی ہرانا تھا،کامران اکمل کی نصف سنچری کی بدولت شاہینوں نے آئرلینڈ کو 160 رنز کا ہدف دیا جسے سعید اجمل اور عمر گل نے آئرش ٹیم کیلئے ناممکن بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچادیا۔

    سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سخت جان جنوبی افریقی ٹیم سے تھا جو ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست تھی اور اس نے کسی بھی حریف کے فتح کا خواب پورا ہونے نہیں دیا تھا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے پاکستانی ٹیم نے شاہد آفریدی کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 149 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا،جواب میں جیک کیلس نے 64 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی لیکن شاہد آفریدی نے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی کمال دکھاتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقہ کے حق میں پلٹتے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

    جے پی ڈومینی کی 44 رنز کی کاوش بھی ناکافی ثابت ہوئی اور یوں سات رنز سے فتح کے ساتھ پاکستان نے لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • لمبا چھکا : ٹی 20 کرکٹ کے قانون میں ترمیم کیلئے کیون پیٹرسن کا آئی سی سی کو انوکھا مشورہ

    لمبا چھکا : ٹی 20 کرکٹ کے قانون میں ترمیم کیلئے کیون پیٹرسن کا آئی سی سی کو انوکھا مشورہ

    لندن : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے مطالبہ کیا ہے کہ لمبا چھکا لگانے پر کھلاڑی کو مزید رنز دیئے جائیں، یہ انوکھا مطالبہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے آئی سی سی کے قانون میں ترمیم کی سفارش کی ہے۔ کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ میں آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے اصولوں میں ترمیم چاہتا ہوں۔

    انہوں نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اگر کوئی کرکٹر 100 میٹر سے لمبا چھکا مارے تو اسے 6 کے بجائے 12 رنز دیے جائیں۔

    سابق انگلش کرکٹر کے مطابق ایسا کرنے سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا جوش و خروش مزید بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ دی ہنڈریڈ لیگ میں بھی یہ تجربہ کرسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ کیون پیٹرسن سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اکثر فعال رہتے ہیں اور کرکٹ سے متعلق اظہارِ خیال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

  • سرفراز الیون کا بڑا کارنامہ: پاکستان 9 ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے والا پہلا ملک بن گیا

    سرفراز الیون کا بڑا کارنامہ: پاکستان 9 ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے والا پہلا ملک بن گیا

    کراچی: سرفراز الیون نے سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت کر بڑا کارنامہ انجام دے دیا، پاکستان مسلسل نو ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کر دی، ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔

    مسلسل نو سیریز جیتنے والی دنیا کی نمبر وَن پاکستان ٹیم زمبابوے میں چیمپئنز کی طرح کھیلی، فائنل میچ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کردیا اور ثابت کر دیا کہ اس کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔

    اپنے آخری بارہ میچز میں پاکستان صرف ایک میچ ہارا لیکن سیریز جیتنے کی ٹرپل ہیٹ ٹرک ضرور کردی، پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے آگے نکل گیا۔

    زمبابوے میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ہی سرفراز بھی ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کپتان بن گئے، سرفراز کی کپتانی میں پاکستان 23 میچز جیتا جب کہ صرف چار میچز ہارا۔

    پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی،آرمی چیف کی مبارکباد


    خیال رہے کہ سرفراز کی قیادت میں پاکستان نے اب تک ستائیس میچز کھیلے ہیں، سہ ملکی سیریز میں کام یابی کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔

    کرکٹ کے ٹی 20 فارم میں پاکستان کی بادشاہت برقرار رہی، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کرکٹ ٹیم 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔